08/01/2024
لیپ ٹاپس لیتے ہوئے ایک چیز بہت زیادہ میٹر کرتی ہے اور وہ ہوتی ہے لیپ ٹاپ کی جنریشن، آپ جنریشن کونسی لے رہے اسی پر ڈیپینڈ کرتا کہ ایوریج کتنی دیر چلے گا لیپ ٹاپ آپکا۔۔۔ جیسے اگر آپ تھرٹین جنریشن لیتے ہیں تو اس کی ایک سال کی تو وارنٹی ہوتی پن پیک کی۔۔۔اور اگلے پانچ سات سال آپ بے فکر ہو کر ایوریج میں چلا سکتے ہیں۔۔۔ لیکن اگر آپ فرسٹ جنریشن لیتے ہیں تو وہ آخری سانسوں پر ہوتا لیپ ٹاپ جو کسی بھی وقت بند دھوکہ دے سکتا۔۔۔ لہٰذا جب بھی لیپ ٹاپ لینے جائیں جنریشن لازمی دیکھیں۔۔۔ جتنی جنریشن اپ ہوگی اتنی لائف زیادہ ہوگی لیپ ٹاپ کی۔۔۔!!
جنریشن کو اپ سمپلی ماڈل سمجھ لیں۔۔ جتنی لو جنریشن اتنے سال پرانا پروسیسر۔۔ میں یہاں پراپر لسٹ کی صورت میں لکھ دیتا ہوں کہ کونسی جنریشن کسں کس سال کی کتنے سال پرانی۔۔۔
1st Generation: Intel Core (2010)
2nd Generation: Intel Core (2011)
3rd Generation: Intel Core (2012)
4th Generation: Intel Core (2013)
5th Generation: Intel Core (2015)
6th Generation: Intel Core (2015)
7th Generation: Intel Core (2016)
8th Generation: Intel Core (2017)
9th Generation: Intel Core (2018)
10th Generation: Intel Core (2019)
11th Generation: Intel Core (2020)
12th Generation: Intel Core (2021)
13th Generation: Intel Core (2022)
14th Generation: Intel Core (2023)
ہمارے ہاں یوزیلی جو ٹرینڈ چلتا وہ یہ ہوتا کہ بس لیپ ٹاپ ہو اور سستا ہو۔۔۔ اس چکر میں کور کونسی مل رہی، جنریشن کونسی،سپیکس کیا، ورک لوڈ برداشت کرے گا کہ نہیں یہ سب دیکھا ہی نہیں جاتا۔۔۔
یہ جو دس دس پندرہ پندرہ ہزار یا ایون کے بیس پچیس ہزار والے لیپ ٹاپس کی ایڈز آپ دیکھ رہے ہوتے ہیں۔۔۔ وہ فرسٹ، سیکنڈ، تھرڈ جنریشن لیپ ٹاپس ہوتے ہیں جو بارہ بارہ تیرہ تیرہ سال پرانے ہوتے ان کی لائف پوری ہو چکی ہوتی، بس جگاڑ پر چل رہے ہوتے۔۔(یا پھر کروم بکس ہوتی ہیں)
لیپ ٹاپ ویسے تو نیو لینا چاہیئے لیکن وہ بہت مہنگے ہوتے پاکستان میں ان کا کسٹمر بہت کم ہے، لہذا یوزڈ میں لینے لگیں تو کوشش کریں کبھی بھی پانچ یا میکسیمم سات اٹھ سال سے زیادہ پرانا ماڈل نہ لیں۔۔۔
کم از کم بھی سکس جنریشن ورنہ بہتر یہ کہ ایٹ جنریشن کر لی جائے یا اس سے اوپر جتنا بھی جا سکیں، ایٹ جنریشن میں کواڈ کور پروسیسر بھی مل جاتا ہے(ان پر الگ لکھوں گا)
پروسیسر کے ماڈل میں کور(i3,i5,i7) کے بعد جو پہلا لیٹر ہوتا وہ اسکی جنریشن ہوتی ہے جیسے۔۔۔
۔۔ I5-6400u میں 6 آ رہا تو یہ سکس جنریشن ہے
۔۔ i5-7200u میں 7 آ رہا تو یہ سیون جنریشن ہے
۔۔ i5-8550u میں 8 آ رہا تو یہ ایٹ جنریشن ہوتی ہے
ذہن میں رکھیں۔۔ لیپ ٹاپ اور گاڑی لیتے ہوئے سستے کے بجائے ہمیشہ ریلائبیلٹی کو فوکس رکھا کریں۔۔۔ یہ جو دس پندرہ یا بیس پچیس ہزار میں لیپ ٹاپ لیا جاتا وہ صرف پیسوں کو رسک پر لگایا جاتا۔۔۔ ایک تو دس دس سال پرانے ہارڈ وئیر کے ساتھ آج کے سافٹ وئیرز کمپیٹیبل
نہیں ہوتے دوسرا وہ لیپ ٹاپ گنتی کے دنوں کے مہمان ہوتے ہیں کسی بھی وقت ٹھپ اور آپکا وہ بیس تیس ہزار ڈوب جاتا۔۔۔
اپنے کام کے حساب سے ورک لوڈ اور بجٹ کے حساب سے لیپ ٹاپ لینے سے پہلے آپ ہم سے مشورہ بھی کر سکتے ہیں۔۔۔ ہم اس حوالے سے گائیڈ کرنے کے لیے اویل ایبل ہوتے ہیں۔۔۔🙂
ہمارا واٹس ایپ نمبر سیور کر لیں۔۔۔
Techno X Laptops : 0322-4350505
#ماسٹرمحمدفہیم