Business Breeds Software Company

Business Breeds Software Company Global Network of Digital skills

10/01/2026
02/01/2026

ایک شہر چھوڑنے سے ایک شناخت بنانے تک کا سفر---- بزنس بریڈز کی کہانی
------------
وہ پہلی بار 2011 میں تعلیم کے لیے گھر سے نکلا تھا، مگر دل آج بھی انہی گلیوں اور شہر کے لوگوں سے جڑا ہوا تھا۔ پہلی رخصتی ایک الگ ہی احساس تھی، دل میں گھر اور شہر کی یادیں، مگر وقت اور خوابوں نے اسے آگے بڑھنے پر مجبور کیا۔ وہ جانتا تھا کہ منزل آسان نہیں ہوگی، مگر دل میں ایک آواز تھی جو مسلسل کہتی رہی: "جتنا مشکل سفر ہوگا، اتنی بڑی کامیابی بھی منتظر ہوگی۔" ان شاءاللہ
یہ ستمبر 2016 کی بات ہے۔ وہ گھر سے نکلا، اور والد صاحب حسبِ معمول بس اڈے تک چھوڑنے آئے۔ بس میں بیٹھتے ہی دل کے اندر ایک ہی جملہ بار بار گونجنے لگا: "اب واقعی یہ گھر اور یہ شہر چھوڑنا پڑے گا۔" دل میں بے شمار ارمان اور خواہشات تھیں، مگر ان کے سامنے حالات اور مشکلات کے پہاڑ کھڑے تھے۔ بس چلتی رہی اور وہ سارا راستہ یہی سوچتا رہا کہ آگے کیا کرنا ہے۔ ہر طرف اندھیرا تھا، کوئی سمت واضح نہیں تھی، کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا تھا۔
یونیورسٹی کے چار سال مکمل ہونے والے تھے، اور جنوبی پنجاب کی روایت کے مطابق، تعلیم کے بعد اکثر بچوں کو گھر بٹھا دیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ گھر بیٹھ کر کام یا نوکری کے لیے اپلائی کرو۔ مگر یہ نوجوان جانتا تھا کہ زندگی کا اصل امتحان ابھی شروع ہونا باقی تھا۔
زندگی کا سفر اس کے لیے آسان نہیں تھا۔ کام کے لیے کئی دفاتر گئے، مشکلات آئیں، کئی بار مایوسی نے گھیر لیا، مگر ہمت نہیں ہاری گئی۔ ہر ناکامی اس کے لیے ایک سبق تھی، ہر ٹھوکر اسے مضبوط کر رہی تھی، اور ہر دن اسے اس کے مقصد کے قریب لے جا رہا تھا۔
وقت گزرتا گیا، کئی تجربات ہوئے، اور پھر بزنس کا سفر شروع ہوا۔ 14 سے زائد کاروبار کیے گئے اور مناسب سرمایہ کاری کے بعد ایک چھوٹا سا نام سامنے آیا، جو بعد میں بہت کچھ بدلنے والا تھا۔ اس نے اپنی جیب کا زیادہ خیال رکھے بغیر لوگوں کی مدد کی، ان کی تعلیم اور ضروریات میں حصہ ڈالا۔ کئی کاروبار ناکام ہوئے، زندگی کے قیمتی سال ضائع ہوئے، مگر اس نے ہر مشکل سے سیکھا اور خود کو مضبوط بنایا۔
بزنس میں مختلف لوگ آئے، مختلف انداز دیکھنے کو ملے، مگر یہ تجربات اس کے لیے قیمتی سرمایہ بن گئے۔ ہر ناکامی، ہر چیلنج، ہر مشکل لمحہ اسے اس مقام تک لے آیا جہاں آج وہ کھڑا ہے۔ اسی سفر میں، Business Breeds کے ذریعے ہزاروں گھروں کے چولہے جلے، بے روزگار افراد کو نوکری کے مواقع ملے، کئی لوگوں کو بلڈ ڈونیشن کے معاملے میں مدد فراہم کی گئی، بہت سے مستحق طلبہ کے تعلیمی اخراجات میں تعاون کیا گیا، اور جہاں جہاں موقع ملا، لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی خلوص نیت سے کوشش کی گئی — یہ سب اللہ پاک کے کرم اور آقا کریم ﷺ کی خاص نظرِ عنایت سے ممکن ہوا۔
اور پھر، وہ چھوٹا سا نام، جو خوابوں کے بیچ چھپا ہوا تھا، حقیقت بننے لگا۔ آج الحمدللہ لاکھوں لوگوں تک اس پیغام کو پہنچانے والا وہ نام ہے: Business Breeds۔
ابھی مراحل جاری ہیں، لیکن یہاں تک پہنچنے میں پورے نو سال لگ گئے، اور یہ سفر ابھی جاری ہے۔ ہر شخص کے لیے یہ ایک سبق ہے کہ اگر ہمت اور صبر ساتھ ہوں تو خواب حقیقت بن سکتے ہیں، چاہے راہیں کتنی ہی مشکل کیوں نہ ہوں۔
اللہ پاک اس محنت، صبر اور نیک نیتی کو قبول فرمائے، کامیابی اور برکت عطا فرمائے، اور ہر شخص کے لیے آسانیاں پیدا کرے جو محنت اور ایمانداری سے اپنے خوابوں کی تکمیل میں لگا ہوا ہو۔
اور یہ سب بزنس بریڈز کے بانی محمد برہان حکیم کی ذاتی جدوجہد اور سفر کی کہانی ہے، جسے وہ آج بھی آگے بڑھاتے جا رہے ہیں۔
Happy Birthday Sir Burhan Hakeem 🎈🎂

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Business Breeds Software Company posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share