Zimi Rajpoot Data Recovery Specialist

Zimi Rajpoot Data Recovery Specialist MR DataLab | Professional Data Recovery
We Recover memories.
Professional Recovery Solutions
📲 WhatsApp: 03064800809

(1)

Specialists in Hard Drive, SSD, USB & SD Card Data Recovery, deleted, formatted, corrupted, inaccessible and virus-affected data.

مجھے لگتا ہے میرا کنٹینٹ بورنگ ہے۔ گوگل یا میٹا یا کسی بھی پلیٹ فارم پر میرا نام سرچ کریں۔ اپ کو میری 90 فیصد پوسٹ ڈیٹا ...
25/10/2026

مجھے لگتا ہے میرا کنٹینٹ بورنگ ہے۔
گوگل یا میٹا یا کسی بھی پلیٹ فارم پر میرا نام سرچ کریں۔ اپ کو میری 90 فیصد پوسٹ ڈیٹا پروٹیکشن ڈیٹا ریکوری کے بارے میں ملیں گی۔ میں پچھلے چار سال میں تقریبا 50 ہزار سے زیادہ لوگوں کو مختلف پلیٹ فارم پر یہ بتانے کی کوشش کر چکا ہوں کہ وہ اپنا ڈیٹا لیک ہونے سے کیسے بچا سکتے ہیں۔ 30 کے قریب اداروں کا بھی کام کر چکا ہوں اور کر رہا ہوں۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ میرا کنٹینٹ بہت بورنگ ہوتا جا رہا ہے۔ کیا بار بار وہی گھسی پٹی باتیں اگر کسی کا ڈیٹا لیک ہوتا ہے تو اس کا فائدہ ہی ہے نا وہ مشہور ہو جائے گا۔
کنٹینٹ کے اندر سنسنی خیز ہک ہونی چاہیے کوئی کنٹروورسی ہونی چاہیے 18 پلس والا مواد ہونا چاہیے 21 دن میں پیسہ ڈبل ہونا چاہیے۔ کسی سے لڑائی لی جائے کسی کی عزت اچھا لی جائے پھر ائے گا نا کنٹینٹ کا مزہ۔
اور اخر میں ہمارا کنٹینٹ بہت بورنگ ہو گیا بھائی۔

11/10/2026

دبئی میں ہمارے کلائنٹ ہیں بڑے پیارے دوست ہیں ان کا ٹیکس سروسز کا کام ہے دبئی میں۔ پچھلا پورا ہفتہ میرا سفر میں گزرا کچھ یونیورسٹیز میں اور کچھ پلیٹ فارم پہ ڈیٹا پروٹیکشن کے لیکچر تھے بھائی نے مجھ سے رابطہ کیا کہ یار میرا اگے ایک کلائنٹ ہے تامل ناڈو انڈیا سے رہتا دبئی میں ہے اور بہت مشہور کمپنی میں کام کرتا ہے اس کی دو ٹی بی کی ڈرائیو خراب ہو گئی ہے ڈرائیو جیسے ہی سسٹم کے ساتھ لگائیں اور اوپن کرنے کی کوشش کریں تو سسٹم سٹک ہو جاتا ہے۔
اب سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ دبئی سے پاکستان ہارڈ ڈرائیو نہیں ا سکتی اور ہم پاکستان کے علاوہ دوسرے ممالک میں اپنے کلائنٹس کو ریموٹ سروسز دیتے ہیں تو میں نے ان کے انڈین کلائنٹ سے اینی ڈسک ائی ڈی منگوائی اور کام شروع کیا۔
الحمدللہ ان کا تمام ڈیٹا ریکور ہو گیا اور پڑوسی ملک کے بھائی تو الٹی چھلانگیں لگانے لگ گئے بہت خوش ہوئے مجھے میرے پیسے مل گئے لیکن اسی کے ساتھ پاکستان ٹیک انڈسٹری کا ایک پازیٹو امیج بھی گیا

03/10/2026

Celebrating my 5th year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

02/10/2026

چلیں آج مجھ سے ڈیٹا ریکوری کے مسائل پر کوئی بھی سوال پوچھیں۔

02/10/2026

سی سمجھدار کمپیوٹر والے نے فیس بک پر ویڈیو ڈالی کہ اپنی خراب ہارڈ ڈرائیو کو خود ریپیئر کریں اور ڈیٹا ریکور کریں۔ ویڈیو کے اندر بھائی صاحب نے ٹیبل پر رکھ کر ہارڈ ڈرائیو کھول دی۔ اس ویڈیو کو دیکھتے ہوئے کافی کسٹمرز نے اپنی ڈرائیو ٹیبل پر رکھ کر کھول دی اور دو نے تو میڈیا کے اوپر فنگر پرنٹ بھی ڈال دیا ہے۔ اب اس سچویشن میں ایک تو ریکوری کے چانس بہت کم ہے دوسرے نمبر پر ڈیٹا اگر ریکور نہیں ہوتا تو کسٹمرز کے پارٹس کے پیسے ضائع۔
تو بھائی ہم نے کیا سیکھا کل کو کوئی فیس بک پر کہے گا کہ اؤ تانبے سے سونا بنانا سکھاؤں

