13/07/2026
السلام علیکم دوستو!
آج ہم موجود ہیں چین کے صوبہ لیاؤننگ کے خوبصورت شہر دالیان میں، جہاں دنیا کا طویل ترین لکڑی کے پیدل چلنے والے ٹریک واقع ہے۔ اس خوبصورت ووڈن واکنگ ٹریک کی لمبائی تقریباً 21 کلومیٹر ہے۔
آج ہم اس ٹریک کے آخری مقام پر پہنچے ہیں، جو ایک بلند پہاڑ کی چوٹی پر واقع ہے۔ یہاں سے نیچے نیلا سمندر، سرسبز پہاڑ اور دلکش قدرتی مناظر ایک ساتھ دکھائی دیتے ہیں۔ آج کا موسم بھی بے حد خوشگوار ہے، بادل ہمارے بالکل قریب سے گزر رہے ہیں، جس کی وجہ سے یہ منظر اور بھی حسین اور یادگار بن گیا ہے۔
آئیے، آپ کو بھی اس شاندار سفر اور دالیان کی قدرتی خوبصورتی کی سیر کرواتے ہیں۔