کمپیوٹر کی دنیا learning computers

کمپیوٹر کی دنیا learning computers اس پیج پر آپ سب کو ویلکم کرتا ھوں امید ھے آپکو یہاں بہت ?

04/08/2023

حصہ 19
کمپیوٹر کیا ھے
(3) سیم(SIMM): لفظ سیم SIMM سے مراد ہے۔ (Single-in-line memory module.) ۔یہ ایک چھوٹا سا سرکٹ بورڈ ہے جس پر ریم (RAM) کے چپس لگے ہوتے ہیں۔ یہ ڈیٹا بتیس (32) بیٹس کے سائز میں محفوظ کرتاہے۔ اس کے نیچے کو نیکٹرز(Connectors) ہوتے ہیں۔جن کی مدد سے اسے مدربورڈ پر مخصوص سلاٹ(Slot) میں لگایا جاتا ہے۔ کمپیوٹر پر سمز جوڑو ں کی شکل میں لگائے جاتے ہیں اس لئے کمپیوٹر پر کم از کم دو سِم لگا ئے جاتے ہیں۔

(4) ڈیم (DIMM): لفظ ڈیم DIMM سے مراد ہے۔ ((Dual inline memory module.) ۔سیم کی طرح یہ بھی سرکٹ بورڈ پر مشتمل ہوتا ہے۔ جس پر ریم کے چپس لگے ہوتے ہیں۔ اس میں ڈیٹا 64 بیٹس کی شکل میں محفوظ کیا جاتا ہے۔کمپیوٹر میں ڈیم صرف ایک بھی لگایا جا سکتا ہے سیم کی طرح ڈیم جوڑوں کی شکل میں لگانا ضروری نہیں۔

سیکنڈی میموری (ثانوی میموری )اوراس سے متعلقہ سٹوریج ڈیوائسز

ثانوی میموری یا سیکنڈری میموری -: سیکنڈری میموری کو معاون سٹوریج بھی کہتے ہیں۔ یہ مین سٹوریج کی گنجائش کو بڑھانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے یہ میموری معلومات کی ایک بڑی مقدار کو مستقل طور پر سٹور کر لیتی ہے اس کو آگزیلری یا ماس سٹوریج بھی کہتے ہیں۔

فلاپی ڈیسکیں ، ہارڈ ڈسک ،مقناطیسی ٹیپ اورسی ڈی اسکی مثالیں ہے۔ سیکنڈری سٹوریج کی دو اقسام ہیں۔ سیقوئینشل ایکسیس اور ڈائرکٹ ایکسیس۔ مختلف قسم کے سیکنڈری سٹوریج ڈیوائسز کو کچھ یوں بیان کیا جا سکتا ہے۔

1 فلاپی ڈیسک(Floppy Disk): فلاپی ڈیسک کو ایک کمپیوٹر سے دوسرے کمپیوٹر میں ڈیٹا منتقل کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔انہیں Diskettes بھی کہا جاتا ہے۔یہ باریک اور لچکدار ہوتی ہے اس لئے انہیں Floppy کہتے ہیں۔جس کا مطلب ہے لچکدار۔یہ سائز کے لحاظ سے چھوٹی ہوتی ہیں اور قیمت میں آسان اورپلاسٹک کے کور میں محفوظ ہوتی ہیں۔
جاری ھے

05/06/2023

السلام علیکم
کافی عرصے بعد پوسٹ کی کچھ صحت کی خرابی کچھ دوسری مصروفیات تھیں اب دوبارہ کوشش ھے یہ سلسلہ وھیں سے شروع کیا جائے جہاں چھوڑا تھا
(حصہ نمبر 18 )
کمپیوٹر کیا ھے
ان میں سے ہر ایک خانہ مخصوص تعداد میں بٹس(Bits) محفوظ کر سکتا ہے۔

مین میموری ان پٹ یونٹ سے ڈیٹا اور ہدایات وصول کرتی ہے۔ اور CPU کے دوسرے حصوں سے ڈیٹا کا تبادلہ کرتی ہے اور انکو ہدایات مہیا کرتی ہے۔ مین میموری کے چند اقسام کا ذکرمختصر طور پر کچھ یوں کیا جاسکتا ہے۔

