22/08/2026
*📢 College Teaching Interns (CTIs) Jobs 2026–27*
پنجاب بھر کے سرکاری کالجز میں انٹرمیڈیٹ اور بی ایس لیول کے لیے مرد و خواتین امیدواروں کی بطور کالج ٹیچنگ انٹرنز (CTIs) بھرتی
*اہلیت:*
• متعلقہ مضمون میں کم از کم 16 سالہ تعلیم (بی ایس/ایم اے/ایم ایس سی)
• بی ایس لیول کے لیے ایم ایس/ایم فل امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔
*اہم شرائط:*
• بی ایڈ/ایم ایڈ لازمی نہیں۔
• عمر کی زیادہ سے زیادہ حد 40 سال ہے۔
• پورے تعلیمی کیریئر میں تھرڈ ڈویژن ہونے کی صورت میں امیدوار نااہل ہوگا۔
*میرٹ کے نمبر:*
• تعلیمی قابلیت: 85 نمبر
• سابقہ CTI کارکردگی: 5 نمبر
• مقامی امیدوار: 5 نمبر
• انٹرویو: 5 نمبر
*سلیکشن:*
سلیکشن میرٹ اور انٹرویو کی بنیاد پر ہوگی، کوئی ٹیسٹ نہیں ہوگا۔
اپنے ضلع کے کالجز میں اپلائی کرنے والے امیدواروں کو 5 اضافی نمبر دیے جائیں گے۔
*جوائننگ:*
آفر لیٹر جاری ہونے کے بعد 7 دن کے اندر جوائن کرنا ہوگا۔
*ماہانہ وظیفہ:*
• انٹرمیڈیٹ لیول: 50,000 روپے
• بی ایس لیول: 60,000 روپے
*Last Date to Apply:* 26 August 2026