19/10/2026
دوسرا اور تیسرا کلائنٹ کیسے حاصل کیا؟
میں نے صرف آن لائن میسجز بھیجنے یا کلائنٹس کے خود رابطہ کرنے کا انتظار نہیں کیا، بلکہ خود ان کے پاس گئی۔
سب سے پہلے میں نے اپنے علاقے کے ڈاکٹروں کے بارے میں معلومات جمع کیں اور ان کے سوشل میڈیا پیجز اور کنٹینٹ کو دیکھا۔
اس کے بعد میں نے خود ان کے کلینکس وزٹ کیے اور انہیں بتایا کہ سوشل میڈیا ان کی پریکٹس کے لیے کس طرح فائدہ مند ہو سکتا ہے اور وہ اپنی سروسز کو زیادہ لوگوں تک کیسے پہنچا سکتے ہیں۔
اس کوشش کے نتیجے میں مجھے ایک میڈیکل سینٹر اور ایک ڈاکٹر کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔
اس طرح میری ایجنسی Sociy Hub کو دوسرا اور تیسرا کلائنٹ ملا۔
اس تجربے سے میری سیکھنے والی بات:
اگر آپ بھی سوشل میڈیا مارکیٹنگ میں کام کرتے ہیں اور کلائنٹس حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو صرف آن لائن رابطوں تک محدود نہ رہیں۔ اپنے علاقے کے کاروباروں کو سمجھیں، ان کی ضروریات دیکھیں اور انہیں بتائیں کہ آپ ان کے لیے کیا کر سکتے ہیں۔
کبھی کبھی پہلا قدم آپ کو خود اٹھانا پڑتا ہے۔