Laffafa News ساہیوال کی آواز

Laffafa News ساہیوال کی آواز ساہیوال کی آواز

07/11/2018

حکومتی چال کامیاب کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے تیار
رنسی سمگلنگ کیس پر ایان علی کے نئے اقدام نے منی لانڈرنگ مافیا کی نیندیں اڑادیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایان علی ایک بار پھر سے خبروں کی زنیت بننے لگی ہیں۔ایان علی ابھی تک عدالت میں تو پیش نہیں ہو رہیں تاہم سوشل میڈیا پر دئیے گئے ایان علی کے حالیہ بیان نے ہل چل مچا دی ہے۔ایان علی کا وعدہ معاف گواہ بننے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ایان علی نے سوشل میڈیا پر خاموشی توڑتے ہوئے سب کو یاد دلایا ہے کہ گرفتاری کے وقت ائرپورٹ پر وہ اکیلی نہیں تھیں۔ میری صحت اور ذہنی حالت ایسی نہیں تھی کہ میں اپنے خلاف مقدمات کا ویسا دفاع کرپاتی جو میں کرنا چاہتی تھی۔ میں اپنا وکیل تبدیل کرچکی ہوں اور زیرسماعت دیگرمقدمات میں بھی اپنے وکلا تبدیل کر رہی ہوں۔
میرے خلاف تمام مقدمات کا اب سے ایک نیا آغاز ہوگا۔

ماڈل نے سوشل میڈیا پوسٹ پر بتایا کہ بغیر کسی ثبوت کے منی لانڈرنگ سے متعلق الزامات اور 4 سال سے اس خوفناک صورتحال کا سامنا کرنے پرمیں کچھ پوچھنا چاہتی ہوں۔ ” اسلام آباد ائرپورٹ کے راول لاؤنج کی ویڈیو کے مطابق اگر سابق صدر کے پی اے اور رحمان ملک کے بھائی خالد ملک میرے ساتھ تھے تو انہیں گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟ ان کا نام میرے خلاف درج ایف آئی آرمیں کیوں شامل نہیں اور وہ کسی بھی بھی تفتیش کا حصہ کیوں نہیں۔
ایان علی نے اہم سوالات اٹھانے کے بعد اپنی پوسٹ میں مزید واضح کیا کہ میری ذات سے میرے ملک اور اس کے لوگوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ وہ لوگ جوکچھ بھی کہہ کر اسے مذاق سمجھ رہے تھے، انہیں تمام جوابات مل جائیں گے۔اور اب کرنسی سمگلنگ کیس پر ایان علی کے نئے اقدام نے منی لانڈرنگ مافیا کی نیندیں اڑادی ہیں۔ایان علی نے جان کا تحفظ دینے پر وعدہ معاف گواہ بننے پر نیم رضا مندی بھی ظاہر کر دی ہے۔
ایان علی کے پاکستان واپس آنے پر اہم ثبوت بھی سامنے آئیں گے،ایان علی کے سابق وفاقی وزیر رحمان ملک کے بھائی کے کاروبار سے مبینہ تعلقات کی حقیقت بھی سامنے آ جائے گی۔ذرائع کے مطابق ایان علی کو مکمل تحفظ کی یقیقن دہانی کروا دی گئی ہے۔واضح رہے ایان علی کو 14مارچ 2015 میں دبئی جاتے ہوئے پانچ لاکھ ڈالرز اسمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں بینظیر بھٹوائرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ منی لانڈرنگ کے الزام میں ایان علی نے تقریبا دو سال تک پیشیاں بھگتیں اورسپریم کورٹ کے حکم پرای سی ایل سے نام نکلتے ہی گزشتہ سال فروری میں دبئی روانہ ہوگئی تھیں۔ جس کے بعد عدالت نے مسلسل 33 سماعتوں سےغیرحاضر ہونے پر ملزمہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں۔

07/11/2018
* چین کی تاریخ کا سب سے بڑا EXPO ڈیڑھ سو سے زائد ممالک کے سربراہان کی شرکت مگر چیف گیسٹ وزیر اعظم پاکستان عمران خان ہونگ...
05/11/2018

* چین کی تاریخ کا سب سے بڑا EXPO ڈیڑھ سو سے زائد ممالک کے سربراہان کی شرکت مگر چیف گیسٹ وزیر اعظم پاکستان عمران خان ہونگے *

سیف اللہ ڈوگر نئے ڈپٹی کمشنر ساہیوال
29/10/2018

سیف اللہ ڈوگر نئے ڈپٹی کمشنر ساہیوال

ساہیوال محکمہ تعلیم کے مرد افسران کا خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے کا انکشاف اعلیٰ حکام نوٹس لیں انسانی و نسواں حقوق کی ت...
29/10/2018

