Farhat Babar journalist

Farhat Babar journalist فرحت اللہ بابر (خبریال)

07/08/2026

جماعت اسلامی پاکستان ضلع بنوں کا پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی ٹیکس کے خلاف احتجاجی دھرنا جاری ، بڑی تعداد میں لوگ اور کارکنان شریک، پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی ٹیکس کے فوری خاتمے کا مطالبہ

07/08/2026

اکرام خان درانی سکول اینڈ کالج کے پرنسپل ملک احییٰ جان نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ادارے کے بڑی تعداد میں طلبہ نے اے ون اور اے گریڈ حاصل کیے، جو ادارے کی شاندار تعلیمی کارکردگی کا مظہر ہے۔

انہوں نے ضلع لکی مروت کے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس کامیابی کے مکمل طور پر مستحق ہیں۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ان کے تحفظات کسی ضلع یا کامیاب طلبہ کے خلاف نہیں بلکہ امتحانی بورڈ کی مارکنگ پالیسی سے متعلق ہیں۔

ملک احییٰ جان کے مطابق اگر تمام امتحانی پرچوں کی جانچ بنوں بورڈ میں مکمل طور پر سنٹرلائزڈ نظام کے تحت کی جاتی تو اکرام خان درانی سکول اینڈ کالج کے طلبہ بھی نمایاں پوزیشنیں حاصل کر سکتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے ادارے میں زیر تعلیم لکی مروت سمیت دیگر علاقوں کے طلبہ نے بھی بہترین نتائج حاصل کیے ہیں، لہٰذا ان کے مؤقف کو کسی قسم کی علاقائی یا تعصبانہ سوچ سے تعبیر نہیں کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ لکی مروت کے طلبہ کے پرچے بورڈ کی پالیسی کے تحت سنٹرلائزڈ مارکنگ سسٹم کے ذریعے بنوں بورڈ میں چیک کیے گئے، جس کے باعث نسبتاً زیادہ نمبر حاصل ہوئے۔ جبکہ بنوں کے سکولوں کے پرچے لکی مروت میں اساتذہ کے گھروں پر چیک کیے گئے، جسے بنوں کے طلبہ کے نسبتاً کم نمبروں کی ایک وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) بنوں سے مطالبہ کیا کہ آئندہ امتحانات میں مکمل سنٹرلائزڈ مارکنگ سسٹم نافذ کیا جائے تاکہ جانچ کے عمل سے متعلق تمام خدشات کا خاتمہ ہو، شفافیت اور انصاف کو مزید فروغ ملے اور نتائج پر عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہو۔

07/08/2026

گزشتہ تین ہفتوں سے پراسرار طور پر لاپتہ ارشد علی سکنہ ککی شہر کی بازیابی کے لیے اہل خانہ کی بنوں پریس کلب میں پریس کانفرنس، فوری رہائی یا معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ۔

گزشتہ تین ہفتوں سے پراسرار طور پر لاپتہ مزدور ارشد علی کی بازیابی کے لیے ان کے بھائی، والدہ، اہلیہ اور کمسن بچوں نے بنوں پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری نوٹس لینے اور ان کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسان اللہ نے کہا کہ ان کے بھائی ارشد علی ولد گل فراز خان محنت مزدوری کرکے اپنے اہل خانہ کا واحد سہارا تھے اور کلفی فروخت کرکے روزی کماتے تھے۔ ان کے بقول ارشد علی تقریباً 22 روز قبل ایک بیمار کی عیادت کے لیے ہسپتال گئے تھے، جہاں سے مبینہ طور پر سفید کپڑوں میں ملبوس افراد انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔ اس کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی۔

