09/08/2021
سید پیر میاں خلیل المعروف لغڑئی بابا :copy
(بتعاون ظاہر گل صاحب)
(1)دیر میدان کے گاؤں لغڑئی میں ایک قبرستان "زیارت لغڑی بابا "کے نام سے مشہور ھے جو اپنے وقت کے ایک دیندار بزرگ گزرے ہیں۔ اسی قبرستان میں ایک اور بزرگ کا قبر بھی ھے جو کہ لاہور بابا کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ لاہور بابا گاؤں لغڑی، گاؤں مرخنئ اور میدان کے کئی دیگر گاؤں میں آباد قوم ارمزئ کے جدامجد ھے۔ مقامی روایات کے مطابق سید پیر میاں خلیل بابا المعروف لغڑی بابا لاہور بابا کے طالب العلمی کے ساتھی تھے جو بعد ازاں لاہور بابا کے ساتھ علاقہ میدان تشریف لائیں اور پھر یہاں پر مستقل رہائش پذیر ہوے۔
(2)پیر میاں خلیل بابا کا تعلق ضلع چارسدہ کے مشہور سید گھرانے سے تھا اور مشہور بزرگ سید پیر بہاؤالدین المعروف نیموڑے بابا کے اولاد میں سے تھا ۔ شجر نسب یہ ھے۔
سید پیر میاں خلیل بابا المعروف لغڑی بابا بن سید الف بابا بن سید شہنشاہ بابا بن سید اشرف باچا بن سید عبدالغنی بن سید شاہ ولی بابا بن سید ماء ولی بابا بن سید مارک بابا بن سید بادشاہ بابا بن سید پیر بہاؤالدین المعروف نیموڑے بابا بن سید برہان الدین بن سید رکن الدین بن سید ناصر الدین بن سید ابوبکر بن سید اسماعیل بن سید محمد عمر بن سید سید شاہ بن سید داوود شاہ بن سید محمد شاہ بن سید سلطان شاہ بن سید جعفر شاہ بن سید علی اصغر شاہ بن سید محمد شاہ بن سید اخوت شاہ بن سید داوود ثانی بن سید فتح شاہ بن سید فرید شاہ بن سید محمد صلاح الدین بن سید احمد بن سید محمد کلان بن سید عبدالمالک بن سید زین الدین بن سید مورود شاہ بن سید عبد العزیز بن سید داوود ثالث بن سید احسن زائر بن سید اجمال الدین بن سید جمیل الدین بن سید اسحاق الموفق اول بن سید موسیٰ ابو اسحاق زاھد بن سید محمد عالم بن سید ابو القاسم بن سید عبداللہ بن سید محمد ثانی بن سید عباس بن سید موفق ثانی بن سید اسحاق بن سید امام موسیٰ کاظم بن سید امام جعفر صادق بن سید امام محمد باقر بن سید امام زین العابدین بن شھید کربلا حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ بن حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہہ
(3)یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ خیبر پختون خواہ اور خصوصاً ضلع چارسدہ کے مشہور بزرگ، عالم دین اور مجاہد سید فضل واحد المعروف حاجی صاحب ترنگزی کا تعلق بھی اسی سلسلہ نسب سے ھے جس کا مزار غازی آباد لکڑو ضلع مہمند(سابقہ مہمند ایجنسی) میں ھے۔ اسلامیہ کالج پشاور کے سنگ بنیاد رکھنے کا شرف بھی حاجی صاحب ترنگزی کو حاصل ھے۔
(4)سید پیر میاں خلیل بابا المعروف لغڑی بابا کی اولاد علاقہ میدان یونین کونسل بشگرام کے گاؤں لغڑی، گاؤں خٹکے اور گاؤں اشروگئ میں آباد ہیں اور میاں گان / پاچاگان کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ سادات خاندان سے تعلق ہے (ڈاکٹر زاھد شاہ)