BatterY,,,low

BatterY,,,low Always Be Happy

22/01/2023

Wah 😛

10/03/2022

معاشرے کی اصلاح🍂



🍀 خواتین پڑھیں خود پر فخر کریں 🍀

🌺سب سے پہلے جو سب سے زیادہ بڑے ظالم و جابر خدائی کا دعوی کرنے والے فرعون کے مقابل شجاعانہ انداز میں کھڑا ہوا وہ کوئی مرد نہیں تھا بلکہ ایک عورت تھیں
(حضرت آسیہ)

🌺سب سے پہلے جس نے مکہ اور کعبہ کو آباد کیا وہ کوئی مرد نہیں تھا بلکہ ایک عورت تھیں
(حضرت ہاجرہ خاتون)

🌺سب سے پہلے جس نے روئے زمین کا مبارک ترین زمزم نوش فرمایا وہ کوئی مرد نہیں تھی بلکہ ایک عورت تھیں
(حضرت ہاجرہ خاتون)

🌺سب سے پہلے جو ہمارے نبی حضرت محمد المصطفی ﷺ پر ایمان لائی وہ کوئی مرد نہیں تھا بلکہ ایک عورت تھیں
(حضرت خدیجہ الکبری رضی اللہ عنہا )

🌺سب سے پہلے جس کا خون اسلام کی راہ میں بہایا گیا اور شہید ہوا وہ کوئی مرد نہیں تھا بلکہ ایک عورت تھیں
(حضرت سمیہ رضی اللہ عنہا )

🌺سب سے پہلے جس نے اپنا مال اسلام کی راہ میں دیا وہ کوئی مرد نہیں تھا بلکہ ایک عورت تھیں
(حضرت خدیجہ الکبری رضی اللہ عنہا)

🌺قرآن مجید میں ارشاد ہے کہ سب سے پہلے جس کی بات اللہ نے سات اسمانوں سے اوپر سنی وہ کوئی مرد نہیں تھا بلکہ ایک عورت تھیں
(سوره مجادله آیه 1)
(حضرت خولۃ رضی اللہ عنھا )

🌺سب سے پہلے جس نے صفا و مروه کی سعی انجام دی وہ کوئی مرد نہیں تھا بلکہ ایک عورت تھیں
(حضرت ہاجرہ خاتون)

🌺سب سے پہلے جو سب کی مخالفت کے باوجود بیت المقدس میں داخل ہوا وہ کوئی مرد نہیں تھا عورت تھیں
(حضرت مریم)

💕ہر عورت کو مبارک کہ وہ عورت پیدا کی گئی💕

🌺آخر میں میری دعا ہے کہ اللہ پاک ہم سب کو دین اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے آمین🤲🍂🍁

10/03/2022

🌴 *چند مشہور جاہلانہ جملے اور ان کے جوابات*🌴

✓✓جملہ:
نمازیں بخشوانے گئے تھے، روزے گلے پڑ گئے،

جواب: حدیث مبارکہ میں ہے؛
جس نے رسول اللہ ﷺ پر نازل شدہ دین کی کسی چیز کا یا اس کی جزا و سزا کا مذاق اڑایا
اس نے کفر کا ارتکاب کیا۔

(اگر چہ اس نے ہنسی مذاق کے طور پر یہ بات کہی ہو۔)
✓✓جملہ:
"محبت اور جنگ میں سب کچھ جائز ہے"
جواب:
بالکل غلط، بحیثیت مسلمان ہمارے لئے محبت اور جنگ دونوں کی متعین حدود دین اسلام میں موجود ہیں،
جن سے تجاوز کرنا جائز نہیں.

✓✓✓جملہ:
"نو سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی-
یعنی ساری زندگی گناہوں میں گزری اب نیک ہونے کا کیا فائدہ؟"
جواب: 100% غلط... !
بحیثیت مسلمان لاکھوں، کروڑوں چوہے کھا کر بھی اگر بلی حج کو جائے گی تو ان شاء اللہ رب کی رحمت کو اپنے قریب پائے گی.
گویا کوئی شخص کتنا ہی گناہ سے آلودہ کیوں نہ رہا ہو؟
اگر سچی توبہ کرکے پلٹ آنا چاہے تو مغفرت کا دروازہ کھلا ہے.

