HADIA Mobile Center

HADIA Mobile Center we deal new and used mobile
whole sale dealer
new mobiles and mobile acceries

20/06/2022
اهل وطن كو عيد مبارك
13/05/2021

اهل وطن كو عيد مبارك

08/10/2020

LAHORE LAHORE HAI

19/09/2020

عجیب وغریب واقعہ
۔۔۔۔۔۔۔
میں گاڑی ڈرائیو کرتا ہوا جا رہا تھا کہ گزر ایک خانقاہ کے پاس سے ہوا جہاں کچھ بزرگوں کا بسیرا تھا;
اتفاق سے گاڑی وہاں خراب ہو گئی، میں نے خانقاہ جا کر مدد لینے کا فیصلہ کیا، دروازے پر دستک دی تو ایک بزرگ نے دروازہ کھولا:-
"میری گاڑی یہاں خراب ہو گئی ہے کیا مجھے رات گزارنے کے لئے اس خانقاہ میں جگہ مل سکتی ہے ؟"

بزرگ نے خوش دلی سے میرا استقبال کیا، کھانے پینے کا انتظام کیا یہاں تک کہ گاڑی ٹھیک کرنے میں بھی مدد کی، میرے لیے ایک کمرے میں سونے کا انتظام کیا;

جب میں سونے کے لئے بستر پر لیٹا تو میں نے ایسی عجیب دلفریب سی آواز سنی جو آج تک کہیں نہیں سنی تھی اور ساتھ ہی ایسی خوشبو محسوس ہوئی جس کے آگے سارے پرفیومز ہیچ تھے;
یہ آواز اور خوشبو قریب میں ہی کہیں سے آتی محسوس ہو رہی تھی، خیر میں نے اپنا دھیان بٹایا اور سو گیا;

اگلی صبح بزرگ سے اس خوش کن آواز اور خوشبو کے بارے میں دریافت کیا لیکن بزرگ نے جواباً کہا:-
"میں تمہیں اس کے بارے میں کچھ بھی نہیں بتا سکتا کیونکہ تم بزرگ نہیں ہو"

ایک دو دوسرے بزرگوں سے استفار کیا۔۔۔۔سب کا ایک ہی جواب کہ ہم تمھیں نہیں بتا سکتے کیونکہ "تم بزرگ نہیں ہو"

میں یہ سن کر دلبرداشتہ ہوا۔۔۔۔۔مگر تجسس برقرار تھا;

میں نے کہا : "میں یہ جان کر رہونگا چاہے مجھے بزرگ کیوں نا بننا پڑے، آپ بتائیں بزرگ بننے کے لئے مجھے کیا کرنا ہوگا؟"
بزرگ نے کہا:- "بزرگ بننے کے لئےتمہیں اس دنیا کی خاک چھاننی پڑیگی، یہاں تک کہ تم ہمیں بتا سکو کہ اس دنیا میں کتنے پیڑ پودے ہیں اور کتنے کنکر ہیں؟ جب تم یہ جان لو گے تو تم یقیناً بزرگ بن جاؤ گے"

میں نے بزرگ بننے کے سفر کی ٹھانی اور ہر مشکل سے مقابلہ کرتا چلا گیا; انٹرنیٹ سرچنگ اور تمام وسائل کے باوجوداس کام کی تکمیل میں مجھے تقریباً پانچ سال لگے;

پانچ سال بعد میں نے خانقاہ کا دروازہ کھٹکھٹایا، کیوں کہ میں نے جان لیا تھا کہ
"اس دنیا میں کل 145,236,284,232 پیڑ پودے اور کل 231,281,219,999,129,382 کنکر ہیں"

جب اس بارے خانقاہ والوں کو بتایا تو انہوں نے کہا:-
"بہت بہت مبارک ہو تم نے ٹھیک ٹھیک تعداد کا بتا کر اپنا شمار بزرگوں میں کروا لیا ہے، اب تم اس درجے پر پہنچ چکے ہو کہ تم یہ جان سکو وہ عجیب آواز۔۔۔اور وہ خوشبو کیا تھی آؤ ہمارے ساتھ ہم تمہیں کچھ دکھاتے ہیں"

