Swat Radio

Swat Radio سوات ریڈیو ستا سو دپارہ یو ناوی انداز ویڈو گانے اوہ نور

افسوس ناک خبر !سابق ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری شہزادہ میاں گل عدنان اورنگزیب (عدنان باچا) سڑک حادثے میں انتقال کر گئ...
30/05/2022

افسوس ناک خبر !
سابق ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری شہزادہ میاں گل عدنان اورنگزیب (عدنان باچا) سڑک حادثے میں انتقال کر گئے۔ وہ ہزارہ یونیورسٹی سے واپس جارہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں وہ جابحق ہوئے ہیں۔ وہ ڈاکٹر محمود اورنگزیب اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میانگل حسن اورنگزیب کے بڑے بھائی جبکہ سابق گورنر خیبر پختونخوا اور بلوچستان میانگل اورنگزیب ولی عہد کے فرزند تھے۔ شہید عدنان باچا کی نماز جنازہ کل بروز منگل صبح گیارہ بجے سیدو بابا مسجد میں ادا کی جائے گی۔
اللہ پاک ان کی مغفرت نصیب فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو دلی صبر و جمیل عطا کریں ۔۔۔ آمین

وزیراعظم عمران خان کا دورہ سوات گراسی گراونڈ آمد کے لئے ٹریفک پلان۔شانگلہ، کالام، بحرین، مدین، خوازہ خیلہ ، چارباغ منگلو...
15/03/2022

وزیراعظم عمران خان کا دورہ سوات گراسی گراونڈ آمد کے لئے ٹریفک پلان۔
شانگلہ، کالام، بحرین، مدین، خوازہ خیلہ ، چارباغ منگلور اور سنگوٹہ کے کارکنان اپنے گاڑیاں پیپلز چوک (اقبال روان خان آڈہ )میں پارک کرائیں اور گراسی گراونڈ تک پیدل جائیں۔
علاقہ کوکاری، جامبیل، سنگر، پرونہ وغیرہ کے کارکنان اپنی گاڑیاں کوکارئی نیو آڈہ حاجی بابا روڈ پر پارک کرائیں اور گراسی گراونڈ تک پیدل جائیں۔
علاقہ مینگورہ کے عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جلسہ کے دن نشاط چوک سے سیدو شریف روڈ بند رہے گا لہذا سیدو شریف جانے والے حضرات آمدورفت کے لئے آمانکوٹ چوک دوجنگے( فیض آباد )روڈ استعمال کریں۔بازیرہ نیوز:
علاقہ مٹہ، بریکوٹ و دیگر اضلاع کے کارکنان اپنی گاڑیاں ایس پی ایس گرلز کالج (ہاکی گراونڈ) نزد قمبر بائی پاس پل، ایس پی ایس بوائز کالج گراونڈ رحیم آباد، پرانا ڈائیو آڈہ ، سپر سوات کوچ آڈہ ، بریکوٹ سوزوکی سٹینڈ ، اور میلہ ڈاگ میں گاڑیاں پارک کرائیں۔
علاقہ اسلامپور، مرغزار، شگئی کے عوام مینگورہ و دیگر علاقہ جات جانے کے لئے آمانکوٹ فیض آباد روڈ استعمال کریں۔
اسلامپور، مرغزار ، شگئی و دیگر علاقہ جات کے کارکنان (چناران) MVE دفتر کے قریب گراونڈ اور عقبہ روڈ پر اپنی گاڑیاں پارک کرائیں۔
تصحیل کبل سے جلسہ آنے والے کارکنان کبل پرانا آڈہ میں اپنی گاڑیاں پارک کرائیں ۔۔۔

وزیر اعظم عمران خان کا سوات کے سیاحتی مقام گبین جبہ کا دورہ۔ وزیراعلی محمود خان نے استقبال کیا۔ ▪گبین جبہ میں سیاحوں کی ...
06/11/2020

