Logon K Khubsurat Lafz Zinda Rehtay Hain

Logon K Khubsurat Lafz Zinda Rehtay Hain Tabdeeli

07/09/2025

*🌱مُختَصر پُر اَثَر🌱*

*‏وقتاً فوقتاً معاملات کو تھوڑا بکھرنے دیجیے، تاکہ دھوئیں کے پردے ہٹیں اور آپ پہ آشکار ہو کہ آپ کے گرد موجود لوگ روشنی کے چراغ ہیں یا محض سایوں کے بھیس میں چلتے تماشائی۔*

کیا ایران سوچے گا ۔۔۔؟؟؟اس مشکل گھڑی میں کون اس کے کام آیا؟وہی سعودیہ۔۔۔ ؟ جس کیلئے ایران نے اسرائیل جتنی ہی تیاری کر رک...
16/06/2025

کیا ایران سوچے گا ۔۔۔؟؟؟
اس مشکل گھڑی میں کون اس کے کام آیا؟
وہی سعودیہ۔۔۔ ؟
جس کیلئے ایران نے اسرائیل جتنی ہی تیاری کر رکھی ہے؟
وہی پاکستان ۔۔۔؟
جس پر اس نے میزائل تک فائر کیے، کلبھوشن بھیجے اور پراکیسز چلائیں۔۔؟
وہی احمد الشرع۔۔۔۔؟
جس نے دکھ سے لکھا۔۔ایران شامی عوام کو تم نے تکلیفیں تو بہت دیں ۔۔ بھلا کون سی تکلیفیں؟ وہ جیلیں یاد ہیں نا؟ جن سے وہ لوگ نکلے ، جو جیلوں میں گئے تو بچے تھے مگر جب سورج میں آئے تو لوگوں نے دیکھا ان کے بال سفید ہو چکے تھے۔۔
احمد الشرع نے کہا ۔۔
ان تکلیفوں کے باوجود ہم تمھارے ساتھ ہیں؟
وہ ترکی۔۔۔؟
جس کے خلاف تمھاری پراکسیز کے زخم ان کے وجود پر رات کی تاریکی میں بھی لو دیتے ہیں؟
وہ اہل سنت۔۔۔؟
مشرق وسطی میں اور ہر جگہ جن کی چمڑی ادھیڑنے کیلئے تم اپنی پراکسیز کے صرف ایک نمائندے کو دو ارب ڈالر سالانہ دیتے تھے۔۔؟ اہل سنت تو چلئے رہے ایک طرف آذر بائیجان کے شعیوں تک سے تمھارے تعلقات زخم زخم ۔۔ تمھی کہو یہ انداز گفتگو کیا ہے؟

انڈیا نے کیا کیا؟
وہ انڈیا جس کے ساتھ تمھارے دفاعی معاہدے تھے، وہ جس کے جاسوس اور دہشت گرد تمھارے ہاں سے پاکستان کاٹنے آتے تھے، ہمارے گوشت کے لوتھڑے سڑکوں پر بکھیرنے آتے تھے ۔۔۔
اس انڈیا نے تمھارا ساتھ دیا یا اسرائیل کا ساتھ دیا؟
اقوام متحدہ میں بھی اور ۔۔۔
اور ایران میں رہ کر اسرائیل کے لیے جاسوسی کر کے بھی دیا۔۔۔
ایران دیکھ رہے ہو نا اب کون کیا کہہ رہا ہے؟
شاہ سلمان کی طرف سے ایرانی حجاج کو شاہی مہمان قرار دیا جانا،سب بھلا کے سعودیہ کا تمھارے لئے اسرائیل کی مذمت کرنا،محمد بن سلمان کا دو دفعہ تمھیں فون کرنا۔۔ کیا یہ تمھارے رویے کا جواب ہے؟ یا کچھ اور۔۔؟
خواجہ آصف نے پاکستان کی اسمبلی میں کھل کے جو کہا،پاکستان کے ہر طرح سے ساتھ دینے کی ہی بات نہ کی، بلکہ سارے عرب ممالک تک کے اسرائیل سے تعلق توڑ لینے کی بات بھی کر ڈالی۔۔
یہ تمھارے رویے کا بدلہ تھا یا کچھ اور۔۔؟
پھر اہل سنت ۔۔۔
جن کے سینے تمھارے دئیے زخم گننے سے قاصر ہیں۔۔ یہ اہل سنت کیا کہہ رہے ہیں؟ پاکستانی صحافت کیا کہہ رہی ہے؟ یہاں کے دیوبندی اور اہل حدیث کیا کہہ رہے ہیں؟
جنگ تمام ہو جائے گی، ان شاءاللہ امن کا سورج طلوع ہوگا۔۔۔ لیکن کیا ایران سوچے گا؟
پراکسیز والی پالیسی بدلے گا؟
امت کے جسد کو متحد ہونے کی راہ دے گا؟

دو بھائیوں کا بٹوارہ ہو بھی جائے، تو دیوار کے اس پار بھائی کا دکھ برداشت نہیں ہو پاتا۔۔۔!!!گلستان سبھی کے آباد رہیں یہاں...
15/06/2025

دو بھائیوں کا بٹوارہ ہو بھی جائے، تو دیوار کے اس پار بھائی کا دکھ برداشت نہیں ہو پاتا۔۔۔!!!