بزرگ اپنے ساتھ لے کر ایک مضبوط لکڑی کے پرانے دروازے کے پاس گئے، تو پتا چلا کہ دروازے پر تالا لگا ہوا ہے;
بزرگ سے چابی مانگی، اور دروازہ کھولا تو اس دروازے کے پیچھے ایک اور پتھر کا بنا دروازہ نمودار ہوا;
پھر چابی کی ڈیمانڈ کی، اس دروازے کا تالا کھلا تو ایک اور دروازہ یاقوت کا بنا نظر آیا;

میں ہر بار چابی لے کر دروازے کھولتا رہا یہاں تک کہ پیتل، چاندی، سونے سے بنے دروازے کو کھولنے کے بعد ایک نیلم سے بنا عالیشان دروازہ نمودار ہوا،بزرگ یہ دیکھ کر مخاطب ہوئے کہ:-
"آخرکار تم اس آخری دروازے تک پہنچ چکے ہو یہ رہی اس آخری دروازے کی چابی"

جلدی سے چابی لے کر اس دروازے کا تالا کھولا اور دروازے کے پار اس آواز اور خوشبو کے سبب کو دیکھ کر میں دنگ رہ گیا;
وہ کیا تھا؟؟؟
۔
۔
۔
۔
۔
"یہ میں آپ کو نہیں بتا سکتا، کیونکہ آپ بزرگ نہیں ہیں"
😂😂😎😂😂

07/09/2020

_____ روحانی معلومات _____

ہو سکے تو کسی کاپی پر نوٹ کر لیں زندگی بھر آپ کے کام آئیں گی
سب سے مقبول ترین وظیفہ استغفار ھے

درود شریف روحانیت بڑھاتا ھے

بہ روایت حضرت علیؓ کہ غم کا علاج اذان ھے

بسم اللہ پڑھ لی جاۓ تو شرمگاہ اور شیاطین کے درمیان پردہ بن جاتا ھے

ایک انار کھانے سے دل چالیس دن تک منور رہتا ھے

باوضو رہنے سے رزق اور عمر میں اضافہ ہوتا ھے

ہر جمعے کو صدقہ دینے سے والدین عذاب قبر سے محفوظ رہتے ہیں

چالیس دن دنیا سے بےرغبتی کرامات کو ایجاد کرتی ھے

جس گھر میں محمد نام کا بچہ ہو گا اس گھر میں ہمیشہ خیر و برکت رہے گی
(یہ میرا خود کا آزمودہ بھی ھے)

کھانے کے بعد برتن کو انگلیوں سے صاف کرنے سے رزق بڑھتا ھے

جو قبلے کی طرف منہ کر کے تھوکے گا قیامت کےدن وہ تھوک اس کی آنکھوں کے درمیان ملا ہو گا

دسترخوان پر سے گرے ٹکڑے اٹھا کر کھانے والا کبھی جنون اور جذام کی بیماری میں مبتلا نہ ہو گا

جمعہ کے دن ناخن کاٹنے سے بیماریوں سے شفاء ملتی ھے

جو شخص نوح علیہ السلام پر تین بار درود و سلام بھیجے اسکو سانپ بچھو نہی کاٹتا

جنت میں ایک نہر ھے جس کا نام کوثر ھے
جو شخص اسکی آواز سننا چاہے وہ اپنے دونوں کانوں میں انگلیاں ڈال کر سن لے بہ روایت حضرت عائشہؓ

