04/10/2026
درود شریف کا ورد مقبول عبادت ہے
" ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ ایک نکتہ عجیب ہے درود شریف کے متعلق، وہ یہ کہ علماء نے لکھا کہ عبادتیں تو کبھی قبول ہوتی ہے، کبھی نہیں، اور درود شریف ہمیشہ مقبول ہی ہوتا ہے، میرے خیال میں اس کا یہ راز معلوم ہوتا ہے کہ حق تعالی خود حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر رحمت کرنا چاہتے ہیں، دوسرا اسی کی درخواست کرے گا، تو ضرور قبول ہوگی " ۔
( ملفوظات حکیم الامت، جلد نمبر: 4، صفحہ نمبر: 303، 304 ) ۔