New Super Star Fancy Lights and Electric Store

New Super Star Fancy Lights and Electric Store we are authorized dealer for
GM cables
Crown cables
Super Nice cables
Universal cables

01/06/2026
🌹 “پینشنرز بھی اس قوم کا سرمایہ ہیں” 🌹عید مبارک بجٹ سازوں سے گذارش بجٹ پیش کرتے وقت حکومت، کابینہ اور اشرافیہ کو صرف اپن...
28/05/2026

🌹 “پینشنرز بھی اس قوم کا سرمایہ ہیں” 🌹عید مبارک بجٹ سازوں سے گذارش

بجٹ پیش کرتے وقت حکومت، کابینہ اور اشرافیہ کو صرف اپنی مراعات اور سہولیات ہی نہیں بلکہ اُن پینشنرز کے حالات پر بھی سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے جنہوں نے اپنی پوری جوانی، صلاحیتیں اور زندگی قوم، ملت اور اداروں کے سپرد کر دی۔

کیا یہ اُن کا حق نہیں کہ بڑھاپے میں انہیں معاشی تحفظ، عزت اور سہولت دی جائے؟
جو لوگ ساری عمر ریاست کی خدمت کرتے رہے، اُن کے لیے بجٹ میں خاطر خواہ ریلیف اور آسانیاں رکھنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہونی چاہیے۔

میں تہہ دل سے آپ کے محبت بھرے جذبات اور حوصلہ افزائی پر مشکور ہوں۔ اگر میری آواز پینشنرز، بزرگ شہریوں اور مجبور طبقات کے حق میں بلند ہوئی ہے تو یہ میرا فرض بھی ہے اور اعزاز بھی۔

ہمارے پینشنرز نے اپنی زندگیاں قوم اور اداروں کی خدمت میں گزاری ہیں، اس لیے ان کی عزت، سہولت اور وقار کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

آپ جیسے باشعور اور دردِ دل رکھنے والے دوستوں کی دعائیں اور اعتماد ہی میری اصل طاقت ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو حق اور سچ بات کہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

راجہ خالد محمود خان

آج ایک اہم اجلاس زیرِ صدارت راجہ خضر حیات (صدر ابتداء ویلفیئر فاؤنڈیشن آزاد کشمیر) اُن کے زیرِ اہتمام منعقد ہوا، جس میں ...
07/04/2026

آج ایک اہم اجلاس زیرِ صدارت راجہ خضر حیات (صدر ابتداء ویلفیئر فاؤنڈیشن آزاد کشمیر) اُن کے زیرِ اہتمام منعقد ہوا، جس میں معزز ریٹائرڈ آفیسران اور ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

اجلاس میں شریک معززین میں راجہ فضل الرحمان (سابق کمشنر امور منگلا)، چوہدری غلام یاسین صاحب (سابق چیف آفیسر بلدیہ)، پروفیسر راجہ ایاز، سابق سکٹیریری تعلمی بورڈ راجہ ارشد محمود،( ر )ڈپٹی کمشنر چوہدری اقبال صاحب (ریٹائرڈ صدر معلم)، راجہ جمیل (ممتاز بزنس مین)، راجہ طلعت صاحب (ریٹائرڈ ناظم جنگلات) اور راجہ فصل الرحمن جنرل سکٹریری دیگر معزز اراکین شامل تھے۔

اجلاس میں اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ ابتداء ویلفیئر فاؤنڈیشن آزاد کشمیر کی رجسٹریشن سے متعلق تمام قانونی کارروائی اور تحقیقاتی مراحل مکمل ہو چکے ہیں۔ امیدِ واثق ہے کہ ابتداء ویلفیئر فاؤنڈیشن جلد ہی اپنا باقاعدہ دفتر قائم کرے گی اور سماجی و فلاحی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کرے گی۔

اجلاس کے اختتام پر راجہ خالد محمود خان (سیکرٹری نشریات، ابتداء ویلفیئر فاؤنڈیشن آزاد کشمیر) نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ فاؤنڈیشن علاقے کی فلاح و بہبود اور سماجی خدمت کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی

ڈاکٹر فدا حسین راجہ (DHO) میرپور اپنی پوزیشن پر برقراراو ایس ڈی آرڈر سسپینڈ۔
26/01/2026

ڈاکٹر فدا حسین راجہ (DHO) میرپور اپنی پوزیشن پر برقرار
او ایس ڈی آرڈر سسپینڈ۔

ہمارے پیارے بھائی راجہ حفظ الرحمٰن صاحب (ایس ڈی او بلدیہ اعلی میرپور) حال ہی میں اپنی زوجۂ محترمہ کے ہمراہ عمرۂ مقدس ک...
17/01/2026

ہمارے پیارے بھائی راجہ حفظ الرحمٰن صاحب (ایس ڈی او بلدیہ اعلی میرپور) حال ہی میں اپنی زوجۂ محترمہ کے ہمراہ عمرۂ مقدس کی سعادت حاصل کر کے واپس تشریف لائے۔ انہوں نے وہاں عمرہ کی ادائیگی، مقدس مقامات کی زیارات اور اللہ تعالیٰ کے حضور دعائیں سمیٹیں۔
اللہ تعالیٰ ان کے اس نیک عمل کو اپنی بارگاہِ عالیہ میں قبول و منظور فرمائے اور اپنی بے شمار برکات سے نوازے۔ بلاشبہ راجہ حفظ الرحمٰن صاحب ایک نیک سیرت اور خوش اخلاق انسان ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی تمام عبادات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔

اس موقع پر راج آفتاب چھنی کلیال حال (یو کے)، راؤف مغل صاحب اور سہل شجاع مجاہد نے ان کے گھر جا کر عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اللہ تعالیٰ سب کے گناہوں کو معاف فرمائے اور ہم سب کو بار بار حج و عمرہ کی سعادت نصیب فرمائے۔ آمین۔

راجا خالد محمود خان

Address

New Mirpur

Opening Hours

Monday 09:00 - 19:00
Tuesday 09:00 - 19:00
Wednesday 09:00 - 19:00
Thursday 09:00 - 19:00
Friday 09:00 - 12:00
Saturday 09:00 - 19:00
Sunday 09:00 - 19:00

Telephone

+925827446212

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when New Super Star Fancy Lights and Electric Store posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category