06/10/2025
📢 آئی ٹی ٹریننگ سینٹر ژوب
آئی ٹی ٹریننگ سینٹر ژوب میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبائی محتسب ژوب، شیخ عصمت اللہ مندوخیل نے CIT (سرٹیفکیٹ ان انفارمیشن ٹیکنالوجی) چھ ماہ کے کورس کے Trade Testing Board (TTB) کے ڈپلومے باقاعدہ طور پر 116 طلبہ و طالبات میں تقسیم کیے۔ 🎓✨
صوبائی محتسب ژوب شیخ عصمت اللہ مندوخیل نے طلبہ و طالبات کی محنت، لگن اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ان کی دلچسپی کو سراہا اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
مزید برآں، انہوں نے ڈیپارٹمنٹ کے اسٹاف کو بہترین کارکردگی پر داد دی اور اُمید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے، محنت اور معیار کو برقرار رکھیں گے۔
💻 نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی تربیت دے کر بااختیار بنانا ہمارا مشن ہے۔
📍 آئی ٹی ٹریننگ سینٹر ژوب