Tabeer Skills & Educational Center

Tabeer Skills & Educational Center TSEC, is a beacon of empowerment for women seeking to unlock their potential.

عید مبارک
21/03/2026

عید مبارک

عالمی یومِ خواتین کے موقع پر تعبیر سکلز اینڈ ایجوکیشنل سنٹر اُن تمام باہمت خواتین کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ہنر سیکھ...
08/03/2026

عالمی یومِ خواتین کے موقع پر تعبیر سکلز اینڈ ایجوکیشنل سنٹر اُن تمام باہمت خواتین کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ہنر سیکھ کر اپنی زندگی کو بہتر بنا رہی ہیں اور خود کو مضبوط اور خود مختار بنا رہی ہیں۔

ہنر مند خاتون نہ صرف اپنی زندگی بدلتی ہے بلکہ اپنے خاندان اور پورے معاشرے کے لیے امید اور ترقی کا ذریعہ بنتی ہے۔

ہماری دعا اور کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ خواتین تعلیم اور ہنر حاصل کریں، اپنے خواب پورے کریں اور ایک باوقار اور بااعتماد زندگی گزاریں۔

تعبیر سکلز اینڈ ایجوکیشنل سنٹر ہر اُس خاتون کو سلام پیش کرتا ہے جو سیکھنے، آگے بڑھنے اور خود کو بااختیار بنانے کا حوصلہ رکھتی ہے۔

Ramadan Mubarak...!
19/02/2026

Ramadan Mubarak...!

تعبیر سکلز اینڈ ایجوکیشنل سنٹر، کھیوڑہ کو ہنر اور خودمختاری کے سات خوبصورت سال مکمل ہو گئے ہیں۔ الحمدُللہ، ان سات برسوں ...
12/02/2026

تعبیر سکلز اینڈ ایجوکیشنل سنٹر، کھیوڑہ کو ہنر اور خودمختاری کے سات خوبصورت سال مکمل ہو گئے ہیں۔ الحمدُللہ، ان سات برسوں میں سینکڑوں خواتین کو مختلف عملی ہنر سکھائے گئے، اور بہت سی خواتین آج اپنے گھروں سے باعزت روزگار کما رہی ہیں۔
یہ ادارہ ایک سوشل مشن کے طور پر قائم کیا گیا، جہاں مقصد منافع نہیں بلکہ لوگوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے۔ معذور خواتین کے لیے تمام کورسز مکمل طور پر مفت ہیں، اور کئی سپیشل افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔

ساتویں سال کی خوشی ہم نے ایک سادہ مگر پُرمسرت تقریب میں بچوں کے ساتھ منائی۔ اس موقع پر کیک کاٹا گیا، بچوں کو کھانا کھلایا گیا، اور بچوں نے مختلف گیمز کھیل کر خوب خوشی اور جوش کا اظہار کیا۔
ہماری کوشش صرف ہنر سکھانا نہیں، بلکہ مسکراہٹیں بانٹنا اور بہتر مستقبل کی امید جگانا ہے — تاکہ ہر خاتون اور ہر بچہ اعتماد اور خوشی کے ساتھ آگے بڑھ سکے۔

Happy New Year 2026.
01/01/2026

Happy New Year 2026.

تعبیر سکلز اینڈ ایجوکیشنل سنٹر کھیوڑہ اپنے طلباء و طالبات کے روشن مستقبل کے لیے کوشاں ہے۔ حال ہی میں ہماری 4 طالبات کا ا...
18/09/2025

تعبیر سکلز اینڈ ایجوکیشنل سنٹر کھیوڑہ اپنے طلباء و طالبات کے روشن مستقبل کے لیے کوشاں ہے۔ حال ہی میں ہماری 4 طالبات کا انتخاب لاہور میں ہونے والے دو روزہ "Safe & Regular Migration Pathways"
ایڈوائزری سیشن کے لیے ہوا، جو
Youth Employability Network (YEN) اور UN-IOM کے تعاون سے منعقد ہوا۔

اس سیشن میں طالبات کو جرمنی اور دیگر یورپی ممالک میں تعلیم اور روزگار کے محفوظ اور قانونی راستوں کے بارے میں رہنمائی دی گئی۔ ہمارا مقصد ہے کہ جو نوجوان یورپ جانا چاہتے ہیں، ہم انہیں صحیح سمت، مکمل آگاہی اور لیگل راستہ دکھا کر ان کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے میں مدد کریں۔

Happy Rabi ul Awwal...!
26/08/2025

Happy Rabi ul Awwal...!

