29/10/2026
🤍❤️🤍
*أَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ*
*بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ*
*قُلِ اللّٰهُمَّ مٰلِكَ الۡمُلۡكِ تُؤۡتِى الۡمُلۡكَ مَنۡ تَشَآءُ وَتَنۡزِعُ الۡمُلۡكَ مِمَّنۡ تَشَآءُ وَتُعِزُّ مَنۡ تَشَآءُ وَتُذِلُّ مَنۡ تَشَآءُ ؕ بِيَدِكَ الۡخَيۡرُؕ اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ ۞*
کہو اے اللہ ! تمام بادشاہت کے مالک ! تو حکومت اور اختیار دیتا ہے جس کو چاہتا ہے اور سلطنت چھین لیتا ہے جس سے چاہتا ہے اور تو عزت دیتا ہے جس کو چاہتا ہے اور تو ذلیل کردیتا ہے جس کو چاہتا ہے تیرے ہی ہاتھ میں سب خیر ہے یقیناً تو ہرچیز پر قادر ہے
(القرآن - سورۃ نمبر 3 آل عمران آیت نمبر 26)
*مَا یَفۡعَلُ اللّٰہُ بِعَذَابِکُمۡ اِنۡ شَکَرۡتُمۡ وَ اٰمَنۡتُمۡ ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ شَاکِرًا عَلِیۡمًا ﴿۱۴۷﴾*
اللہ تعالٰی تمہیں سزا دے کر کیا کرے گا؟ اگر تم شکر گزاری کرتے رہو اور با ایمان رہو ، اللہ تعالٰی بہت قدر کرنے والا اور پورا علم رکھنے والا ہے ۔
(Surat No 4 : سورة النساء - Ayat No 147)
❤️
*السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ*
*دنیا* جب ہماری *آزادی پر حدود* لگاتی ہے، تو ہم اسے *نظم، تحفظ اور ضرورت* سمجھتے ہیں؛ مگر جب *دین* ہماری *خواہشات کو حدود* کا پابند کرتا ہے، تو ہمیں وہی بات سختی محسوس ہونے لگتی ہے۔ ہم *دنیا کے اصولوں* کو اپنی بھلائی کے لیے *قبول* کر لیتے ہیں، مگر *دینی ہدایات* کی *حکمت* سمجھنے میں پیچھے رہ جاتے ہیں۔ حالانکہ *ہر پابندی محرومی نہیں ہوتی؛ بعض حدود ہمیں ان نقصانات سے محفوظ رکھتی ہیں، جن کا احساس ہمیں بہت دیر سے ہوتا ہے۔*
*اے اللہ!*
ہمیں اپنی عبادتوں سے وابستہ ایسے خوبصورت لمحات نصیب فرما…جو دلوں کو نرم کریں، آنکھوں کو نم کریں اور روحوں کو روشن کریں ۔
*🤲يَا لَطِيفُ يَا خَبِيرُ*
دنیا کی آزمائشوں میں ھمیں سیدھا راستہ دکھا، تنگی اور گھٹن کے لمحات میں ھمارے دلوں کو اپنے ذکر سے کشادہ کر دے، اور ھمیں ہر فتنے سے محفوظ رکھ۔
*اے اللّٰہ* برکتیں رحمتیں مغفرتیں سمیٹنے کی توفیق عطا فرما۔۔ہماری دعاؤں کو اپنے فضل و کرم سے قبول فرما۔
*"اے الله* ",ہمیں سزاوں سے بچا، معاف فرما, آزمائشیں ختم فرما, جہنم سے آزادی نصیب فرما اور جنت الفردوس میں نبی رحمت صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم کا ساتھ عطاء فرما۔
*🤲يَا غَفُورُ يَا رَّحِيمُ، يَا تَوَّابُ يَا حَلِيمُ*
ھمیں دوزخ کی آگ سے محفوظ فرما، اور قبر کی تنگی، گھٹن اور اندھیروں سے بچالے۔
ھماری قبروں کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے، اور وہاں کی آزمائشوں میں ھمارا مددگار بن جا۔
*اےاللّٰهﷻ* ہمیں اور تمام مومن عورتوں اور تمام مومن مردوں اور تمام مسلمان عورتوں اور تمام مسلمان مردوں کو بخش دے.
*اےاللّٰهﷻ.. ہمارے اور پورے امت مسلمہ کے تمام گناہ بخش دے،*
ہماری حفاظت فرما..
ہمیں ہمیشہ سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے-
*مرتے دم تک ہمارا ایمان سلامت رہے*
*آمین یارب العالمین*