Soaib Ali

Soaib Ali فَتَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ ۗ اللّٰہ پر بھروسہ رکھو�

22/07/2025

Be humble and never think you are better than anyone else. We all leave this world with nothing.

21/07/2025
🐘 “اندھوں نے ہاتھی دیکھا” — رومیؒ کی کہانیایک شہر میں ایک بار بادشاہ نے ایک ہاتھی منگوایا۔وہ چاہتا تھا کہ لوگ آئیں، ہاتھ...
20/07/2025

🐘 “اندھوں نے ہاتھی دیکھا” — رومیؒ کی کہانی

ایک شہر میں ایک بار بادشاہ نے ایک ہاتھی منگوایا۔
وہ چاہتا تھا کہ لوگ آئیں، ہاتھی دیکھیں، اور خوش ہوں۔

مگر اس شہر کے لوگ زیادہ تر اندھے تھے۔
انہوں نے ہاتھی کبھی نہیں دیکھا تھا۔

بادشاہ نے اعلان کیا:
“جو ہاتھی کو چھوئے، وہ بتائے کہ ہاتھی کیسا ہوتا ہے!”

اندھے لوگ آئے، ایک ایک کر کے ہاتھی کو چھونے لگے —
مگر ہر ایک نے ہاتھی کا الگ حصہ چھوا:
• کسی نے پاؤں چھوا — بولا: “ہاتھی ستون جیسا ہوتا ہے!”
• کسی نے سُونڈ چھوئی — بولا: “نہیں! ہاتھی تو سانپ جیسا ہے!”
• کسی نے کان چھوا — بولا: “نہیں نہیں! یہ تو پنکھ جیسا لگتا ہے!”
• کسی نے دُم پکڑی — بولا: “ہاتھی تو رسی جیسا ہوتا ہے!”

سب آپس میں جھگڑنے لگے۔
“میں صحیح ہوں!”
“نہیں! تمہیں کچھ نہیں پتا!”
“میری بات مانو!”



حضرت مولانا رومیؒ یہ سب سن کر مسکرائے… اور فرمایا:

“ہر کوئی اپنی جگہ درست ہے — مگر مکمل سچ کسی کو نہیں معلوم!
کیونکہ ہر ایک نے صرف ایک حصہ چھوا، پورا ہاتھی نہیں!”



🌟 سبق:
• علم صرف جزوی نظر سے نہیں آتا،
بلکہ عاجزی، سُننے، اور سیکھنے کے جذبے سے آتا ہے
• جو صرف اپنی بات کو درست سمجھے، وہ اندھے کی طرح سوچتا ہے
• انا ہمیں کہتی ہے “بس میں صحیح ہوں”
مگر علم کہتا ہے “کچھ اور بھی سچ ہو سکتا ہے”

19/06/2024

Copied
“ابوسعید ابوالخیر سے کسی نے کہا؛ ’’کیا کمال کا انسان ھوگا وہ جو ھوا میں اُڑ سکے۔‘‘
ابوسعید نے جواب دیا؛ ’’یہ کونسی بڑی بات ھے، یہ کام تو مکّھی بھی کر سکتی ھے۔‘‘

’’اور اگر کوئی شخص پانی پر چل سکے اُس کے بارے میں آپ کا کیا فرمانا ھے؟
’’یہ بھی کوئی خاص بات نہیں ھے کیونکہ لکڑی کا ٹکڑا بھی سطحِ آب پر تیر سکتا ھے۔‘‘

ؔؔ’’تو پھر آپ کے خیال میں کمال کیا ھے؟‘‘

’’میری نظر میں کمال یہ ھے کہ لوگوں کے درمیان رھو اور کسی کو تمہاری زبان سے تکلیف نہ پہنچے۔
جھوٹ کبھی نہ کہو، کسی کا تمسخر مت اُڑاؤ۔ کسی کی ذات سے کوئی ناجائز فائدہ مت اُٹھاؤ، یہ کمال ھیں۔
یہ ضروری نہیں کہ کسی کی ناجائز بات یا عادت کو برداشت کیا جائے، یہ کافی ھے کہ کسی کے بارے میں بن جانے کوئی رائے قائم نہ کریں۔
یہ لازم نہیں ھے کہ ھم ایک دوسرے کو خوش کرنے کی کوشش کریں، یہ کافی ھے کہ ایک دوسرے کو تکلیف نہ پہنچائیں۔
یہ ضروری نہیں کہ ھم دوسروں کی اصلاح کریں، یہ کافی ھے کہ ھماری نگاہ اپنے عیوب پر ھو۔
حتّیٰ کہ یہ بھی ضروری نہیں کہ ھم ایک دوسرے سے محبّت کریں، اتنا کافی ھے کہ ایک دوسرے کے دشمن نہ ھوں۔
دوسروں کے ساتھ امن کے ساتھ جینا کمال ھے۔‘‘
حکایاتِ فارسی