الحمدللہ! تعبیر سکلز اینڈ ایجوکیشنل سنٹر کھیوڑہ میں خواتین کو بااختیار بنانے اور زندگی کے ہر میدان میں ان کی بھرپور شرکت...
31/07/2025

الحمدللہ! تعبیر سکلز اینڈ ایجوکیشنل سنٹر کھیوڑہ میں خواتین کو بااختیار بنانے اور زندگی کے ہر میدان میں ان کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کے مشن کے تحت ریسکیو 1122 کی معاونت سے ایک روزہ فرسٹ ایڈ ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

اس خصوصی سیشن میں ریسکیو 1122 پنڈ دادن خان کی ماہر ٹیم نے خواتین کو ایمرجنسی کی صورت میں فوری ردعمل، فرسٹ ایڈ کے بنیادی اصول، سی پی آر (CPR) اور چوٹ یا حادثے کی صورت میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے عملی طریقے سکھائے۔ خواتین نے نہ صرف دلچسپی سے سیکھا بلکہ عملی مشقوں کے ذریعے خود اعتمادی کے ساتھ یہ مہارتیں اپنائیں۔

ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ خواتین کو ہر وہ ہنر آنا چاہیے جو انہیں نہ صرف خودمختار بنائے بلکہ وہ اپنے گھر، محلے یا کسی بھی جگہ ضرورت کے وقت بروقت مدد فراہم کر سکیں۔ گھریلو خواتین کو فرسٹ ایڈ کی یہ تربیت ان کے خاندان کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ہے۔

ہم ریسکیو 1122 پنڈ دادن خان کی ٹیم کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جو وقتاً فوقتاً ہمارے ادارے میں آ کر خواتین کو عملی تربیت دیتے ہیں۔
تعبیر سکلز اینڈ ایجوکیشنل سنٹر عملی زندگی کی تمام ضروری مہارتیں سکھانے میں پیش پیش ہے، تاکہ ہماری بیٹیاں، بہنیں اور مائیں ہر میدان میں آگے بڑھیں اور ایک مضبوط، باشعور اور محفوظ معاشرے کی بنیاد رکھ سکیں۔

Eid Mubarak...!
07/06/2025

Eid Mubarak...!

الحمدللہ!آج Tabeer Mobile Unit – Sehotra Campus کا باقاعدہ افتتاح دعا کے ساتھ معروف مذہبی اسکالر علامہ عتیق صاحب کے دستِ...
01/06/2025

الحمدللہ!

آج Tabeer Mobile Unit – Sehotra Campus کا باقاعدہ افتتاح دعا کے ساتھ معروف مذہبی اسکالر علامہ عتیق صاحب کے دستِ مبارک سے ہوا۔ یہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ اس عظیم مقصد کا آغاز ایک دعا سے ہوا جو علم، ہنر اور روشنی کا پیغام لیے ہوئے ہے۔

کل سے کلاسز باقاعدہ طور پر شروع ہو جائیں گی، جن میں خواتین اور بچوں کو جدید کمپیوٹر کورسز اور دیگر ہنر سکھائے جائیں گے۔

یہ یونٹ “ہنر ہر دروازے تک” کے مشن کے ساتھ گاؤں گاؤں جا کر لوگوں کو روزگار کے قابل بنانے کا خواب پورا کر رہا ہے۔

Tabeer Skills & Educational Center
سیکھو، آگے بڑھو، زندگی سنوارو!

Youm-e-Takbeer... Pakistan Zindabad
28/05/2025

Youm-e-Takbeer... Pakistan Zindabad

چھٹیاں بچوں کے لیے خوشی کا وقت ہوتی ہیں۔ اگر اس وقت کو سیکھنے اور کھیلنے کے ساتھ گزارا جائے تو بچے مزید خوش، سمجھدار اور...
27/05/2025

چھٹیاں بچوں کے لیے خوشی کا وقت ہوتی ہیں۔ اگر اس وقت کو سیکھنے اور کھیلنے کے ساتھ گزارا جائے تو بچے مزید خوش، سمجھدار اور خود اعتماد بنتے ہیں۔

تعبیر سمر کیمپ میں بچے:

✅ کمپیوٹر سیکھیں گے
✅ خوبصورت تصویریں بنائیں گے
✅ کہانیاں سنائیں گے اور بات کرنا سیکھیں گے
✅ گارڈننگ کریں گے اور پودے لگائیں گے
✅ صفائی، وقت کی پابندی اور اخلاق سیکھیں گے
✅ دوستی، محبت اور ٹیم ورک کی مشق کریں گے

اپنے بچے کی شخصیت نکھاریں۔
چھٹیاں بنائیں یادگار اور مفید!

Address

Near Police Station, Pind-Khewra Road
Khewra

Opening Hours

Monday 09:00 - 19:00
Tuesday 09:00 - 19:00
Wednesday 09:00 - 19:00
Thursday 09:00 - 19:00
Friday 09:00 - 19:00
Saturday 09:00 - 19:00

Telephone

+923335248845

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tabeer Skills & Educational Center posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Tabeer Skills & Educational Center:

Share

Tabeer Skills & Educational Center

Our Vision:

“Skills are Freedom”.

Our Mission:

To provide an encouraging environment for women to learn, grow and transform their lives through vocational training, skills and quality education.