15/01/2026
درآمد شدہ موبائل فونز پر ٹیکسز میں کمی نہ ہو سکی اور ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکسزمیں فوری کمی کا مطالبہ مسترد کردیا۔
رپورٹ کے مطابق وزارت آئی ٹی اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی، ٹیلی کام آپریٹرز کا اہم مطالبہ پورا کرنے میں ناکام ہوگئے۔
فائیو جی سپیکٹرم نیلامی پالیسی ڈائریکٹومیں بھی موبائل فون ٹیکس سے متعلق کوئی واضح یقین دہانی نہیں کروائی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ ٹیلی کام آپریٹرز فائیوجی موبائل فونز کی کمی پورا کرنے کیلئے ٹیکس میں کمی کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے نے بھی فائیوجی ڈیوائسزکمی پوری کرنے کیلئے ٹیکسز میں کمی کی سفارش کی تھی، ایف بی آر نے وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے کا درآمد موبائل فونز پر ٹیکسز میں فوری کمی کا مطالبہ مسترد کردیا۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے موقف اختیار کیا کہ موبائل فون ٹیکس میں کمی سے ٹیکس وصولی کے مجموعی اہداف متاثر ہوں گے۔
ایف بی آر آئندہ بجٹ میں موبائل فون ٹیکس پر نظرثانی کے موقف پر قائم ہے۔