گلستان سبھی کے آباد رہیں یہاں بھی وہاں بھی
سرحد کے اِس پار، سرحد کے اُس پار سب کی خیر ہو۔۔

میرے والد محترم 😊نے بولا تھا بیٹا اس گندم 🌾🌾کی فصل پر آپ کی منگنی💍 کریں گئے اب کل رات کو گندم کی تھریشر🚜 لگی میں پوری را...
29/04/2025

میرے والد محترم 😊نے بولا تھا بیٹا اس گندم 🌾🌾کی فصل پر آپ کی منگنی💍 کریں گئے اب کل رات کو گندم کی تھریشر🚜 لگی میں پوری رات نہیں سویا ہر 30 منٹ بعد بھائی کو کال📱 کر کے پوچھتا کی کیا حالات ہیں اور وہ بھی لوکل کال کر کے کیوں نیٹ والا موبائل گھر تھا اور اس طرح میرا 300٫ 400 کا بیلنس بھی لگ گیا۔💌
خیر جب صبح 🌅کال کی تو پتہ چلا کہ اتنی گندم ہوئی ہے۔ اب میں نے کل گھر 🏠کال کرکے والد کو تو نہیں امی بولا کے پھر کیا سوچا میرے بارے میں اس دفعہ تو گندم بھی زیادہ ہوئی ہے۔ پیچھے سے والد سن رہا تھا اس نے بولا بیٹا اس بار تو گندم کا ریٹ ہی نہیں ہے آپ کے نصیب سے اگلی بار کچھ سوچیں🤔 گئیں
اب آپ لوگ خود بتاؤ اس میں میری کیا غلطی اگر ریٹ کم ہے تو دوسرا پورا سال اور پورا رمضان یہی دعا🤲 مانگتا رہا کہ اس بار گندم اچھی ہو اب پہلے پتہ ہوتا تو ساتھ ریٹ کی بھی دعا مانگ لیتا🙂
اب آپ لوگ خود بتاؤ اس میں میرے ساتھ زیادتی😔 ہے کہ نہیں اور اب اس کے متعلق مرشد احتجاج 🙋کرے گا
اور لوگوں سے اپیل ہے کہ میرے مطالبات پورے ہونے کے لیے دعائیں🤲 کریں
اور میری دوستوں🧑‍🤝‍🧑 کو نصیحت کے کہ کبھی بھی ان فصلوں کے لاروں پر مت رہنا ورنہ ساری زندگی کنوارے رہو گے🙂

منقول

12/04/2025
: انسان پر کبھی "راستہ بند نہیں"  ہوتا ، : یہ بات یاد رکھی جائے کہ"  ہر دیوار کے اندر " دروازہ" ہے ، جس میں سے مسافر گزر...
08/04/2025

: انسان پر کبھی "راستہ بند نہیں" ہوتا ،

: یہ بات یاد رکھی جائے
کہ
" ہر دیوار کے اندر " دروازہ" ہے ، جس میں سے مسافر گزرتے رہتے ہیں ،
: مایوسیوں کی دیواروں میں
_____ " اس کی رحمت" أمید کے دروازے کھولتی" رہتی ہے ، ___

: "انتظار ترک نہ" کیا جائے ۔ " """""رحمت ہو گی ۔""""""""
" أمید کا چراغ جلے گا ۔
___ " وہ وقت جس کا انتظار ہے ،
___ " آئے گا بلکہ وہ وقت آ ہی گیا ۔۔۔۔۔
______" مایوسیوں کے بادل ️ چھٹ جائیں" گے ۔۔۔_____

: چراغاں ہو گا ،
: انسان انسان کے قریب آ جائے گا ،
: پتھر موم ہو جائے گا ،
: دل محبت سے معمور ہو جائیں گے ،
: پیشانیاں سجدوں سے سرفراز ہو جاہیں گی ،
: زندگی کو زندہ رہنے کا استحقاق مل جائے گا ،

" انسان مایوس نہ ہو ۔
___ کشتیاں جلا دی جائیں تو" کامیابی قریب" آجاتی ہے ،

: کامیابی یہی ہے
کہ
" زندگی کو وثوق مل جائے ،
" آرزوئیں پوری نہ ہوں
____ تو" بے آرزو رہنے کی آرزو پیدا" کر دی جائے ، ______
_____ یہی بڑی کامیابی ہے ، ______

