24/01/2023
آج میں گھر پہ تھا تو بابا کی کال آئی کہ میں فلاں دکان پہ ہوں جلدی آؤ اور مدثری کیلئے پکی قبر پسند کر لو۔۔ چالیسویں سے پہلے قبر پکی کرنی ہے۔۔!!
میں ماربل کی دکان پہ جاتے پورے راستے یہی سوچتا رہا کہ عموماً بڑے بھائی اپنے چھوٹے بھائی کی شادی کیلئے رشتے پسند کرتے ہیں پر میں کتنا بدقسمت بھائی ہوں کہ اپنے چھوٹے بھائی کیلئے قبر پسند کرنے جا رہا ہوں۔۔!!
لیکن دوسری طرف مجھے بابا کا خیال آ رہا تھا کہ وہ بھی تو اپنے لخت جگر کیلئے قبر دیکھنے ہی گئے ہوئے ہیں۔۔
یہ اللہ رب العزت کے فیصلے ہیں جہاں انسان بلکل بے بس ہو جاتا ہے۔۔ اور انسان کے پاس صبر کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہوتا۔۔
میں نے کئی مرتبہ بابا کو یہ کہتے سنا ہے کہ اولاد کا غم تو وہ غم ہے جو اللہ رب العزت نے اپنے محبوب پیغمبروں کو بھی دیا ہے۔۔ اور میں تو خوش قسمت ہوں کہ مولا نے مجھے وہ غم عطا کیا جو اُس نے اپنے محبوب پیغمبروں کو دیا تھا۔۔
اللہ رب العزت مدثری کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین۔۔
#بشرہاشمی