09/10/2025
More Skills = More Money
اگر زیادہ پیسہ کمانا چاہتے ہو تو ملٹی پل اسکلز سیکھ لو۔
تمہیں SEO بھی آتی ہو، Digital Marketing بھی آتی ہو، Designing بھی آتی ہو، تم Video Editing بھی کر سکتے ہو۔
یہ سوچ ہی کبھی کبھی برباد کرنے کے لیے کافی ہوتی ہے۔
اور اکثر ہماری لالچ ہی ہمیں ناکام رکھتی ہے۔
میں اکثر لوگوں سے یہ سنتا ہوں کہ مجھے تو SEO بھی آتی ہے، Designing بھی آتی ہے، Video Editing بھی آتی ہے۔
میں پوچھتا ہوں بھائی تمہیں آتا کیا ہے؟
مطلب؟
بتا تو رہا ہوں یہ سب آتا ہے۔
کتنا عجیب لگتا ہے کہ کوئی آپ سے سوال کرے اس طرح کا۔
لیکن ہمارا مائنڈسیٹ یہی ہے کہ زیادہ اسکلز سیکھ لو تو زیادہ پیسہ کما لیں گے۔
نہیں یار۔
مجھے ویڈیو ایڈٹنگ میں 5 سال ہوگئے ہیں اور میں اسی میں نام بنانے کی کوشش کر رہا ہوں۔
اور ابھی تک صرف 10٪ ہی سیکھ سکا ہوں۔
تو کسی اور اسکل کو کیسے سیکھ سکتے ہو؟
ایک اسکل سیکھنا اور اُس میں اپنا نام بنانا — دونوں میں بہت فرق ہے۔
کسی کو ایڈٹنگ کی سروس چاہیے تو آپ کا نام سب سے پہلے دماغ میں آنا چاہیے۔
ورنہ اسکل تو ہر کوئی سیکھ رہا ہے۔
ویڈیو ایڈٹنگ میں ہی اتنی اسکلز ہیں اگر تم ایکسپلور کرو تو سالوں لگ جائیں گے سیکھتے سیکھتے۔
پھر کسی اور اسکل کا خیال سوچنا بھی نہیں آتا۔
اب چاہے وہ SEO سے لاکھوں کما رہا ہو۔
فرق ہی نہیں پڑتا۔
دوبارہ — نام بنانے اور صرف اسکل رکھنے میں زمین آسمان کا فرق ہے۔
نارمل ڈاکٹر جو بیماری کا علاج کر رہا ہو۔
جیسے ہم بخار، کھانسی، نزلہ وغیرہ کے لیے نارمل ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں تو وہ زیادہ سے زیادہ 500 سے 1000 ہی چارج کرتا ہے۔
کیوں؟
کیونکہ وہ کسی ایک چیز میں ایکسپرٹ نہیں ہے۔ وہ ہر مریض کو ہی چیک کرتا ہے۔
اب آپ چلے جاؤ کسی اسپیشلسٹ کے پاس۔
جیسے:
سرجن
اسکن ایکسپرٹ
بون کیئر
اور بہت۔۔۔
یہ اسپیشلسٹ نارملی 5000 سے 10000 فی پیشنٹ لیتے ہیں۔
کیوں؟
لوگوں کو پتا ہے ہمارا علاج یہی کرے گا، اس کا نام ہے اس فیلڈ میں۔
لوگ کہاں کہاں سے آتے ہیں اس کے پاس۔
اسے یہ ٹینشن نہیں ہوتی کہ کل میرے کلائنٹس آئیں گے یا نہیں۔
اسے پتا ہوتا ہے میں نے کلائنٹ بنا لیے ہیں اب۔ ان کو آنا ہی آنا ہے میرے پاس۔
اور وہ نارمل ڈاکٹر انتظار میں ہوتا ہے کہ کب کون آئے گا۔
یہ چیزیں ہیں کچھ ڈیپلی جو ہم اگنور کرتے ہیں۔
اپنی ایک اسکل میں ایکسپرٹیز پھر اُس میں ہی نام بنانے میں کامیابی ہے۔
اور اُسی کی بنیاد پہ جب ایک ایجنسی یا کمپنی گرو کرے گی،
تو اُس کی گروتھ کا لیول اور مارکیٹ میں نام ہوگا۔
Good luck