10/03/2024
ہمیشہ کی طرح گوگل نے Spam Update رول آؤٹ کی لیکن اس بار بلاگرز نے سوچا نہیں تھا کہ گوگل اتنا سخت ری ایکشن دے گا۔ ایک اندازے کے مطابق چالیس فیصد ویب سائٹس (اسپیم والی) کو اڑانے کا ارادہ رکھتا ہے اور کافی حد تک اس بات میں سچائی بھی نظر آرہی ہے۔
گوگل نے اپنی آفیشل اسٹیٹمنٹ میں تو صرف 3 ہی violations کا زکر کیا ہے لیکن جب ہم ریسرچ کرتے ہیں تو کافی سائٹس ایسی بھی اڑا دی گئی ہیں جنکو انسانی لکھاریوں (writers) نے لکھا تھا، گوگل کی اپ ڈیڈیٹس کے حوالے سے تو اس ویب سائٹ کو کوئی ہِٹ نہیں لگنی چاہیے تھی لیکن ایسا نہیں ہے۔ گوگل نے اس بار ایسی تمام ویبسائٹس کو خاموشی سے 3 طرح کی سزائیں دی ہیں۔
1۔ ویب سائٹ کو مکمل طور پہ گوگل سے ریموو کردیا، یعنی اگر آپ (site:example.com) بھی لکھیں گے تو آپکے پاس 0 لنکس شو ہوں گے۔ مطلب بلکل پتہ صاف
2۔ تمام پیجز انڈیکس ہیں، (site.example.com) لکھنے پہ تمام یو آر ایلز شو ہوتے ہیں بلکل جیسے اپڈیٹ سے پہلے تھے۔ لیکن آپ کے تمام یوآرایلز سرچ رزلٹس بلکل غائب ہوچکے ہیں حتی کی آپ کے جو کی ورڈز پہلے، دوسرے یا تیسرے پیج پہ تھے وہ بھی سب غائب۔
3۔ سرچ کونسل میں ایک مینوئل ایکشن آرہا ہے جہاں بتایا جارہا ہے کہ آپکو اسپیم کی ہٹ لگی ہے۔
باقی انشاءاللہ اگلی قسط میں
#منقول