Bolt Information

Bolt Information Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Bolt Information, Information Technology Company, Multan.

06/11/2022

بلیک ہولز۔۔۔

بلیک ہولز کے بارے میں قرآن نے ہمیں چودہ سو سال پہلے بتادیا ۔۔۔
سورة طارق اور سورة واقعہ میں بلیک ہولز کے بارے میں نشاندہی کی گئی اور لفظ "طارق" کو آج کی سائنسی زبان میں بیلک ہولز کہا جاتا ہے۔ آج کی سائنس نے ابھی تک دو بلیک ہولز دریافت کیئے ہیں جن کا نام S50014+18 اور 500-XTEJ1650 رکھا گیا۔
جبکہ قرآن نے سورة مومنین میں بتایا ہے کہ انکی کل تعداد سات ہے۔ اور قرآن نے بلیک ہولز کو ستاروں کی ڈوبنے کی جگہ بھی قرار دیا ہے جسکی تحقیق تک ابھی سائنس نہیں پہنچ پائی۔
قرآن یہ بھی بتا چکا ہے کہ اس کائنات جیسی مزید کائنات بھی موجود ہیں۔ جنہیں سورة نوح میں سات متوازن آسمانوں کا نام دیا گیا۔ اور آج سائنس نے اسے مانا کہ اس جیسی اور بہت سی کائنات موجود ہیں جو اس کائنات کے بلکل متوازن ہیں۔ سائنسی اصطلاح میں اسے parallel universes کا نام دیا گیا۔ اور قرآن سے ہی ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ یہ بلیک ہولز ایک دنیا سے دوسری دنیا تک جانے کا راستہ ہے۔ مگر اسے تیز ترین بجلی کی سپیڈ کے بغیر کراس نہیں کیا جا سکتا اور بجلی کی اسپیڈ سے کوئی سواری بنانا ابھی تک انسان کیلیے ایک ناممکن کام ہے۔ بلیک ہولز کو صرف ایک سواری نے ہی کراس کیا ہوا ہے وہ ہے براق جس کا مطلب سائنسی اعتبار سے بجلی کی رفتار سے چلنے والی سواری ہے۔۔ جسے ہم "شب معراج" کے نام سے جانتے ہیں۔۔۔

Oldehoveاولڈ ہوو نیدر لینڈ کے علاقے لیووارڈن کا تاریخی مرکز اور سب سے نمایاں عمارت ہے، سال 1533 میں اس کی تعمیر نامکمل چ...
05/11/2022

Oldehove
اولڈ ہوو نیدر لینڈ کے علاقے لیووارڈن کا تاریخی مرکز اور سب سے نمایاں عمارت ہے، سال 1533 میں اس کی تعمیر نامکمل چھوڑی گئی اور یہ اس وقت سے ہی ایک جانب جھکی ہوئی ہے- یہ ٹاور 39 میٹر بلند ہے جبکہ اس میں 183 سیڑھیاں بھی تعمیر کی گئی ہیں-

Yunyan temple pagodaچین کے ساحلی صوبے جیانگ سو کے شہر سوزو میں ایک پہاڑی کی چوٹی پر واقع یونیان پگوڈا نامی یہ مندر ایک ہ...
05/11/2022

Yunyan temple pagoda
چین کے ساحلی صوبے جیانگ سو کے شہر سوزو میں ایک پہاڑی کی چوٹی پر واقع یونیان پگوڈا نامی یہ مندر ایک ہزار سال سے زیادہ پرانا ہے جو 961 میں شمالی سونگ خاندان کے آغاز میں مکمل ہوا تھا۔ آدھا ایک کنارے پر اور آدھا زمین پر، یہ منگ خاندان (1368 سے 1644) کے دور میں کسی وقت جھکنا شروع ہوا، لیکن ماہرین آثار قدیمہ نے 1957 میں اسے مستحکم کرنے کی کوششیں شروع کیں۔

Leaning tower of Nevyansk18 ویں صدی میں Demidovs صنعت کاروں پر مشتمل ایک طاقتور روسی خاندان تھا اور انہوں نے ہی روس کے ق...
05/11/2022