زیتون کی مالش بدن پر کرنے سے شیطان چالیس دن تک دور بھاگتا ھے

ہر مہینے کے پہلے تین دن شہد چاٹنا بڑی تکالیف سے محفوظ رکھتا ھے

جو شخص نہار منہ سات عدد عجوہ مدینہ شہر کی کھاۓ گا اس پر کبھی جادو اثر نہی کرے گا

جو چیز یقین کامل کے ساتھ اللہ کے سپرد کی جاۓ وہ کبھی چوری نہی ہوتی

جو دن میں گنہ نہی کرتا اسے رات کو مصلے پر کھڑے ہونے کی توفیق ملتی ھے

جو دن میں گنہ کرے گا وہ رات کو تہجد نہی پڑھ سکتا شرطیہ بات ھے

پاؤں سن ہو جاۓ تو درود پڑھنے سے فورا سن ختم ہو جاتی ھے

کھڑے ہو کر شلوار پہننا انسان کو سنگدل بناتا ھے

والدین کی طرف دیکھنے سے نظر میں اضافہ ہوتا ھے

عاشورہ کے روز کھانا کھلانے سے سال بھر کا رزق اللہ پاک مفت دیتے ہیں

بھولی ہوئی چیز کو یاد کرنے کے لیۓ درود شریف پڑھیں یاد آ جاۓ گی

جو عافیت کی دعا مانگے گا وہ ہمیشہ پرسکون رہے گا

قضاۓ حاجت کے وقت فلش میں تھوکنے سے ذہن کمزور ہوتا ھے

بہ روایت مولا علیؓ کہ نرگس کا پھول سونگھنے سے برص جنون اور جذام سے محفوظ رہا جاتا ھے

وبا کے دنوں میں درود شریف پڑھنے والا وبا سے محفوظ رہتا ھے شرطیہ بات ھے

سانپ دانتوں سے ڈستا ھے اور انسان آنکھوں سے اس لیئے ہمیشہ اپنی نظروں کی حفاظت کریں

جو عورتوں پر بدنظری کرتا ھے علم کا نور اس سے چھین لیا جاتا ھے یعنی وہ بے عمل رہتا ھے

مسواک کو زمین پر رکھنے والا جنون جیسے مرض میں مبتلا ہو سکتا ھے

حجاب کرنے والی خواتین کبھی کینسر میں مبتلا نہی ہوتی

بے پردہ عورت اور تنگ و باریک لباس پہننے والی عورت کی اولاد بھی بے حیا ہی نکلتی ھے

جس کو حضرت خضر کی کنیت یاد ہو گی وہ ایمان کی حالت میں مرے گا

جسکی جتنی شہرت ہو گی وہ اتنا ہی بے سکون رہے گا

عاشور کے دن اثمد سرمہ لگانے سے آنکھیں سارا سال نہی دکھتی

دو خواتین کے درمیان چلنے یا بیٹھنے سے طبیعت میں بگاڑ پیدا ہوتا ھے

قبروں پر لگے کتبے پڑھنے سے ذہن کمزور ہوتا ھے

تیز خوشبو لگانے والی عورت ڈبل گنہ کی مستحق ہوتی ھے کیونکہ اس نے مردوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کا سامان پیدا کیا

سنت نبوی نبوی کے طریقے پر سونے والا کبھی ہارٹ اٹیک کا شکار نہی ہو گا شرطیہ بات ھے

کھڑے ہو کر پیشاب کرنے سے انسان جلدی مقروض ہو جاتا ھے

دروازے اور دہلیز کی چوکھٹ میں جو بیٹھے گا وہ ایک ہفتے کے اندر اندر مصیبت میں مبتلا ہو جاتا ھے

زنا ایک قرض ھے ادائیگی ہر حال میں کرنی ہو گی

واش روم میں وضو نہی کرنا چاہیۓ

بچوں کے مسوڑھوں اور دانتوں پر شہد مل دیا جاۓ تو بچہ دانت آسانی سے نکالتا ھے

جو کوئی سچے دل سے شہادت کی موت مانگے گا اللہ اسے شہادت کی موت ہی دے گا چاہے وہ بستر پر ہی کیوں نہ مرے