فرمانِ باری تعالی ہے:

وَإِنِّي لَغَفَّارٌ لِمَنْ تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا ثُمَّ اهْتَدَى

اور جو شخص توبہ کرے، ایمان لائے، اچھے عمل کرے اور راہ راست پر گامزن رہے تو اسے میں یقیناً بہت زیادہ معاف کرنے والا ہوں۔
[طه: 82]

(”بلی حج کو چلیں“ یہ کہنا شعائر اسلام کی توہین ہے اس لئے ایسا کوئی بھی جملہ جس سے اسلام و مسلمین کی تنقیص و تحقیر کا پہلو نکلتا ہو، اُس سے گریز کریں۔)

✓✓✓جملہ:
آج کے دور کے مطابق دین میں تبدیلی وقت کی ضرورت ہے

جواب۔ اللہ فرماتا ہے۔

```الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الإِسْلاَمَ دِيناً```

“(1440 سال پہلے )

آج میں نے تمہارے لئے تمہارا دین مکمل کر دیا اور اپنی نعمتیں تم پر پوری کر دیں اور تمہارے لئے اسلام کو دین پسند کیا“
(المائدہ 3)

✓✓✓جملہ:
آخر اللہ کو ہماری یاد آ ہی گئی

جواب: اللہ فرماتا ہے.

َمَا كَانَ رَبُّكَ نَسِيّاً

تمہارا پروردگار بھولنے والا نہیں
[مريم : 64]

✓✓✓جملہ: کہاں رہتے ہو؟
اوو خدا کے پچھواڑے؟

جواب :
خدا کے لئے کچھ بھی غائب نہیں ہے
تو خود سوچیں اس کا پچھواڑا کیسے ہو سکتا ہے
مگر جملہ بولنے والے نے رب العزت کی کتنی بڑی توہین کر دی ہے

✓✓✓`جملہ:
زمانہ بہت خراب ہو گیا ہے، زمانہ بڑا غدار ہے

جواب:
حدیث القدسی
ابن آدم مجھے اذیت دیتا ہے ۔ وہ زمانے (وقت) کو گالی دیتا ہے جب کہ زمانہ “میں “ ہوں ہر حکم میرے ہاتھ میں ہے اور میں ہی دن رات کو پلٹاتا ہوں
(متفق علیہ )

✓✓✓جملہ:
فلاں بہت منحوس ہے وغیرہ وغیرہ ۔

جواب:
بالکل غلط
یہ وہمی لوگوں کی باتیں ہیں ۔
اسلام میں نحوست اور بدشگونی کا کوئی تصور نہیں ہے ،
یہ محض توہم پرستی ہے۔

حدیث شریف میں بدشگونی کے عقیدے کی تردید فرمائی گئی ہے۔

سب سے بڑی نحوست انسان کی اپنی بدعملیاں اور فسق و فجور ہے۔

قرآن میں ارشاد ہے۔

”تجھے جو بھلائی ملتی ہے وہ اللہ تعالٰی کی طرف سے ہے اور
جو بُرائی پہنچتی ہے وہ تیرے اپنے نفس کی طرف سے ہے،“
سورة النساء (4) آیات (79).

لہذا اپنا اپنا جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ ہم کون کون سے ایسے جملے بولتے رہتے ہیں اور وہ جملے کتنے بھاری ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا سبب بن رہے ہیں
اور ہماری آخرت تباہ ہو رہی ہے اور ہمیں علم ہی نہیں ہے

بولنے سے پہلے سوچیں پھر تولیں پھر بولیں اور جب بھی بولیں بامقصد بولیں
فضول بولنے سے خاموشی لاکھ درجے بہتر ہے

خود بھی شعوری طور پر بچیں اور دوسروں کی بھی اصلاح فرمائیں
جزاک اللہ خیرا و احسن الجزا«««« *

10/03/2022

*╭┄┅┅┅─══❁﷽❁══─┅┅┅•┄╮*
*🤝​اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎​*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

👈 *عورت کی معصومیت و شر* 👉

ایک عورت نے شیطان سے کہا: کیا تم اس شخص کو دیکھ رہے ہو جو درزی کا کام کرتا ہے؟
کیا آپ اس کی بیوی کو طلاق دینے کے لیے منتیں کر سکتے ہیں؟
شیطان نے کہا ہاں اور یہ سادہ ہے!
.. تو شیطان درزی کے پاس گیا اور مختلف سمتوں سے ورغلایا گیا،
لیکن درزی نے بیوی سے اتنا پیار کیا، سوچا بھی نہیں، شیطان واپس آیا اور ہار مان گیا ۔

عورت نے کہا: اب دیکھو کیا ہوتا ہے!