سوچیں ایک ہی لمحے میں اپ کا سارا ڈیٹا ضائع ہو جائے۔ بالکل ایسا ہی اس بھائی کے ساتھ ہوا بھائی ایک ائی ٹی کمپنی میں گرافک ...
01/10/2026

سوچیں ایک ہی لمحے میں اپ کا سارا ڈیٹا ضائع ہو جائے۔
بالکل ایسا ہی اس بھائی کے ساتھ ہوا بھائی ایک ائی ٹی کمپنی میں گرافک ڈیزائننگ ڈیپارٹمنٹ کے انچارج ہیں۔
ڈرائیو کو ایک لوکل کیس میں لگا کے ایکسٹرنل بنایا ہوا تھا استعمال کرتے کرتے ڈرائیو ایک دم بند۔
لو جی پھر کیا تھا کیس سے ڈرائیو نکال کے سسٹم میں لگائی تو سسٹم سٹک اور ڈیتھ ایرر سکرین دے کے بند مجھے لگتا ہے کہ اس ڈرائیو کی ہیلتھ پہلے بھی کم تھی اور اس کے باوجود اس میں ڈیٹا رکھا گیا۔
اب مسئلہ یہ تھا کہ سارا بیک اپ اس ڈرائیو میں تھا اور کسٹمر اپنے لیپ ٹاپ سے ڈیلیٹ کر چکے تھے اور بے فکر تھے۔
ڈرائیو ہمارے پاس ائی اپ کے بھائی نے ہوا میں چوکڑی لگائی اور جادو سٹارٹ کیا۔
الحمدللہ سارا ڈیٹا ریکور ہو گیا اور کسٹمر کی ریپو پہلے سے ڈبل ہو گئی

رات تقریبا سوا تین بجے کا وقت اور واٹس ایپ پر ایک کال اتی ہے کہمیں جیولری ڈیزائنر ہوں میری ہارڈ ڈرائیو کرپٹ ہو چکی ہے یع...
01/10/2026

رات تقریبا سوا تین بجے کا وقت اور واٹس ایپ پر ایک کال اتی ہے کہ
میں جیولری ڈیزائنر ہوں میری ہارڈ ڈرائیو کرپٹ ہو چکی ہے یعنی کہ کوئی بھی پارٹیشن اوپن کرو تو سسٹم سٹک ہو رہا ہے سب سے بڑا مسئلہ یہاں یہ تھا کہ کسٹمر پاکستان میں نہیں دبئی میں تھا۔
ہارڈ ڈرائیو کے اندر جیولری کے بہت قیمتی ڈیزائن تھے جو اگلے دو دن میں مکمل کر کے کسٹمر کو دینے تھے۔
پاکستان کی مارکیٹ ہو تو بندہ چند دن اگے پیچھے کر لیتا ہے لیکن دبئی میں ایسا نہیں چلتا وقت پر کام دینا پڑتا ہے۔
خیر اینی ڈس لیا اور بھائی کا کام شروع کیا۔ ریموٹلی ریکوری تھوڑی مشکل ہوتی ہے کیونکہ ہارڈ ڈرائیو اپ کے پاس موجود نہیں ہے تو کسٹمر کے سسٹم میں پورا میکنزم بنا کر ہارڈ ڈرائیو ایکسیس کی اور بیک اپ ڈرائیو لگوا کر ڈیٹا ریکور کیا ہے تقریبا صبح سات بجے بھائی کا تمام ڈیٹا بیک اپ ڈرائیو میں مکمل ریکور ہو گیا۔
جتنے ریکوری کے چارجز بتائے تھے کسٹمر ہیں اس سے کچھ زیادہ ہی بھیجے۔
الحمدللہ اب کلائنٹ دنیا کے کسی بھی کونے میں بیٹھا ہو اگر اس کی ڈرائیو میں تھوڑی بہت جان بھی بچی ہے تو ہم ریموٹلی ریکور کر کے دے سکتے ہیں۔
بھائی ایک تو پاکستانی تھے اور دوسرا میرے مشکل ٹائم میں میں صرافہ بازار نے مجھے بہت کام دیا ہے۔

