05/11/2023
اگر آ پ طالب علم ہیں تو پلاننگ کیجئے ، پلاننگ سیکھیں ۔ ہماری تعلیمی پریکٹسز میں بہت گڑبڑ ہے۔ ہمارے ہاں آ ج بھی امتحان ، ڈگری اور نمبروں کے گرد سب گھومتا ہے۔ اس لئے خود سے سیکھیں اور عمل کریں۔
پلاننگ میں شامل ہیں پانچ مزید Ps.
پہلا P پراڈکٹ کے لئے
دوسرا P پورٹ فولیو کے لئے
تیسرا P پرائس کے لئے
چوتھا P پلیس (جگہ) کے لئے
پا نچواں P پروموشن (مارکیٹنگ ) کے لئے
پہلا P
اپنے آ پ کو پراڈکٹ کی طرح سوچیں ، پراڈکٹ کہاں ، کس فائدے کی ہو گی، socioeconomic لینز سے دیکھیں تو کہاں contribute کرے گی، existing products کو کیسے compete کرے گی، مارکیٹ میں کیسے survive کرے گی اور کس طرح سے اپنی کسٹمر کلاس کو پکڑ کے رکھے گی اور امپروومنٹ ہوتی رہے گی .
دوسرا P
سیکھنے کے سالوں میں اپنے پورٹ فولیو (Portfolio)، اپنے مہارت کے showcase پر کام کریں ۔ اپنی سیکھ ، ٹیکنیکل انڈرسٹینڈنگ ، اس انڈرسٹینڈنگ کی utility اور relevance کی اسٹیبلشمنٹ کو اپنے سوشل showcases کا حصہ بنائیں ۔
تیسرا P
آ پ کیا چارج کریں گے، کیا کمائیں گے ، کیسے کمائیں گے، ارننگ کیسے گرو کرے گی ، کتنی flexibility ہوگی آ پ کے پلان میں ۔ شارٹ ٹرم ، میڈیم ٹرم اور لانگ ٹرم پلاننگ کیسے ہو گی۔ وغیرہ وغیرہ
چوتھا P
کون کون سی آ رگنائزیشنز کو وہ سکل چاہیے جو آ پ کے پاس ہے یا ہوگی ۔ مارکیٹ ٹرمینالوجی اور اکیڈمک ٹرمینالوجی ایک جیسی ہے یا کچھ فرق ہے۔ ان آ رگنائزیشنز میں کیا کیا جاب ٹائٹلز ہیں، کیا کیا جاب ڈسکرپشن ہے اور کیا کیا سکل سیٹ چاہیے ۔
پانچواں P
پانچ منٹ کے انٹرویو میں آ پ کی ذات اور قابلیت کی سمجھ کہیں آ ئے گی ، کہیں نہیں آ ئے گی تو قابلیت کے اظہار کا بندوبست کیجیے ۔ پروموشن ، مارکیٹنگ ، مشہوری کا بندوبست کیجیے ۔ لکھنا شروع کریں ، ویڈیوز بنانا شروع کریں ، سیکھیں اور فری ٹریننگ سے شروع کریں۔ لنکڈان پر مختلف گروہوں میں گھسیں، لوگوں کو ، ماہر لوگوں کو engage کریں ، ا نٹرنشپس کریں ، بلاگ لکھیں ۔ آ پ کو ریسپانس نہ بھی ملے تو بھی لگے رہیں ، کچھ وقت لگتا ہوتا ہے۔
مالی تنگی کے اس وقت میں یہ سارے Ps آ پ کو چاہییں۔ بہت سارے لوگ سب ٹھیک کر رہے ہیں مگر ایک غلطی کر رہے ہیں کہ ٹیکنالوجی کا معاملات پر impact نہیں سمجھ رہے ۔ یہ امپیکٹ نہ سمجھنا ان کو ایسے بے کار کر دے گا جیسے بجلی کے آ نے کے بعد لالٹین ہوئی ۔ اب پلاننگ ضروری ہے اور پلاننگ کے سارے Ps بھی ۔
چوہدری لقمان شاہین