: کامیابی کسی" نقطے کا نام نہیں" ،
: یہ "مزاج کا نام " ہے ،
: بڑے بڑے فاتحین جنگیں" ہارنے کے بعد" بھی
: _____ فاتحین ہی رہے ،______

: ہمارے پاس مثال موجود ہے ،
______ جسے اللہ تعالیٰ نے فتح مبین قرار دیا ۔۔۔۔ ____

: کربلا کی شکشت فتح کی بشارت ہے ۔
: ہم جسے "تاریکی سمجھ " رہے ہیں ،
: یہی کاذب تو" صبحِ صادق کا آغاز" ہے ۔۔
: چلتے چلیں ۔۔۔
: منزلیں خود ہی سلام کرینگی
: دنیا کے خلاف فریاد نہ کریں ،
: ____ کوشش کریں
کہ
: کوئی آپ کے خلاف فریاد نہ کرے ،
:___ دوسروں کو خوش کریں" خوشی خود ہی مل جائے گی ،
: ____ اور یہی جینے کا راز ہے ۔۔۔۔

خوبصورتی کوئی ظاہری نقش و نگار نہیں بلکہ ایک کیفیت ہے جو محبت کی آنکھوں سے جنم لیتی ہے۔ جب دل خالص ہو اور نظر میں اخلاص ...
07/04/2025

خوبصورتی کوئی ظاہری نقش و نگار نہیں بلکہ ایک کیفیت ہے جو محبت کی آنکھوں سے جنم لیتی ہے۔ جب دل خالص ہو اور نظر میں اخلاص ہو، تو عام سی چیزیں بھی غیر معمولی لگنے لگتی ہیں۔ یہ حسن وہی دیکھ سکتا ہے جس کی روح میں محبت کی روشنی ہو کیونکہ حقیقت میں خوبصورتی ظاہری نہیں، بلکہ وہ احساس ہے جو دل کو چُھو جائے اور رُوح کو پُرسکون کر دے۔

کہ جب انسان کا یقین اپنے رب پر مضبوط ہواور اگے منزل کا پتہ بھی نہ ہو، اور نہ ہی راستے کاتو اللہ کوئی نہ کوئی وسیلہ بنا ک...
06/04/2025

کہ جب انسان کا یقین اپنے رب پر مضبوط ہو

اور اگے منزل کا پتہ بھی نہ ہو، اور نہ ہی راستے کا

تو اللہ کوئی نہ کوئی وسیلہ بنا کر بھیج دیتا ہے جو ناممکن کو ممکن بنا دیتا ہے

چاہے ہر طرف مصیبتیں ہی کیوں نہ گھیر لیں

ہدایت ہر کسی کو کہاں نصیب ہوتی ہے بہت خوش نصیب ہوتے ہیں وہ لوگ جنہیں اللہ تبارک وتعالی اپنے دین کیلئے چنتے ہیں...!!اور ک...
05/04/2025

ہدایت ہر کسی کو کہاں نصیب ہوتی ہے بہت خوش نصیب ہوتے ہیں وہ لوگ جنہیں اللہ تبارک وتعالی اپنے دین کیلئے چنتے ہیں...!!
اور کچھ احساس تسکینِ قلب ہوتے ہیں لیکن اللہ سے جڑنے کا احساس محض دل کو ہی نہیں بلکہ روح کو بھی سکون بخشتا ہے....!!
اللہ سبحان وتعالیٰ بس مرتے دم تک اپنے خاص بندوں میں ہمیں اور ہمارے پیاروں کو شامل رکھیں آمین

انسان کو سیاست, مذہب, سائنس اور فن سے پہلے روٹی کی ضرورت ہوتی ہے
04/04/2025

انسان کو سیاست, مذہب, سائنس اور فن سے پہلے روٹی کی ضرورت ہوتی ہے

*اے اللہ!*ہمیں مانگنے کا سلیقہ نہیں آتا، پھر بھی ہر روز ہاتھ پھیلائے اس یقین کے ساتھ تجھ سے مانگتے ہیں کہ تیرے سوا ہماری...
03/04/2025

*اے اللہ!*
ہمیں مانگنے کا سلیقہ نہیں آتا، پھر بھی ہر روز ہاتھ پھیلائے اس یقین کے ساتھ تجھ سے مانگتے ہیں کہ تیرے سوا ہماری دعاؤں کو قبول کرنے والا کوئی نہیں۔ اے مالک، ہماری ٹوٹی پھوٹی دعاؤں کو نہ دیکھ، ہمارا تجھ پر جو یقین کامل ہے، اس کو دیکھ اور ہماری حاجتوں کو پورا کر دے۔
*آمین یا رب العالمین!* 🤲 ❤

Address

Multan
Multan
60000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Logon K Khubsurat Lafz Zinda Rehtay Hain posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share