(1) ریم (RAM): ریم (RAM) -: RAM (Random Access Memory) کا مخفف ہے ۔یہ کمپیوٹر کی عارضی میموری ہوتی ہے۔جب کمپیو ٹر آن ہو ۔تو ہدایات یا ڈیٹا کو سٹور کرنے کیلئے یہ میموری استعمال کیا جاتاہے اور جب کمپیوٹر آف کر دیا جاتا ہے تو اسمیں سٹور شدہ تمام معلومات ختم ہو جاتی ہے۔ریم کو وولاٹائل (Volatile) میموری بھی کہا جاتا ہے۔ کیونکہ کمپیوٹر کے آف ہوتے ہی اس میں اسٹور شدہ ڈیٹا غائب ہو جاتا ہے۔ریم کی پیمائش کلو بائٹس یا میگا بائٹس میں کی جاتی ہے

(2) روم (ROM): روم Read Only Memoryy کا مخفف ہے ۔جس کا مطلب صرف پڑھی جاسکنے والی یاداشت ہے۔ روم میں موجود ڈیٹا پڑھا تو جا سکتاہے لیکن اسے ختم نہیں کیا جاسکتا۔اس میں ایسی معلوما ت محفوظ کی جاتی ہیں جن کی کمپیوٹر کو اپنے کام کے دوران ہر وقت ضرورت ہوتی ہے۔یہ کمپیوٹر کی دائمی میموری ہوتی ہے۔جوکہ کمپیوٹر بنانے والے خود ہی ڈیزائن کرتے ہیں۔ روم ایک نان وولاٹائل (Non-Volatile) میموری ہے۔ جس کا یہ مطلب ہے۔ کہ جب کمپوٹر آف کر دیا جاتا ہے۔ تو میموری میں سٹور شدہ معلومات ضائع نہیں ہوتیں۔ روم میں سٹور شدہ پروگرام کو فرم وایئر کہتے ہیں۔
جاری ھے

22/04/2023
25/03/2023

گرافک کارڈ کیا ھے گرافکس کارڈ (ویڈیو کارڈ، گرافکس کارڈ) ڈسپلے انٹرفیس کارڈ کا پورا نام، جسے ڈسپلے اڈاپٹر بھی کہا جاتا ہے، سب سے بنیادی کنفیگریشن ہے اور کمپیوٹر کے سب سے اہم لوازمات میں سے ایک ہے۔
کمپیوٹر کے میزبان کے ایک اہم حصے کے طور پر، گرافکس کارڈ کمپیوٹر کے لیے ڈیجیٹل سے اینالاگ سگنل کی تبدیلی کو انجام دینے کا ایک آلہ ہے، اور گرافکس کو آؤٹ پٹ کرنے اور ڈسپلے کرنے کا کام انجام دیتا ہے۔


2.A مانیٹر ایک I/O ڈیوائس ہے جس کا تعلق کمپیوٹر سے ہے، یعنی ایک ان پٹ اور آؤٹ پٹ ڈیوائس۔یہ ایک ڈسپلے ٹول ہے جو ایک مخصوص ٹرانسمیشن ڈیوائس کے ذریعے اسکرین پر مخصوص الیکٹرانک فائلوں کو دکھاتا ہے اور پھر اسے انسانی آنکھ میں منعکس کرتا ہے۔ڈسپلے صرف ایک ڈسپلے ڈیوائس ہے اور یہ ڈیٹا پروسیسنگ اور تبادلوں میں حصہ نہیں لیتا ہے۔

3. گرافکس کارڈ کا معیار براہ راست مانیٹر کے ڈسپلے آؤٹ پٹ کو متاثر کرے گا، اور گرافکس کارڈ کی ناکامی خراب اسکرین، بلیو اسکرین، بلیک اسکرین اور دیگر خراب حالات کا باعث بنے گی۔

4. گرافکس کارڈ ڈسپلے کے ریزولوشن اور رسپانس ٹائم سے متعلق ہے۔ہائی اینڈ گرافکس کارڈ ہائی ریزولوشن مانیٹر سے لیس ہے۔اعلی درجے کا گرافکس کارڈ نسبتاً زیادہ ریزولوشن دیتا ہے۔

