ARD Mobiles

ARD Mobiles About Mobile Business

23/08/2024
21/07/2024

ایک عورت اپنے شوہر کے تنگ حالات کی بنا پر ایک خوشحال آدمی کے گھر گئی اور دروازہ کھٹکھٹایا۔ ایک خادم باہر آیا اور اس سے پوچھا:

"تم کیا چاہتی ہو؟"

عورت نے کہا: "میں تمہارے مالک سے ملنا چاہتی ہوں۔"

خادم نے پوچھا: "تم کون ہو؟"

عورت نے کہا: "اسے بتاؤ کہ میں اس کی بہن ہوں۔"

خادم جانتا تھا کہ اس کے مالک کی کوئی بہن نہیں ہے، تو وہ اندر گیا اور اپنے مالک سے کہا:

"دروازے پر ایک عورت ہے جو دعویٰ کرتی ہے کہ وہ آپ کی بہن ہے۔"

مالک نے کہا: "اسے اندر لے آؤ۔"

عورت اندر آئی، مالک نے اسے خوش دلی سے استقبال کیا اور پوچھا: "تم میرے کس بھائی کی بہن ہو؟ اللہ تم پر رحم کرے۔"

عورت نے کہا: "میں آدم کی بیٹی ہوں۔"

خوشحال آدمی نے اپنے دل میں سوچا: "یہ عورت واقعی بے یارو مددگار ہے، میں پہلا شخص ہوں گا جو اس کی مدد کرے گا۔"

عورت نے کہا: "اے میرے بھائی، شاید آپ جیسے لوگوں کو معلوم نہ ہو کہ غربت کا ذائقہ کتنا کڑوا ہوتا ہے۔ اسی غربت کی وجہ سے میں اپنے شوہر کے ساتھ طلاق کے دروازے پر کھڑی ہوں۔ کیا آپ کے پاس کچھ ہے جو آپ قیامت کے دن کے لیے دے سکیں؟ آپ کے پاس جو کچھ ہے وہ ختم ہو جائے گا، لیکن جو اللہ کے پاس ہے وہ باقی رہے گا۔"

خوشحال آدمی نے کہا: "دوبارہ کہو۔"

عورت نے کہا: "اے میرے بھائی، شاید آپ جیسے لوگوں کو معلوم نہ ہو کہ غربت کا ذائقہ کتنا کڑوا ہوتا ہے۔ اسی غربت کی وجہ سے میں اپنے شوہر کے ساتھ طلاق کے دروازے پر کھڑی ہوں۔ کیا آپ کے پاس کچھ ہے جو آپ قیامت کے دن کے لیے دے سکیں؟ آپ کے پاس جو کچھ ہے وہ ختم ہو جائے گا، لیکن جو اللہ کے پاس ہے وہ باقی رہے گا۔"

خوشحال آدمی نے کہا: "دوبارہ کہو۔"

عورت نے تیسری بار کہا، پھر خوشحال آدمی نے چوتھی بار کہا: "دوبارہ کہو۔"

عورت نے کہا: "مجھے نہیں لگتا کہ آپ نے مجھے سمجھا ہے، اور دوبارہ کہنا میرے لیے ذلت ہے۔ میں نے کبھی اپنے آپ کو اللہ کے سوا کسی اور کے سامنے ذلیل نہیں کیا۔"

خوشحال آدمی نے کہا: "اللہ کی قسم، مجھے تمہاری بات کی خوبصورتی پسند آئی۔ اگر تم ہزار بار بھی دہراتی تو میں ہر بار کے بدلے تمہیں ہزار درہم دیتا۔"

پھر اس نے اپنے خادموں سے کہا: "اسے دس اونٹ، دس اونٹنیاں، جتنی چاہے بھیڑیں، اور جتنا چاہے مال و دولت دے دو تاکہ ہم قیامت کے دن کے لیے کچھ کام کریں۔ ہمارے پاس جو کچھ ہے وہ ختم ہو جائے گا، لیکن جو اللہ کے پاس ہے وہ باقی رہے گا۔"

غریبوں کو مت بھولو، کیونکہ اللہ غنی ہے اور ہم فقیر ہیں۔

01/05/2024

ہمارے پاس بجلی نہیں ہوتی، پھر ہم بھاگ دوڑ کرتے ہیں۔ اور اتنی بجلی پیدا کرتے ہیں کہ اسے خرچ کرنے کا راستہ سجھائی نہیں دیتا۔