Leaning tower of Nevyansk
18 ویں صدی میں Demidovs صنعت کاروں پر مشتمل ایک طاقتور روسی خاندان تھا اور انہوں نے ہی روس کے قصبے نیوناسک میں یہ ٹاور تعمیر کروایا تھا- اس عمارت میں اصل میں مختلف دفاتر تھے اور سوویت دور میں اسے جیل کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔ مقامی افراد کے مطابق اس عمارت کا ڈیزان جان بوجھ کر ہی ایسا تیار کیا گیا تھا-

Capital Gate towerیہ ابو ظہبی کی بلند ترین عمارات میں سے سب سے قابلِ ذکر عمارت ہے جو ڈیزائن ہی ایسے کی گئی ہے کہ یہ ایک ...
05/11/2022

Capital Gate tower
یہ ابو ظہبی کی بلند ترین عمارات میں سے سب سے قابلِ ذکر عمارت ہے جو ڈیزائن ہی ایسے کی گئی ہے کہ یہ ایک جانب جھکی ہوئی ہے- یہ ٹاور مغرب کی جانب 18 ڈگری تک جھکا ہوا اور کسی انسان کی جانب سے تعمیر کردہ سب سے زیادہ جھکی ہوئی عمارت کے طور پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہے- 160 میٹر بلند اس ٹاور میں ابو ظہبی لگژری ہوٹل قائم ہے-

Leaning tower of Suurhusenیہ جرمنی کے شہر سورہوسن میں واقع ایک چرچ کی عمارت ہے جو کہ 5.19 ڈگری تک ایک جانب جھک گئی ہے- ی...
05/11/2022

Leaning tower of Suurhusen
یہ جرمنی کے شہر سورہوسن میں واقع ایک چرچ کی عمارت ہے جو کہ 5.19 ڈگری تک ایک جانب جھک گئی ہے- یہ دنیا کی سب سے زیادہ ایک جانب جھک جانے والی عمارت ہے اور باقاعدہ طور پر اس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہے- اس کے برعکس پیسا ٹاور کا جھکاؤ 4 ڈگری سے کم کے زاویے پر ہے-

Kiipsaare lighthouseیہ لائٹ ہاؤس ایسٹونیا کے جزیرے ساریما کے ساحل پر واقع ہے اور اسے 1933 میں تعمیر کیا گیا تھا-اس لائٹ ...
05/11/2022

Kiipsaare lighthouse
یہ لائٹ ہاؤس ایسٹونیا کے جزیرے ساریما کے ساحل پر واقع ہے اور اسے 1933 میں تعمیر کیا گیا تھا-اس لائٹ ہاؤس کی بلندی 26 میٹر ہے جبکہ اس لائٹ ہاؤس کے ایک جانب جھکنے کی پہلی وجہ زبردست طوفان اور سمندری لہریں ہیں- دوسری جانب ہوا اور پانی نے اسے مزید واپس پیچھے کی جانب دھکیل بھی دیا ہے-

اب پیسا ٹاور کو بھول جائیے - دنیا کی حیرت انگیز عمارات جو ایک جانب جھکی ہوئی ہیںاٹلی کا پیسا ٹاور دنیا کی سب سے مشہور جھ...
05/11/2022

اب پیسا ٹاور کو بھول جائیے - دنیا کی حیرت انگیز عمارات جو ایک جانب جھکی ہوئی ہیں

اٹلی کا پیسا ٹاور دنیا کی سب سے مشہور جھکاؤ والی عمارت ہے، لیکن اب اس کو بھول جائیے کیونکہ دنیا میں ایسی اور بھی بہت سی دوسری حیرت انگیز مثالیں ہیں جو سیدھی نہیں کھڑی ہیں، چاہے ان عمارات کو ڈیزائن ہی اس انداز میں کیا گیا ہے یا پھر ان کے ساتھ کوئی حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں ہم ایسی ہی کچھ غیر معروف عمارات پر نظر ڈالیں گے جو ایک جانب جھکی ہوئی ہیں-

Address

Multan
60000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bolt Information posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share