MPS school of skill development

MPS school of skill development Online computer courses
• MS office
• Graphics designing
• Social media marketing
• Freelancing

22/08/2023

فیس بک پر آمدنی کے حصول کیلئے کم از کم کتنے فالوورز ضروری ہیں؟
ویب ڈیسک 06 اگست ، 2023
فیس بک صارفین کی تعداد 3 ارب سے زیادہ ہے / فائل فوٹو
فیس بک صارفین کی تعداد 3 ارب سے زیادہ ہے / فائل فوٹو
فیس بک دنیا کی مقبول ترین سوشل میڈیا سروس ہے جس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 3 ارب سے زائد ہے۔

مگر فیس بک آن لائن پیسے کمانے کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔

درحقیقت متعدد افراد فیس بک کے ذریعے اضافی آمدنی حاصل کرتے ہیں۔

مگر فیس بک سے کمانے کے لیے آپ کے پیج پر کتنے فالوورز ہونا ضروری ہیں؟

فیس بک ریلز سے صارفین کے لیے آمدنی کا حصول آسان ہوگیا

اس کے لیے مختلف چیزوں کو مدنظر رکھنا ضروری ہے جیسے آپ کونسے فیس بک پروگرام سے پیسے کمانا چاہتے ہیں، اس کے مطابق فالوورز کی تعداد اور دیگر شرائط کو پورا کرنا ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ ہر فیس بک پروگرام کا حصہ بننے کے لیے فیس بک کمیونٹی اسٹینڈرڈز اور Partner Monetization پالیسیوں پر عمل کرنا ہوگا۔

فیس بک اسٹارز
یہ فیچر سب سے پہلے 2021 میں مختلف ممالک میں متعارف کرایا گیا تھا اور ایک سال بعد پاکستانی صارفین کے لیے اسے پیش کیا گیا۔

اس فیچر سے کوئی بھی صارف اپنی تصاویر، ویڈیوز، لائیو اسٹریم یا تحریری پوسٹس سے پیسے کما سکتا ہے۔

ٹک ٹاک سے کمانے کے لیے کتنے فالوورز ہونا ضروری ہیں؟

فیس بک اسٹارز کے لیے صارفین کو اپنا ایک پیج بنانا ہوگاجس پر کم از کم 60 دنوں تک 500 فالوورز کا ہونا ضروری ہوگا۔

اسی طرح ذاتی پروفائل میں پروفیشنل موڈ کو ان ایبل کرکے بھی اس پروگرام کا حصہ بننا ممکن ہے، مگر کم از کم فالوورز کی تعداد 500 ضروری ہے۔

فیس بک کمیونٹی اسٹینڈرڈز اور Partner Monetization پالیسیوں پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ اسٹارز پروگرام کے شرائط و ضوابط کو تسلیم بھی کرنا ہوگا۔

ایک صارف اپنے فینز کو اسٹار گول بتا سکتا ہے تاکہ لوگ اس کے مواد پر اسٹارز خرید کر بھیج سکیں۔

ان صارفین کو بینک اکاؤنٹ یا پے پال کی تفصیلات دینا ہوتی ہیں تاکہ پیسے وہاں جمع ہوسکیں۔

ان اسٹریم ایڈز (In-stream ads)
فیس بک کی آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ اشتہارات ہیں اور صارفین بھی اس میں سے حصہ حاصل کر سکتے ہیں۔

عموماً ان اسٹریم ایڈز فیس بک ویڈیوز کا حصہ بنتے ہیں اور اس پروگرام کا حصہ بننے کے لیے ایک ایسے فیس بک پیج کو تشکیل دینے کی ضرورت ہوتی ہے جس کے فالوورز کم از کم 10 ہزار ہوں۔

آپ کے پیج کی ویڈیوز پر گزشتہ 60 دن کے دوران کم از کم 6 لاکھ ویوز کا ہونا ضروری ہے۔

پیج پر کم از کم 5 ویڈیوز کی موجودگی ضروری ہوگی جبکہ کم از کم عمر 18 سال ہونا شرط ہے۔

برانڈ Collabs
اس پروگرام کا حصہ بننا ان اسٹریم ایڈز کے مقابلے میں زیادہ آسان ہے۔

بس آپ کو کسی برانڈ سے شراکت داری کرنا ہوگی جس کے عوض آپ کو آمدنی ہوگی۔

اس پروگرام کا حصہ بننے کے لیے کم از کم ایک ہزار فالوورز والے پیج کی ضرورت ہوگی۔

پیج پر کم از کم 15 ہزار پوسٹ انگیج منٹس لازمی ہے جبکہ ویڈیوز کو ایک لاکھ 80 ہزار منٹ تک دیکھا گیا ہو یا 3 منٹ طویل ویڈیوز کے ویوز 30 ہزار منٹس کے ہوں۔