انہوں نے کہا کہ ان کا خاندان نہ کسی جرم میں ملوث ہے اور نہ ہی کسی سے کوئی دشمنی یا تنازع رکھتا ہے۔ "ہم غریب مزدور لوگ ہیں، روزانہ کی دیہاڑی پر اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں۔ اگر ہمارے بھائی کو کسی ادارے نے حراست میں لیا ہے تو ہمیں آگاہ کیا جائے، اور اگر وہ کسی جرم میں ملوث نہیں تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔ ہم ہر قسم کی قانونی اور انتظامی تحقیقات میں مکمل تعاون اور صفائی دینے کے لیے تیار ہیں۔"

احسان اللہ نے بتایا کہ ارشد علی کے تین کمسن بچے اور ایک بیوی ہیں، جن کی کفالت کا کوئی مستقل ذریعہ نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ محدود دیہاڑی میں اپنے بچوں کے ساتھ ساتھ بھائی کے اہل خانہ کا خرچ اٹھانا انتہائی مشکل ہو چکا ہے، جس کے باعث پورا خاندان شدید ذہنی اور مالی پریشانی کا شکار ہے۔

اس موقع پر ارشد علی کی اہلیہ نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر نہایت شریف، محنت کش اور سفید پوش انسان تھے، جو مزدوری سے فارغ ہو کر اپنا زیادہ تر وقت بچوں کے ساتھ گزارتے تھے۔ ان کی گمشدگی کے بعد خاندان کرب اور بے یقینی کی کیفیت میں زندگی گزار رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "میرے دیور اپنی محدود آمدنی سے ہمارے اخراجات بھی پورے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن یہ صورتحال زیادہ عرصہ برداشت کرنا ممکن نہیں۔ ہم متعلقہ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ اگر میرے شوہر کسی ادارے کی تحویل میں ہیں تو اس بارے میں ہمیں آگاہ کیا جائے، اور اگر وہ بے گناہ ہیں تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے تاکہ ہمارے بچوں کو اپنے والد کا سہارا دوبارہ مل سکے۔"

اہل خانہ نے حکومت، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ ارشد علی کی گمشدگی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ان کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے یا ان کے بارے میں اہل خانہ کو آگاہ کیا جائے تاکہ ان کی بے چینی اور ذہنی اذیت کا خاتمہ ہو سکے۔

06/08/2026

اکرم خان درانی سکول اینڈ کالج کے پرنسپل ملک احیا جان خان نے بنوں بورڈ کے میٹرک نتائج پر تحفظات کا اظہار کر دیا ۔۔۔۔۔ شفاف مارکنگ اور ذمہ داروں کے خلاف انکوائری کا مطالبہ

06/08/2026

بنوں بورڈ میٹرک نتائج کا اعلان ، لکی مروت طلباء نے میدان مار لیا ، ٹاپ تینوں پوزیشنز لکی مروت کے نام

06/08/2026

بنوں تھانہ کینٹ کی حدود میں فائرنگ

05/08/2026

شہید نور اللہ کے بیٹے کا یوم شہداء پولیس کے موقع پر اپنے والد کیلئے چند الفاظ، ہر آنکھ اشک بار ، 5 اگست شہدائے بنوں پولیس

29/07/2026

بنوں پولیس اور کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے راستے کھول دیئے جائیں گے ـ

بنوں ڈویژن کے مشران (بنوں و لکی مروت) بشمول تاجر برادری کا کمیٹی مشران کے ساتھ جرگہ ، احتجاج کے حوالے سے مذاکرات جاری ہے...
28/07/2026

بنوں ڈویژن کے مشران (بنوں و لکی مروت) بشمول تاجر برادری کا کمیٹی مشران کے ساتھ جرگہ ، احتجاج کے حوالے سے مذاکرات جاری ہے۔

27/07/2026

بنوں کا ایک ایک انچ شدت پسندوں سے واپس لیں گے، کسی بھی شدت پسند کو بنوں میں چھپنے نہیں دیں گے۔"
ڈی پی او بنوں، فرقان بلال

Address

Capitol Hill / Near Northeas
Bannu Cantonment
20002

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Farhat Babar journalist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Farhat Babar journalist:

Shortcuts

Share