5. گرافکس کارڈ کا معیار تصاویر پر کارروائی کرنے کے لیے گرافکس کارڈ کی رفتار، ترسیل اور پروسیسنگ کے افعال کو متاثر کرتا ہے، اور ڈسپلے اسکرین کو صرف ڈسپلے آؤٹ پٹ ڈیوائس کے طور پر استعمال کیا جاتا

29/12/2022

کمپیوٹر کیا ھے
حصہ 17
ہارڈ کاپی اور سافٹ کاپی میں فرق

کمپیوٹر سے حاصل ہونے والا آؤٹ پُٹ دو شکلوں میں ہوتا ہے، یعنی سافٹ کاپی اور ہارڈ کاپی کی شکل میں۔
سافٹ کاپی (Soft Copy) سافٹ کاپی سے مراد ہے آؤٹ پٹ کی ایسی شکل ہے جسے چھو ا نہیں جا سکتا۔ اس سے مراد ہے کہ آؤٹ پٹ غیر مادی شکل میں ہے۔ کمپیوٹر کی سکرین پر جو ہم آؤٹ پٹ دیکھتے ہیں اسے سافٹ کاپی کہتے ہیں۔ اس طرح کمپیوٹر سے آواز کی شکل میں جو آؤٹ پٹ حاصل ہوتا ہے اسے بھی سافٹ کاپی کہتے ہیں۔

ہارڈ کاپی (Hard Copy) ہارڈ کاپی سے مراد کمپیوٹر سے حاصل ہونے والا ایسا آؤٹ پٹ ہے جسے مادی شکل میں دیکھا جا سکے۔ چھوا جا سکے۔ کمپیوٹر میں پرنٹر کے ذریعے کاغذ پر حاصل ہونے والا آؤٹ پٹ ہارڈ کاپی کہلاتا ہے۔ ہارڈ کاپی حاصل کرنے کے لئے ہم پرنٹر اور پلاٹر وغیرہ استعمال کرتے ہیں

مین میموری (ابتدائی میموری ) اور اس کی مختلف اقسام

مین میموری (Main Memory) : مین میموری کمپیوٹر کی پرائمری سٹوریج ہے جس تک CPU کو براہ راست رسائی حاصل رہتی ہے۔ پرائمری میموری میں وہ ڈیٹا اور پروگرام موجود ہوتے ہیں جو کہ زیراستعمال ہوں۔ تما م کمپیوٹروں میں یہ میموری موجود ہوتی ہے۔یہ ڈیٹا محفوظ کرنے کے کئی چھوٹے چھوٹے خانوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ ان میں سے ہر ایک خانہ مخصوص تعداد میں
جاری ھے

وی پی این کیا ہے۔ VPN وی پی این کا مطلب ہے ورچوئل پرایئویٹ نیٹ ورک؛ سادہ الفاظ میں کمپیوٹروں کا ایک گروپ( یا الگ نیٹ ورک...
18/12/2022

