18/03/2025
ہم سب جلد از جلد کامیاب ہونا چاہتے ہیں۔ دل چاہتا ہے کہ ایک ہی رات میں سب کچھ بدل جائے، بس ایک قدم اٹھائیں اور فوراً منزل پر پہنچ جائیں۔ مگر زندگی ایسے کام نہیں کرتی۔
کامیابی ایک قدم سے دوسرے قدم کی طرف بڑھنے میں ہے، نہ کہ ایک سے سیدھا سو پر جانے میں۔
اکثر لوگ اتنا زیادہ سوچتے ہیں کہ کچھ کرنے کا وقت ہی نہیں بچتا۔ plans بناتے ہیں، possibilities کا جائزہ لیتے ہیں، perfection کے چکر میں پڑ جاتے ہیں، اور آخر میں کچھ بھی نہیں کرتے۔
اصل میں یہ overthinking صرف وقت ضائع کرتی ہے۔ ہر چیز پر حد سے زیادہ سوچنا ہمیں action لینے سے روکتا ہے۔
اگر کامیابی چاہیے تو سب سے پہلے عمل کرنا سیکھو، چاہے وہ چھوٹے چھوٹے steps ہی کیوں نہ ہوں۔
راتوں رات سب کچھ بدلنے کا خواب ایک illusion ہے۔ سوشل میڈیا پر دیکھنے میں آتا ہے کہ کسی نے ایک سال میں کروڑوں کمائے، کوئی اچانک viral ہوگیا، یا کسی نے بس ایک idea سوچا اور امیر ہوگیا۔ حقیقت یہ ہے کہ ان کے پیچھے سالوں کی محنت چھپی ہوتی ہے، جسے کوئی نہیں دیکھتا۔
کامیاب وہی ہوتا ہے جو consistency کے ساتھ آگے بڑھتا ہے، روز کچھ نہ کچھ سیکھتا ہے، اور چھوٹے چھوٹے changes کو accept کرتا ہے۔
اصل راز یہی ہے کہ بس ایک سے دو پر جاؤ۔ ایک قدم لو، اور پھر اگلا۔ خود سے یہ توقع مت رکھو کہ سب کچھ ایک دن میں بدل جائے گا۔ بس تسلسل کے ساتھ آگے بڑھو، results خود نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