اس پروگرام کا حصہ بننے کے لیے بھی کم از کم عمر 18 سال رکھی گئی ہے۔

سبسکرپشنز
یہ بھی فیس بک سے آمدنی کا ایک پروگرام ہے جو چند ممالک جیسے امریکا، برطانیہ، جرمنی یا بھارت تک محدود ہے، ان سے باہر دیگر ممالک کے صارفین انوی ٹیشن پر ہی اس کا حصہ بن سکتے ہیں۔

اس پروگرام کے لیے بھی ایک فیس بک پیج کو تشکیل دینے کی ضرورت ہے جس کے کم از کم فالوورز کی تعداد 10 ہزار ہونی چاہیے۔

50 ہزار پوسٹ انگیج منٹس اور ایک لاکھ 80 ہزار منٹس تک ویڈیو ویوز جیسی شرائط بھی پوری کرنا ہوں گی۔

فیس بک ریلز
مئی 2023 میں میٹا نے فیس بک اور انسٹا گرام صارفین کے لیے ریلز ویڈیو سے آمدنی کا حصول مزید آسان بنانے کا اعلان کیا تھا۔

اس مقصد کے لیے ایک نئے پروگرام کو متعارف کرایا گیا جس کے تحت فیس بک اور انسٹا گرام پر پوسٹ کی جانے والے مختصر ویڈیوز میں مزید اشتہارات کو دکھایا جائے گا۔

یہ پروگرام کمپنی کی جانب سے آمدنی شیئرنگ کے روایتی طریقہ کار سے کچھ مختلف ہے۔

میٹا نے بتایا کہ نئے ماڈل کے تحت تخلیق کاروں کو ان کی پبلک ریلز ویڈیو کی کارکردگی پر پیسے دیے جائیں گے۔

آسان الفاظ میں صارف کی ویڈیو کو جتنی زیادہ بار دیکھا جائے گا، آمدنی اتنی زیادہ ہوگی، چاہے اس ویڈیو پر اشتہاری آمدنی کم ہی کیوں نہ ہو۔

فی الحال 52 ممالک کے صارفین اس نئے پروگرام کا حصہ بن سکتے ہیں، جن کو چند شرائط بھی پوری کرنا ہوگی، خیال رہے کہ ان ممالک میں ابھی پاکستان شامل نہیں۔

ان صارفین کے لیے ضروری ہوگا کہ انہیں پیمنٹ پروگرام کے لیے مدعو کیا جائے یا ان کا پہلے سے اسٹریم ایڈز (ads) کا رکن ہونا ضروری ہوگا۔

ان صارفین کا ایک پیج ہونا ضروری ہوگا یا نیا پیج بنانا ہوگا یا پروفائلز پر پروفیشنل موڈ ان ایبل کرنا ہوگا۔

ان کی عمر کم از کم 18 سال ہونا ضروری ہوگا۔

18/08/2023

پنجاب بورڈز کے امتحانی نظام میں اہم تبدیلیاں
✔عملی امتحان کے پیرز میں
نہم دہم اور پریکٹیکل کے نمبرز ملا کر اگر طالب علم 50 نمبر حاصل کر لیتا ہے تو اسے پاس تصور کیا جائے گا۔
مثلا
نہم حاصل کردہ 08
دہم حاصل کردہ 15
پریکٹیکل حاصل کردہ 27
کل حاصل کردہ 50 تو اسے پاس تصور کیا جاۓ گا
الگ الگ پاس ہونا لاَزم نہی رہا۔
✔اسی ترتیب سے اگر طالب علم مجموعی طور پہ 50 نمبر حاصل نہی کر پایا مگر پریکٹیکل میں پاس ہے تو اسے دوبارہ پریکٹیکل نہی دینا پڑے گا۔ صرف پیپر ہی دینا ہوگا۔
اور اگر پیپرز میں پاس ہے مگر پریکٹیکل میں غیر حاضر یا فیل ہے تو اسے صرف پریکٹیکل ہی دینا ہوگا۔
✔موجودہ نتائج اسی اصول پہ جاری ہوۓ ہیں۔اور سیپلی کے امتحانات بھی اسی اصول پہ منعقد ہونگے۔

New jobs in public and private sector
18/08/2023

New jobs in public and private sector

🔘 پاکستان ائیر فورس میں بطورِ کمیشنڈ آفیسر (پائیلٹ آفیسر) کی بھرتی 16 اگست 2023 سے شروع ہو رہی ہے !!!
14/08/2023

🔘 پاکستان ائیر فورس میں بطورِ کمیشنڈ آفیسر (پائیلٹ آفیسر) کی بھرتی 16 اگست 2023 سے شروع ہو رہی ہے !!!

14/08/2023

Aslam o alaikum welcome to MPS school of skill development

Address

Qila Sheikhupura
39350

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MPS school of skill development posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share