ہمارے پاس گندم کی کمی ہوتی ہے۔ ہم باہر سے امپورٹ کرتے ہیں۔
لیکن پھر اتنی گندم ہوجاتی ہے کہ ہمارے پاس ذخیرہ کرنے کو جگہ نہیں ہوتی۔

ہمارے ہاں چینی کا بحران ہوتا ہے۔ مگر پھر چینی اتنی بڑھ جاتی ہے کہ ہمیں ایکسپورٹ کرنا پڑجاتی ہے۔

ہم سولر پر جانے کے لیے سبسڈی دیتے ہیں۔ قوم کو ترغیب دیتے نہیں تھکتے۔ لیکن پھر ہم ایک دم ہڑبڑا کر اُٹھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ سولرائزیشن اتنی ہورہی ہے تو پہلے سے موجود بجلی کا کیا بنے گا؟

ہم کون ہیں؟ کیا ہیں؟ اور کیوں ہیں؟

17/04/2024

ایک گاؤں کے عشر کا حساب
فرض کرتے ہیں کہ ایک موضع میں 1000ایکڑ پر گندم لگی ہے جو ایورج 40 من فی ایکڑ ہوگی۔
کل گندم 40 ہزار من ہوگی
ہر بیسواں من عشر ہے جسکی کوئی معافی نہیں اگر وہ نہیں نکالتے تو
وہ شامل ہوکر باقی 19 من کو بھی ناپاک کرے گا۔
ہمارے گھروں میں بے برکتی و دیگر مسائل اسی وجہ سے ہیں بے موسمی بارشوں کو بھی دیکھ کر ہم اللہ کی طرف متوجہ نہیں ہوتے۔
ہم اللہ کا یہ حق ادا نہیں کرتے۔
علماء کرام توجہ دلاتے ہیں
مگر ہم ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال دیتے ہیں۔
100 سے 5 من اور ہزار من سے 50 من عشر ہوا
کل 40 ہزار من کا عشر 2 ہزار من گندم بنتا ہے
3900 روپے ایک من گندم کی قیمت ہے۔ تو 2 ہزار من کی قیمت 78لاکھ روپے بنتی ہے۔
جس سے گاؤں کا کوئی ایک بھی غریب و سفید پوش سال بھر کی گندم سے محروم نہیں رہ سکتا۔
بد قسمتی سے اس 2ہزار من میں سے میرے خیال میں
2سو من بھی عشر بڑی مشکل سے نکلتا ہوگا۔
جو چند گھر نکالتے ہیں
آئیں !تمام زمیندار بھائیوں کی توجہ اس طرف دلائیں
ہمیں اپنے حصے کا دیپ بھی جلانا ہے۔

جنہوں نے اتنے بڑے بڑے قلعے گھر حویلیاں محلات  بنائے ہیں وہ اج آخر کہاں ہیں  دنیا کا جاہ و جلال ہمیشہ کے لیے کسی کو بھی ح...
16/03/2024

جنہوں نے اتنے بڑے بڑے قلعے گھر حویلیاں محلات بنائے ہیں وہ اج آخر کہاں ہیں دنیا کا جاہ و جلال ہمیشہ کے لیے کسی کو بھی حاصل نہیں انسان کی سمجھ میں بڑے بڑے فلسفے ا جاتے ہیں لیکن اتنی چھوٹی سی بات سمجھ نہیں پاتا کہ انسان کو جو کچھ بھی حاصل ہے پہ کسی ایک شخص کی ملکیت نہیں بلکہ تمام تر لوگوں کے مشترکہ حقوق ہے بس دوسروں کے حقوق پہ ڈاکہ ڈال کے ہی تو اتنی بڑی بڑی عمارتیں بنائی جا سکتی ہیں لیکن ہمیشہ ہمیشہ کے لیے نہیں ہر چیز نے فنا ہو جانا ہے باقی بچے گی صرف رب کائنات کی ذات🙏🏻

Only 1700 FREE home delivery in Pakistan
12/12/2020

Only 1700 FREE home delivery in Pakistan

Rs olny 2999 home delivery free
13/02/2016

Rs olny 2999 home delivery free

Only 2800rs.
04/02/2016

Only 2800rs.

Address

Lahore
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ARD Mobiles posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share