عبدا للہ احمد سب سے چھوٹا بھائی ہے اور میرے ساتھ لیب میں ہی ہوتا ہے عبداللہ نے جتنی جلدی کام سیکھا ہے لگن کے ساتھ کام کر...
30/09/2026

عبدا للہ احمد سب سے چھوٹا بھائی ہے اور میرے ساتھ لیب میں ہی ہوتا ہے عبداللہ نے جتنی جلدی کام سیکھا ہے لگن کے ساتھ کام کر رہا ہے مجھے بہت خوشی ہوتی ہے۔ ڈیٹا ریکوری کا کام شروع کرنے سے پہلے تقریبا چھ سال میں نے لیپ ٹاپ ریپیئرنگ کی ہے۔ اور اب انشاءاللہ عبداللہ اس ڈیپارٹمنٹ کو سنبھالے گا ویسے تو یہ میری پوری لیب سنبھال لیتا ہے میری غیر موجودگی میں۔ اپ کا کوئی بھی لیپ ٹاپ ہو کوئی بھی مسئلہ ہو۔ خاص طور پر سرگودھا کے لوگ اگر لیب نہ بھی ا سکیں تو ان کے گھر ہاسٹل یا افس سے لیپ ٹاپ پک کر کے ریپیئر کرنے کے بعد واپس دینے تک ساری ذمہ داری عبداللہ کی ہے۔ اپ اپنی کیوری کے لیے عبداللہ کو واٹس ایپ پہ میسج کر سکتے ہیں۔
اسی کے ساتھ اپنے چھوٹے بھائی کے لیے انڈسٹری کے تمام لوگوں سے ڈھیر ساری دعاؤں کی درخواست.

27/09/2026

شاہد فیس بک پر میں پہلا بندہ ہوں جس نے اپنےچار ہزار فالوورز پچھلے تین مہینے میں اڑا دیے۔ تاکہ نئے لوگ ایڈ ہو سکیں ہمیں ان سے کچھ سیکھنے کو ملے اور انہیں ہم سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ضرور ملے تو چلیں اج تعارف کروا لیتے ہیں میرا نام زمی ہے اور میں ڈیٹا ریکوری سپیشلسٹ ہوں اپ کہاں سے ہیں اور کیا کرتے ہیں۔

یہ تصویر دیکھ کر واقعی پورا سفر یاد آ جاتا ہے۔"سفر ہمیشہ بڑے دفتر اور بڑے وسائل سے شروع نہیں ہوتا… کبھی کبھی بس ایک چھوٹ...
25/09/2026

یہ تصویر دیکھ کر واقعی پورا سفر یاد آ جاتا ہے۔
"سفر ہمیشہ بڑے دفتر اور بڑے وسائل سے شروع نہیں ہوتا… کبھی کبھی بس ایک چھوٹی سی میز، چند اوزار اور ایک بڑا خواب کافی ہوتا ہے۔
یہ تصویر اُس وقت کی ہے جب میں نے بالکل صفر سے کام شروع کیا تھا۔
نہ کوئی بڑا سیٹ اپ تھا، نہ مہنگا سامان، نہ کوئی بڑی ٹیم… بس محنت تھی، سیکھنے کا جنون تھا اور یہ یقین تھا کہ ایک دن اپنا نام بنانا ہے۔
آج جب پیچھے مڑ کر دیکھتا ہوں تو الحمدللہ، وہی چھوٹا سا آغاز آج MR DATALAB تک پہنچ چکا ہے۔
ہزاروں لوگوں کا اعتماد، سینکڑوں مشکل کیسز، بے شمار تجربات اور ہر دن کچھ نیا سیکھنے کا سفر۔ ❤️
جو لوگ آج ہمیں دیکھ کر سمجھتے ہیں کہ یہ سب آسانی سے بن گیا، انہیں یہ تصویر ضرور دیکھنی چاہیے۔
شروع چھوٹا ہو سکتا ہے،
وسائل کم ہو سکتے ہیں،
لیکن اگر نیت، محنت اور ہمت بڑی ہو تو منزل ضرور ملتی ہے۔
الحمدللہ اُس وقت بھی شکر تھا، آج بھی شکر ہے۔ ❤️
اور سفر ابھی ختم نہیں ہوا… اصل سفر تو اب شروع ہوا ہے۔

Address

Sargodha
40100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zimi Rajpoot Data Recovery Specialist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Zimi Rajpoot Data Recovery Specialist:

Shortcuts

Share