وی پی این کیا ہے۔ VPN

وی پی این کا مطلب ہے ورچوئل پرایئویٹ نیٹ ورک؛ سادہ الفاظ میں کمپیوٹروں کا ایک گروپ( یا الگ نیٹ ورک ) انٹرنیٹ نامی ایک پبلک نیٹ ورک پر نیٹ ورک کیا ہوا۔وی پی این ایسا طریقہ ہے جو کمیونیکیشن کو دسترس سے محفوظ اور بچائے رکھنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔
وی پی اینایک دسترس سے محفوظ ٹنل بناتا ہے جس سے آپ کا تمام ڈیٹاآتا جاتا WASEL ہے جو یہ گارنٹی دیتا ہے کہ آپ کا بھیجا یا وصول کیا جانے والا تمام ڈیٹا ہیکرز اور ڈیٹا کی بو سننگھنے والوں سے محفوظ رہے گا۔۔
وی پی ان پروٹوکول
۔ پروٹوکول استعمال کرتا ہے قابل اعتماد وی پی این2WASEL Pro
اوپن وی پی این: اوپن وی پی این کمپنی اوپن وی پی این ٹیکنالوجی کی طرف سے دوسرے لوگوں کی دسترس سے محفوظ پروٹوکول کا استعمال کرتا ہے۔ SSL/TLS یافتہ ہے یہ بالغ اوپن وی پی ان بہت مستحکم، قابل اعتماد، تیز رفتار اور محفوظ ہے۔ اوپن وی پی این ونڈوز، لینکس، میک او ایس ایکس اور اینڈرایئڈ آپریٹنگ سسٹم اور اس کے ڈیسک ٹاپ کے لئے بہترین انتخاب ہے
اور پی پی ٹی پی کو بدلنے کی ایک تجویز ہے (L2TP) لیئر 2 سرنگ پروٹوکول ؛L2TP IPSecاکثر ٹینڈم میں L2TP جہاں ڈیٹا کو محفوظ اور بچائے رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ کے ہمراہ استعمال ہوتا ہے(جو ایک سیکیورٹی لیئر کے طور پر استعمال ہوتا ہے) تاکہ ڈیٹا پیکٹ کی انٹر نیٹ پر منتقلی کو محفوظ رکھے۔پی پی ٹی ُپی برعکس،وی پی L2TP استعمال کرتے ہوئے ایک کی یا استعمال کا سرٹیفکیٹ مانگتاL2TP/IPSecاین کا اطلاق L2TP ڈیٹا کی اعلیٰ قسم کی اینکرپشن اور انٹیگریٹی استعمال کرتے ہوئے L2TPہے۔ ونڈوز،آئی او ایس،میک او ایس ایکس،اینڈرائیڈ اور لائینکس آپریٹنگ سسٹم کو سپورٹ کرتا ہے۔یہ ٹیبلیٹ اور مو بائل ڈیوائسز کے لئے بہترین ہے۔

07/12/2022

ونڈو کیسے انسٹال کی جاتی ھے یہ ونڈو 7 ھے لیکن سب کا طریقہ ایک جیسا ھے

03/12/2022

کمپیوٹرکیا ھے
قسط نمبر 16

(3) پلاٹرز (Plotters) پلاٹر ایک آؤٹ پٹ ڈیوائس ہے۔ جو بڑے سائز کے گرافوں اور ڈیزائنوں کو پرنٹ کرنے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ پلاٹر کی دو بڑی اقسا م ہیں۔ (1) فلیٹ بیڈ پلاٹر(Flat Bed Plotter) اور (2) ڈرم پلاٹر (Drum Plotter)

(4) موڈیم (Modem) موڈیم ایک ایسی ڈیوائس ہے جس کی مد د سے ایک کمپیوٹر سے دوسرے کمپیوٹر کو معلومات ‘ نتائج اور ڈیٹا بھیجا جاتا ہے۔ اور اسی طرح دوسرے کمپیوٹر سے معلومات ‘ نتائج او ر ڈیٹاوصول کیا جاتا ہے۔ اس لئے یہ ڈیوائس ان پٹ اور آؤٹ پٹ دونوں طرح کے کام سرانجام دیتی ہے

(5)ہارڈ ڈیسک (Hard Disk) ہارڈ ڈیسک کمپیوٹر کے اندر لگایاجاتا ہے ۔۔اسے فلاپی ڈیسک کی طرح آسانی سے لگائی یا اتاری نہیں جاسکتی ۔ہارڈ ڈیسک میں کمپیوٹر کا آپریٹنگ سسٹم اور دیگر پروگرامز انسٹال کئے جاتے ہیں۔اس کے مختلف حصے(Partitions) بھی بنائی جا سکتی ہیں۔

(6) فلاپی ڈیسک (Floppy Disk) فلاپی ڈیسک کو ایک کمپیوٹر سے دوسرے کمپیوٹر میں ڈیٹا منتقل کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔انہیں Diskettes بھی کہا جاتا ہے۔یہ باریک اور لچکدار ہوتی ہے اس لئے انہیں Floppy کہتے ہیں۔جس کا مطلب ہے لچکدار۔یہ سائز کے لحاظ سے چھوٹی ہوتی ہیں اور قیمت میں آسان اورپلاسٹک کے کور میں محفوظ ہوتی ہیں۔