وہ عورت درزی کے پاس گئی اور اس سے کہا کہ مجھے کپڑے کا خوبصورت ٹکڑا چاہیے میرا بیٹا اپنی محبوبہ کو گفٹ کرنا چاہتا ہے تو درزی نے اسے یہ ٹکڑا دے دیا

پھر وہ عورت درزی کے گھر گیی اور دروازہ کھٹکھٹایا تو درزی کی بیوی نے کھول دیا تو عورت نے اس سے کہا میں آپ کے گھر میں حاجت کے لے انا چاہتی ہوں

تو درزی کی بیگم نے اس سے کہا , آ جاؤ.

درزی کی بیوی باورچی خانے میں چیزیں لینے گی
عورت نے وہ کپڑے کا ٹکڑا دروازے کے پیچھے رکھ کر باہر نکل آئی!

درزی گھر آیا تو کپڑا دیکھا تو فوراً یاد آیا اور اپنے بیٹے کی مالکن کے بارے میں عورت کی کہانی یاد آئی
(لہذا اس نے اپنی بیوی کو فوراً گھر سے نکال دیا)

شیطان نے کہا: تم کیسی عورت ہو
عورت تو معصوم ہوتی ہے تم تو مجھ سے بھی زیادہ شر دماغ رکھتی ہو

عورت نے کہا: انتظار کرو میرے اچھے اعمال بھی دیکھو

شیطان نے کہا: کیسے؟!

اگلے دن وہ عورت درزی کے پاس واپس آئی
اور اسے بتایا کہ وہ کل جیسا ملتا جلتا کپڑا چاہتی ہوں
کیونکہ وہ ایک غریب عورت کے گھر نماز پڑھنے گئی تھی اور وہ اسے بھول گئی تھی
اور واپس جانے میں شرم آئی!

یہ سب سننے کے بعد درزی کو اپنے آپ پر غصہ آیا
اور پھر درزی نے فوراً اپنی بیوی کو واپس بلایا۔

اب شیطان مینٹل ہسپتال میں ہے
انتہائی نگہداشت کا شعبہ ′′
کمرہ 1
اس کی ذہنی حالت کی وجہ سے عیادت کرنا منع ہے.....

_سب دوست ایک بار درودشریف پڑھ لیں_
_ایک بار درودشریف پڑھنے سے_
_ﷲ تعالیٰ دس مرتبہ رحمت فرماتے ہے_

۔ ➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

09/03/2022

شجر کاری ہر کوئی کرنا چاہتا ہے۔ لیکن کئی افراد مندرجہ ذیل وجوہات کی بنا پہ شجر کاری نہیں کر پاتے ۔
1۔ گھر میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے وہ شجر کاری نہیں کرسکتے۔
2۔ شہروں کے رہائشی پکی سڑکیں، گلیاں، بازار ہونے کی وجہ سے شجر کاری نہیں کر پاتے۔
3۔ کئی افراد شجر کاری کرنا تو چاہتے ہیں۔ لیکن اس وجوہات کی بنا پہ نہیں کر پاتے کہ ان کی دیکھ بھال کون کرئے گا؟؟؟
کہیں دیکھ بھال نہ ہونے کی صورت میں ہماری محنت رائیگاں نہ چلی جائے۔

ایسے افراد مندرجہ ذیل پوائنٹس پہ غور کرسکتے ہیں۔

1۔ جن علاقوں میں نہریں، کھال، نالے اور گندے نالے گزرتے ہیں۔ اس علاقے کے باسی ان کے کناروں پہ شجر کاری کر سکتے ہیں۔ اس طرح پودے کی دیکھ بھال کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ پودا اپنی ضرورت کا پانی نہر اور نالے وغیرہ سے خود حاصل کرتا رہے گا۔
2۔ جس علاقے میں کوئی تنظیم شجر کاری مہم میں متحرک ہو۔ اس تنظیم کو یا تو پودے لا کر دے دیں یا پھر کچھ پیسے دے دیں تاکہ تنظیم آپ کی طرف سے بھی پودے لگا سکے۔
نوٹ:- دعوت اسلامی پچھلے سال شجر کاری کی مہم میں بہت متحرک تھی ۔ اس سال ان سے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
3۔ سڑکوں کے دونوں اطراف جگہ خالی ہوتی ہے ۔ وہاں درخت لگائے جاسکتے ہیں۔
4۔ پارک ، گراونڈ، سکول، کالجز ، یونیورسٹی میں کافی جگہ ہوتی ہے ۔ وہاں درخت لگائے جاسکتے ہیں۔
5۔ سرکاری اداروں میں بہت زیادہ جگہ خالی ہوتی ہے۔ وہاں درخت لگائے جاسکتے ہیں۔

Address

Lahore

Telephone

+923077436159

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BatterY,,,low posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to BatterY,,,low:

Share