جس گھر میں لیموں یا سفید مرغ ہو گا اس گھر میں جادو جنات نہی رہتے

جس گھر میں کجھور ہو گی اس گھر میں کبھی کوئی بھوکا نہی سوۓ گا

رات کے وقت تہجد کے لیئے آنکھ نہ کھلتی ہو تو عشاء کی نماز کے بعد ہی دو رکعت تہجد کی نیت سے پڑھ لیا کرو ایک وقت آۓ گا تہجد کے وقت خود بہ خود آنکھ کھل جایا کرے گی

رات کے وقت جنت کی ایک ساعت آتی ھے جس میں ہر دعا قبول ہوتی ھے

مسواک کرنے والے کو موت کے وقت کلمہ نصیب ہوتا ھے

جو شخص ہر ہچکی پر کلمہ طیبہ پڑھے گا اللہ اسے موت کی ہچکی پر کلمہ نصیب کرے گا

کسی اچھی چیز کو دیکھو تو ماشاءاللہ کہا کرو نظر بد سے محفوظ رہے گی

جو شخص قرآن یاد کرنا چاہے وہ پہلے سورت یوسف یاد کرے باقی قرآن جلدی یاد ہو جاۓگا نہایت آسانی سے

دعا مومن کا ہتھیار ھے اور ہر وظیفے سے زیادہ مؤثر ھے

رات کو کسی وقت اٹھنا چاہیں اور آنکھ نہ کھلتی ہو تو تین مرتبہ اپنا خود کا نام پکار کر کہیں مجھے فلاں وقت بیدار کر دینا
آپ کا ہمزاد ٹھیک وقت پر آپ کو جگا دے گا
بے خوف و خطر ھے آزمائش شرط ھے
میرا خود کا آزمودہ ھے

سانپ کو مارنے سے پہلے تین بار اسے گھر سے نکل جانے کو کہا جاۓ پھر بھی نہ جاۓ تب اسے مار دینا چاہیۓ

