Samsung Engneering

Samsung Engneering Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Samsung Engneering, Dammam.

21/03/2026

عید الفطر کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں 🌙✨

اللہ پاک آپ کی زندگی کو خوشیوں، آسانیوں اور برکتوں سے بھر دیں۔

10/12/2025

کسی کو ادھار دینے سے پہلے اچھی طرح گلے لگا لیا کریں ممکن ہے پھر کبھی ملاقات نہ ہو۔

10/12/2025

دل دکھانا گناہ ہے۔صرف دوسروں کا نہیں خود اپنا بھی۔ ایسے لوگوں سے دور رہیں جو اس کو دکھانے کی وجہ بنیں 😊

06/09/2025

دنیا میں سب سے زیادہ خوبصورت صرف اپنا محرم ہوتا ہے

10/09/2024

جب کتا باہر لڑنے کی صلاحیت کھو دے وہ اپنے ہی گھر والوں کو کاٹنا شروع کردیتا ہے
🦮

14/08/2021

*تمام دوستوں کو پاکستان کا 74 واں یوم آزادی مبارک ہو*🇵🇰🇵🇰🇵🇰

*اللہ پاک سے دعا ہے کہ میرا پاکستان تا قیامت پائندہ رہے آمین* 🇵🇰🇵🇰

08/08/2020

یورو 5 کا پہلا آئل ٹینکر پاکستان پہنچ گیا ھے
پہلے آپ لوگ سمجھ جاو کہ یورو 5 آخر ھے کیا چیز
تیل کی کوالٹی کو پرکھنے کے سٹیجز کو کہتے ہیں
مثلا اس وقت پاکستان میں جو پٹرول آپ کو مل رہا ھے وہ یورو 2 ھے جبکہ دنیا یورو 5 ائل استمعال کر رہی ہے
یاد رہے کہ پاکستان میں استعمال ھونے والا یورو 2 ائل 1992 میں دنیا استعمال کرتی تھی مگر پھر وہ اچھی کوالٹی کو اپناتے گئے اور یورو 2 سے 3 پر اور پھر 4 سے 5 تک پہنچ گئے مگر ھماری ائل مافیا اور کرپٹ حکومتی ملی بھگت سے عوام کو وہی خراب او تھرڈ کلاس یورو2 ائل بیچا جا رہا تھا
مگر موجودہ حکومت نے بڑا قدم اٹھا کر عوام کو بہترین اور جدید ریفائنریز سے صاف کیا ھوا ائل دینے کا فیصلہ کر دیا ھے
اب اس کے فائدے ملاحظہ فرمائیں
پہلی خصوصیت یہ ھے کہ یہ کنزمشن میں اچھا ھوگا مطلب اگر ایک گاڑی ایک لیٹر یورو 2 پٹرول میں 12 کیلومیٹر ایورج دیتی ھے تو یہ 14 کیلومیٹر دے گی بلکہ اس سے بھی زیادہ
دوسری خصوصیت یہ ھے کہ اس سے گاڑیوں کا اینجن خراب نہیں ھوگا
اور سب سے اہم بات یہ ھے کہ اس سے ماحول میں پلوشن کم ھوگا ھماری گاڑیوں کے سائلینسر سے جو زہریلہ دھواں نکلتا ھے وہ انتہائی کم ھوگا آور ماحول میں سانس اور دوسری بیماریوں کی کمی ھوگی یعنی یہ ماحول دوست ھے
اس کی قیمت بھی وہی ھے جو ابھی پاکستان میں تھرڈ کلاس یورو2 ائل کا ھے

آئل مافیا نے بہت کوشش کی یورو 5 پاکستان میں نہ آئے مگر پاکستانی حکومت نے ان کے تمام دباو کو مسترد کرکے PSO کو راضی کرلیا اور کل ان کا پہلا آئل ٹینکر(سمندری جہاز ) پاکستان پہنچ گیا۔

23/04/2020

سعودی عرب اور باقی تمام عرب ممالک میں کل پہلا روزہ ہو گا یااللہ پوری امت مسلمہ کو اس مقدس مہینے کے صدقے سب مسلمانوں کو کروناوائرس جیسی بیماریوں سے بچا اور نجات دلا دے آمین یا رب العامین اور پوری امت مسلمہ کو اس رمضان المبارک کے روزے رکھنے توفیق عطا فرمائے آمین یا رب العامین

23/03/2020

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان عبدالعزیز نے کورونا وائرس کے پھیلاو کو کنٹرول کرنے، شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی صحت اور سلامتی کی خاطر پیر 23 مارچ کی شام سے اکیس دن کے لیے مملکت بھر میں جزوی کرفیو نافذ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
عرب نیوز اورسعودی خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ’ کرفیو روز انہ شام7 سے صبح 6 بجے تک اکیس دن جاری رہے گا

سرکاری اور نجی شعبے کی اہم صنعتوں کے وہ ملازمین جن کے کام میں مسلسل کارکردگی درکارہے کرفیوسے مستثنی ہو ں گے ۔
سیکیورٹی اہلکار ، فوجی، میڈیا سیکٹر کے ملازمین ، صحت اور خدمات کے اہم شعبوں کے کارکنان کو بھی استثنیٰ حاصل ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ وزارت داخلہ کرفیو کے نفاذ کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے گی۔
تمام سول اور فوجی حکام کو مکمل تعاون کرنے کا حکم دیا گیا ہے

12/03/2020

پاکستان کی قومی ایئر لائن کا پاکستانیوں کی سعودی عرب واپس جانے اور واپسی کا ہنگامی انتظام کا اعلان کیا۔
سعودی حکومت کے اعلان کے بعد پی آئی اے کا تین خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان پی آئی کے مطابق ایک پرواز پی کے 763/764 اسلام آباد سے جدہ بروز اتوار چلائی جائے گی۔
دوسری پرواز پی کے 717/718 کراچی سے مدینہ منورہ بروز ہفتہ چلائی جائے گی۔
تیسری پرواز پی کے 767/768 کراچی سے جدہ بروز ہفتہ چلائی جائے گی۔
ترجمان پی آئی کے مطابق پاکستانیوں کو واپس بھیجنے کے لیے مزید پروازیں بھی ترتیب دی جا رہی ہیں

Address

Dammam

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Samsung Engneering posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share