ساہیوال محکمہ تعلیم کے مرد افسران کا خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے کا انکشاف اعلیٰ حکام نوٹس لیں انسانی و نسواں حقوق کی تنظیمں نوٹس لیں
ڈی ڈی ای او سکینڈری لیاقت علی انکوائریوں کے سلسلے میں مختلف گرلزسکولوں میں جاکر عجیب وغریب سوالات کرکے خوفزدہ کرتے ہیں
ساہیوال( ) گزشتہ روز محکمہ تعلیم ساہیوال کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لیاقت علی نویداپنے ساتھ منشا نامی مرد ٹیچر کو غیر قانونی ایک گرلز سکول کی پرنسپل جو کہ بیسویں گریڈ کی افسر ہے کی انکوائری کرنے لے گئے جبکہ ذرائع کے مطابق منشا نامی ٹیچر میرداد معافی ہائی سکول کے پرنسپل ہیں جو خود اپنا سکول چھوڑ کر پچاس کلومیٹر دورانکوائری کرنے آئے تھے ا س کا مطلب کہ موصوف کو کوئی پوچھنے والا نہیں تھامحکمہ تعلیم ساہیوال کی مینجمنٹ کا یہ حال ہے خواتین اساتذہ نے اپنے نام صیغہ راز میں رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ جب دونوں مرد حضرات خواتین کی انکوائری کے لئے سکول پہنچے تو متاثرہ ٹیچر کو ہراساں کرنا شروع کردیا عجیب وغریب سوال کرکے خوف زدہ کرنے کی کوشش کی انکوائری ایک عادی درخواست گزار کی جھوٹی درخواست پر کی جارہی تھی جس میں فرنیچر چوری سکول میں کینٹین اور زائد فیسیں وصول کرنے کا گھٹیا الزام لگایا گیا تھا انکوائری آفیسر لیاقت علی نوید نے جاتے ہی خواتین ٹیچرز پہ رعب جھاڑنے کے لئے 1970سے1975کا ریکارڈ مانگ لیا جب وہ ٹیچر خود زیرتعلیم تھیں ٹیچر بھرتی ہی نہیں ہوئی تھیں خواتین ٹیچر خوف زدہ ہوگئیں پھر ہراساں کرنا شروع کردیا کہ تحریری سٹیٹمنٹ دیں کہ ہمارے پاس ریکارڈ نہیں سکول کی تمام ٹیچرز نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کمشنر ساہیوال اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے مطالبہ کیا ہے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لیاقت علی نوید کو فی الفور یہاں سے تبدیل کیا جائے اور منشا نامی ٹیچر کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے

· ٓٓآئی جی پنجاب نے 36پولیس افسران کے تقر روتبادلے کر دیئےآئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے سابق ڈی پی او سیالکوٹ اطہر اس...
29/10/2018

·
ٓٓآئی جی پنجاب نے 36پولیس افسران کے تقر روتبادلے کر دیئے
آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے سابق ڈی پی او سیالکوٹ اطہر اسما عیل امجد کو ڈی پی اواوکاڑہ، ڈاکٹر شہزاد آصف خان کو ڈی پی اوقصور،نجیب الر حمان کو ڈی پی او نارووال،کیپٹن(ر) محمد علی ضیا ء کو ڈی پی اوسا ہیوال،سابق ڈی پی او گجرات جہا نز یب نذ یر کو ڈی پی او شیخوپورہ،سابق ڈی پی او نارووال عمران کشور کو ڈی پی او مظفر گڑ ھ،سابق ایڈ یشنل سیالکوٹ عرفان طارق خان کوڈی پی او بھکر،رانا طاہر رحمان کو ڈی پی او لیہ،ہارون راشدکو ڈی پی او راجن پور،عاطف نذ یر کو ڈی پی اوڈی جی خان،محمد عاطف اکرام کو ڈی پی او وہا ڑی،ملک جمیل ظفر کو ڈی پی اولو دھراں،محمد معصو م کو ڈی پی اوخا نیو ال،محمد انور کو ڈی پی اوچنیو ٹ،صادق علی ڈوگر کوڈی پی اوٹو بہ ٹیک سنگھ،ساجد کیا نی کوڈی پی او حا فظ آباد،عبا دت نثا ر کو ڈی پی او خو شاب،ممتاز احمد بیگ کو ڈی پی اومیانو،انور کھتر ان کوڈی پی اوچنیو ٹ،امیر تیمو ر کوڈی پی او بہا ولپور تعینات کیا گیا

کپٹن ریٹائرڈ علی ضیا DPO ڈی پی او ساہیوال تعینات
29/10/2018

کپٹن ریٹائرڈ علی ضیا DPO ڈی پی او ساہیوال تعینات

ے این ایف کی خفیہ اطلاع پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کاروائیبیرون ملک منشیات سگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی اسلام آبا...
26/10/2018

ے این ایف کی خفیہ اطلاع پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کاروائی
بیرون ملک منشیات سگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
اسلام آباد ایئرپورٹ کی پارکنگ سے مسافر محمد رمضان گرفتار
ملزم کے ٹرالی بیگ سے 1500گرام آئس ہیروئین برآمد

Address

District Courts Sahiwal, Punjab
Sahiwal
57000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Laffafa News ساہیوال کی آواز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Laffafa News ساہیوال کی آواز:

Share