07/09/2026
تاجدارِ ختمِ نبوتﷺ
آؤ مل کر یہ دنیا کو دکھلا دیں
پیارے آقا پہ ہو جاں ہماری نثار
بتا دیں دنیا کے ان پجاریوں کو
آقا کے چاہنے والے ہیں بےشمار
کی ہے نہ کریں گے قبول گستاخی
جو کرے گا، تو ہو گا کڑا اس پہ وار
ہمارے آقا محمدﷺ ہیں خاتم الانبیاء
"لَا نَبِیَّ بَعْدِیْ" کی ہر سو لگائیں پکار
اللہ نے قرآن میں بھی کیا ہے بیاں
کھولو ، پڑھو اور ختم نبوت کا کرو اقرار
علیزے سکندر بٹ