01/11/2026
سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن بورڈ نے صوبے کے ٹینکیکل اداروں کے طلبہ کا مطالبہ منظور کرتے ہوئے فیسوں میں نمایاں کمی کر دی۔چیئرمین سندھ پرائیوٹ ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ الائنس رضا قادری اور صدر سندھ پرائیوٹ ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ الائنس اویس صدیقی کی زیرِ قیادت الائنس نمائندوں نے سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن بورڈ کے نمائندوں سے ملاقات کی، جس میں صوبے بھر کے سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے تعلیمی اداروں میں یکساں فیس شیڈول نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا جس کا بعد ازاں نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا۔چیئرمین سندھ پرائیوٹ ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ الائنس رضا قادری نے فیسوں میں نمایاں کمی پر مسرت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے جہدوجہد میں ساتھ کھڑے ہونے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ صدر سندھ پرائیوٹ ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ الائنس اویس صدیقی کا کہنا تھا کہ یہ ہم سب کی مشترکہ کامیابی ہے، الائنس کی کوششوں سے طلبہ کی فیسوں میں کمی ہوئی۔