وزیر اعظم عمران خان کا سوات کے سیاحتی مقام گبین جبہ کا دورہ۔ وزیراعلی محمود خان نے استقبال کیا۔
▪گبین جبہ میں سیاحوں کی سہولت کیلئے قائم کیمپنگ پوڈز کا بھی دورہ کیا۔محکمہ سیاحت کا وزیر اعظم کو علاقے میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات پر بریفنگ
▪گبین جبہ میں قائم ماحول دوست کیمپنگ پوڈز آگست 2020 سے سیاحوں کیلئے کھول دیئے گئے۔ریونیو کے ساتھ اس علاقے میں سیاحوں کی آمد سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے.
▪صوبے کے مختلف سیاحتی مقامات پر 100 کے قریب پوڈز نصب کئے گئے ہیں،یو این ڈی پی کے ذریعے مزید 90 پوڈز منگوائے جارہے ہیں،
▪ورلڈ بینک کی تعاون سے مانسہرہ, ایبٹ آباد اور سوات میں ہزاروں کنال اراضی پرماحول دوست جدید سیاحتی مراکز قائم کیے جانے کے منصوبے پر کام ہو رہا ہے.
▪فروری 2021 میں چترال, مالم جبہ, سوات اور کاغان میں سکینگ, سنو مراتھن, سنو بورڈنگ جیسے سرگرمیاں منعقد کی جائے گی
▪خیبر پختون خوا میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے کالام, کمراٹ اور کالاش میں سپیشل ٹورزم اتھارٹیز قائم کی جا چکی ہیں
▪مختلف مقامات تک پہنچنے کیلئے 372 کلو میٹر رابطہ سڑکوں کی تعمیر اور 14 کلو میٹر کمراٹ کیبل پر بھی کام جاری ہے،بریفنگ

06/07/2020

سیدو شریف ٹیچنگ اسپتال کے کورونا وارڈ میں کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پرلڑ کر خدمات انجام دے رہے ہیں.یہ ایسا وقت ہے جہاں لوگ اپنے پیاروں سے دور بھاگتے ہیں لیکن ڈاکٹر عبدالمنعیم (چیسٹ اسپیشلسٹ)اور ان کے سٹاپ اس نفسانفسی کے دورمیں حقیقی مسیحا بننے کا کردار اداکررہے ہیں۔ یہی انسانیت کا جذبہ مریضوں کی صحت یابی میں کارگرثابت ہورہا ہے ۔۔۔خدا ایسے بہادر مسیحاوں کو اپنی حفاظت میں رکھے۔۔ایسے بہادر سپوتوں کو سلام ۔

ٹریفک پولیس ٹی او شیر علم خان وفات پاگئے اللہ تعالیٰ جنت میں اعلٰی مقام عطا فرمائے آمین
09/05/2020

ٹریفک پولیس ٹی او شیر علم خان وفات پاگئے اللہ تعالیٰ جنت میں اعلٰی مقام عطا فرمائے آمین

20/03/2020
حامد علی خان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات تعینات نوٹیفکیشن جاری.
11/03/2020

حامد علی خان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات تعینات نوٹیفکیشن جاری.

نئے تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر  # قاسم_علی_خان نے ڈی پی او سوات کا چارج سنبھال لیا.
26/02/2020

نئے تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر # قاسم_علی_خان نے ڈی پی او سوات کا چارج سنبھال لیا.

کاکاصاحب نوشہرہ میں درندگی کا ایک واقعہ 8 سالہ بچی عوض نور مدرسے کے لے نکلی تھی کل تین بجے مگر ہم انسان نما جانوروں نے ا...
20/01/2020

کاکاصاحب نوشہرہ میں درندگی کا ایک واقعہ 8 سالہ بچی عوض نور مدرسے کے لے نکلی تھی کل تین بجے مگر ہم انسان نما جانوروں نے اس کو نہ بخشا بچی کو زیادتی کا نشانا بنایا گیا جس کے بعد اس اسے قتل کیا گیا

مقامی ہیرو(سلیمان خان) نے کوئٹہ کی برف باری میں پھنسے ہوئے 100 سے زائد افراد کی جان بچائیLocal hero saves lives of more ...
18/01/2020

مقامی ہیرو(سلیمان خان) نے کوئٹہ کی برف باری میں پھنسے ہوئے 100 سے زائد افراد کی جان بچائی
Local hero saves lives of more than 100 people stuck in Quetta snow,
کوئٹہ کے علاقے کچلاک کے ایک نوجوان کو اس ہفتے کے شروع میں اس علاقے میں برفباری سے متاثرہ سڑکوں پر پھنسے 100 سے زائد افراد کی جانیں بچانے کے بعد ہیرو کی حیثیت سے ان کا استقبال کیا گیا ہے۔

Address

Mingora

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Swat Radio posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share