عربوں کی ایک عادت رہی ہے۔ جب ان کے گھوڑے زیادہ ہوجاتے اور ان کی نسلوں کی پہچان ممکن نہ رہ پاتی تو سبھی گھوڑوں کو کسی ایک...
10/02/2024

عربوں کی ایک عادت رہی ہے۔ جب ان کے گھوڑے زیادہ ہوجاتے اور ان کی نسلوں کی پہچان ممکن نہ رہ پاتی تو سبھی گھوڑوں کو کسی ایک مقام پر جمع کر لیتے۔ پھر کھانا پینا بند کر دیتے اور شدید قسم کی مارپیٹ کرتے۔ مار پیٹ کے بعد پھر گھوڑوں کے لئے کھانا پینا لاتے، تب گھوڑے دو مجموعوں میں بٹ جاتے تھے۔ کچھ گھوڑے تو فورا دوڑتے کھانے کی طرف، انہیں کچھ فرق نہیں پڑتا تھا کہ کھلا کون رہا ہے اور دوسرے ہوتے نسلی گھوڑے، جو ان ہاتھوں سے کھانا کھانے سے انکار کر دیتے تھے جن ہاتھوں نے مار پیٹ کر کے ان کی توہین کی تھی۔

انسانی معاشروں کو بھی اسی صورت حال کا سامنا ہے۔ اور بدقسمتی سے بدنسلوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔

عرب پوسٹ کا ترجمہ

ابو الوفا محمد حماد اثری

🌹 دھاگے پیار کے 🌹والد صاحب بیٹے کو پتنگ اڑانے لے گئے. بیٹا والد صاحب کو غور سے پتنگ اڑاتے دیکھ رہا تھا کہنے لگا بابا جی ...
06/02/2024

🌹 دھاگے پیار کے 🌹
والد صاحب بیٹے کو پتنگ اڑانے لے گئے. بیٹا والد صاحب کو غور سے پتنگ اڑاتے دیکھ رہا تھا کہنے لگا بابا جی یہ دھاگے کی وجہ سے مزید اوپر نہیں جا پا رہی کیا ہم اس کے دھاگے کو توڑ دیں؟؟؟
والد صاحب نے دھاگہ توڑ دیا. پتنگ تھوڑا سا اوپر گئی پھر لہرا کر نیچے آئی اور دور کہیں گر گئی...
تب والد صاحب نے بیٹے کو سمجھایا...
بیٹا زندگی میں ہم جس اونچائی پر ہیں...
ہمیں اکثر ایسے لگتا ہے کہ کچھ چیزیں جن سے ہم بندھے ہوئے ہیں ہمیں اوپر جانے سے روک رہی ہیں جیسے کہ:
*والدین
*اساتذہ
*رشتے دار
ہم ان سے آزاد ہونا چاہتے ہیں لیکن اصل میں یہی وہ دھاگے ہیں جو ہمیں بلندیوں پر سنبھالے رکھتے ہیں...
ان کے بغیر ہم ایک بار تو اوپر ضرور جائیں گے لیکن پھر ہمارا وہی حشر ہوگا جو بن دھاگے کی پتنگ کا ہوا...
"لہذا اگر آپ زندگی میں بلندیوں پر بنے رہنا چاہو تو کبھی ان دھاگوں سے تعلق مت توڑنا

جب جوان ہُوا ہو گا تو پہلے غریب ماں کے لئے جان مارتا رہا ہوگا، پھربہن بھائیوں کے لئے درد برداشت کرتا رہا ہوگا، پھر جوانی...
16/01/2024

جب جوان ہُوا ہو گا تو پہلے غریب ماں کے لئے جان مارتا رہا ہوگا، پھربہن بھائیوں کے لئے درد برداشت کرتا رہا ہوگا، پھر جوانی بھر بیوی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے زمانے کے ستم برداشت کرتا رہا ہوگا اور اب بچوں کے لیئے اپنی ہڈیاں گال رہا ھے بہن بھائی اب کہتے ھوں گے اس نے ہمارے لئے کیا ہی کیاہے؟ بیوی کہتی ہوگی میری تو قسمت ہی خراب تھی جو تجھ سے شادی ہوگئی اور بچے کہتے ہوں گے ابا جی آپ کوئی ڈھنگ کا کام کر لیتے تو آج ہم بھی مزے میں ہوتے۰۰۰۰۰! 💔

Address

Usmania Restaurant
Kharian
50090

Telephone

+923039345980

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Soaib Ali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Soaib Ali:

Share