(7) سی ڈی (CD) سی ڈی (CD) کا مطلب ((Compact Disc) ہے۔کمپیوٹر میں اسے سی ڈی روم کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔یہ سخت مادے کی بنی ہوتی ہے۔ ان پر مختلف پرگرامز ، گیمز ، گانے اور فلم محفوظ کر کے ختم نہیں کیا جاسکتا۔ ایک عام سی ڈی پر 500MB تا 800MB ڈیٹا لیزر شعاعوں کی مدد سے محفوظ کیا جاسکتاہے۔
جاری ھے

13/11/2022

پارٹ نمبر 15
کمپیوٹر کیا ھے
آؤٹ پُٹ آلات (ڈیوائس )

کمپیوٹر کے ساتھ استعمال ہونے والے بیرونی آلات جن کی مدد سے انفارمیشن یا نتائج حاصل ہوتے ہیں ۔آؤٹ پُٹ آلات (Output Devices) کہلاتے ہیں۔ مثلاً مانیٹر ، پرنٹرز ، پلا ٹرز ، سی ڈیز ، فلاپی ڈرائیوز اور ہارڈڈسک وغیرہ۔ جبکہ فلاپی ڈرائیوز اور ہارڈڈسک ان پٹ آلات کے طور پربھی استعمال کیا جا تاہے۔جو ڈیٹا میں بڑی تبدیلیاں پیدا کرسکتے ہیں۔

(1) ویڈیو مانیٹرز (Video Monitors) ویڈیو ڈسپلے یونٹ یا ویڈیو مانیٹر مائیکرو کمپیوٹر کے ساتھ استعمال ہونے والا بہت مقبول آؤٹ پُٹ ڈیوائس ہے۔ کیونکہ یہ پرنٹنگ دیوائس کی نسبت زیادہ تیز رفتار، خاموش اور سستا ہوتاہے۔ مانیٹر ٹی وی سکرین جیسا ہوتاہے۔ اسکی دو قسمیں ہے۔ ایک بلیک اینڈ وائٹ اور دوسرا رنگین مانیٹر۔ آجکل مارکیٹ میں زیادہ تر کمپیوٹر کے ساتھ اینالاگ کے بجائے ڈیجیٹل مانیٹر میں چودہ انچ (14) سے سترہ انچ (17) تک کے مانیٹر زیادہ ملتے ہیں۔

(2) پرنٹرز (Printers) پرنٹرز کمپیوٹر کے ساتھ ہونے والے کارآمد آؤٹ پٹ آلات میں شمار ہوتے ہیں ۔ پرنٹر ز کمپیوٹر کی آؤٹ پٹ کو مستقل شکل دینے کے لیے استعمال ہوتے ہیں پرنٹ کرنے کے طریقے کے لحاظ سے پرنٹرز کی دو قسمیں ہوتی ہیں۔ 1 ایمپکٹ (Impact) پرنٹرز۔ 2 نان ایمپکٹ پرنٹرز۔

ایمپکٹ پرنٹرز کی بانسبت نان ایمپکٹ پرنٹرز زیادہ تیز رفتار ہوتے ہیں ۔ یہ کم شور پیدا کرتے ہیں۔ اور انکی پرنٹنگ کوالٹی بہتر ہوتی ہے۔

ایمپکٹ پرنٹرز کی تین قسمیں ہوتی ہیں۔ 1 ڈاٹ میٹرکس پرنٹرز 2 ڈیزی وھیل پرنٹرز 3 لائن پرنٹرز
اس طرح نان ایمپکٹ پرنٹرز کی بھی مختلف قسمیں ہوتی ہیں ۔ مثلاً 1 انک جیٹ 2 بابل جیٹ 3 الیکٹروتھرمل اور 4 لیزر پرنٹرز

جاری ھے

13/11/2022

اس پیج پر سب کو ویلکم کرتا ھوں امید ھے آپکو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا،

Intel processor انٹل پروسیسر کی اقسام
03/11/2022

Intel processor
انٹل پروسیسر کی اقسام

Adress

Nobelvagan 1
Malmö
21429

Webbplats

Aviseringar

Var den första att veta och låt oss skicka ett mail när کمپیوٹر کی دنیا learning computers postar nyheter och kampanjer. Din e-postadress kommer inte att användas för något annat ändamål, och du kan när som helst avbryta prenumerationen.

Dela