منہ سے ناخن کاٹنے والا برص کی بیماری میں مبتلا ہو جاتا ھے

جس کا دل سخت ہو وہ مساکین کے سر پر ہاتھ پھیرا کرے اور یتیموں کو کھانا کھلاۓ

چیونٹی شہد کی مکھی ہدہد اور لٹورا ان جانداروں کو کوکبھی نہ ماریں

جو شخص مسجد کی صفائی کرے گا اسکی شادی جلدی ہو گی اور بیوی اچھی ملے گی

کھیرا اور کجھور ایک ساتھ کھانے سے دبلے پتلے لوگ صحت مند ہو جاتے ہیں

صدقہ بلاؤں کو ٹالتا ھے

اللہ کے راستے میں ایک روپیہ خرچ کرو گے تو اللہ دس روپے واپس دیتا ھے شرطیہ بات ھے

آب ذم ذم کو جس نیت سے پیا جاۓ وہ نیت لازمی پوری ہوتی ھے

ایمان کا نور اللہ کے راستے میں ملتا ھے

وظیفوں میں کامیابی چاہیۓ تو ہنسنا بولنا اور کھانا کم کر دیں

جو واش روم میں زیادہ دیر بیٹھے گا وہ جگر کی بیماری میں مبتلا ہو جاۓ گا

بزرگوں کی عزت کرنے والے کی عمر میں اضافہ ہوتا ھ۔

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

14/08/2020

کشمیر پر صرف نعرے اور ریلیاں نکالنے والوں کو جشن آزادی مبارک
تھوڑا تھوڑا مِلک شیک زیادہ برف
ڈالنے والے جوس کارنر مالکان کو جشنِ آزادی مبارک
جان بچانے والی دوائیوں میں بھی دو نمبری کرنے والی کمپنیوں کو جشنِ آزادی مبارک
دو نمبر بوتلیں بیچ کر رحمت کی بارش مانگنے والی اعوام کو جشنِ آزادی مبارک
والدین کو زندگی میں ایک کلو سیب کےلیے ترسانا اور مرنے کے بعد اڑھائی من فروٹ بانٹنے والوں کو جشنِ آزادی مبارک
دیسی دوائیوں میں ڈیکسا متھا سون استعمال کرنے والے حکیموں کو جشنِ آزادی مبارک
آگے آگے صاف اور تازہ پھل پیچھے باسی اور خراب پھل لگا کر
ایک ہی ریٹ پر فروخت کرنے والے پھل فروشوں کو جشنِ آزادی مبارک
صرف ایک ٹانکا لگا کر پوری وائنڈنگ کے پیسے لینے والے الیکٹریشن حضرات کو دلی جشنِ آزادی مبارک
تازہ حلیم میں مردہ مرغی کا گوشت ڈالنے والوں کو جشنِ آزادی مبارک
ہسپتال میں مریض کی تیمارداری پر جا کر چائے پانی نہ پوچھنے پر ناراض ہو کر واپس آنے والوں کو جشنِ آزادی مبارک
مسجد میں واٹر کولر لگوا کر اوپر اپنا نام لکھوانے والے ڈونرز کو جشنِ آزادی مبارک
ڈاکٹر بننے کے بعد ایک ہی سال میں بنگلہ، ہسپتال اور جدید. ترین گاڑی حاصل کرنے والوں کو جشن آزادی مبارک
کلاس روم میں لڑکیوں کے سوال پر وااہ وااہ اور لڑکوں کے سوال پر بےعزتی کرنے والے استادوں کو جشن آزادی مبارک
مدعی اور مدعہ الہیہ دونوں پارٹیوں سے پیسے وصول کر کے کیس لٹکانے والے وکیلوں کو جشن آزادی مبارک
ریٹائرمنٹ کے بعد ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے والے جرنیلوں کو جشن آزادی مبارک
انگوٹھا چھاپ کا وزیر تعلیم لگنے والے سیاستدانوں کو. جشن آزادی مبارک
مہنگی پراپرٹی لے کر ٹیکس بچانے کے لیے کم قیمت لکھوانے والوں کو جشن آزادی مبارک
گاڑی کی مرمت کے بعد نیا پرزہ ڈالے بغیر اپنے پاس سے پرانا پرزہ دکھا کر نئے پرزے کی قیمت وصول کرنے والوں مکینکوں کو جشن آزادی مبارک
پرانے موبل آئل کو صاف کر کے نئی پیکنگ لگا کر گاڑیوں کا بیڑا غرق والوں کو جشن آزادی مبارک
ناکے پر گاڑی والے کو چرس ڈالنے کی دھمکی دے کر 500 روپے لے کر چھوڑنے والی پولیس کو جشن آزادی مبارک
لفافے لے کر پلانٹڈ پروگرام کرنے والے صحافیوں کو جشن آزادی مبارک
کتے بلیوں کے حقوق پر پروگرام کرنے والے اور انسانیت پر ظلم کو اگنور کرنے والے چینلز کے مالکان کو جشن آزادی مبارک ، اللہ اور اس کے رسول کے نام کو غلط استعمال کرکے فساد کرنے والے علماء کو جشن آزادی مبارک
میل آئڈی کی اچھی محنت سے لکھی پوسٹ کو اگنور کرنے والے اور فیمیل آئڈی کی چول پر سینکڑوں لائکس کمنٹ دینے والوں کو بھی جشن آزادی مبارک
اور اینڈ پر بغیر لائک کمنٹ کیے پوسٹ کاپی کرنے والوں کو بھی جشن آزادی مبارک..... ان خوبیوں کے بونے کے باوجود امید کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو سیدھا سیدھا راستہ دکھا دے اور ان برائیوں سے بچا کر اچھا پاکستانی بناے تا کہ ملک و قوم کی خدمت میں پیش پیش ھوں اور ھر طرح سے ایسا لگے کے ھم میں تبدیلی آئی ہے.. اگر اب نہیں تو پھر کبھی نہیں.. پاکستان زندہ باد..
منقول

Address

Dharampura
Lahore

Telephone

+3214312910

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when HADIA Mobile Center posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share