15/07/2025
ہریپور تھانہ بیڑ کی حدود میں ایک اندوہناک واقعے کے دوران پہاڑی علاقے سے ایک شخص کی قتل شدہ نعش برآمد ہوئی ہے۔مقتول کی شناخت راجہ لیاقت کے نام سے ہوئی ہے، جو گزشتہ صبح اپنے گھر سے روانہ ہوئے تھے لیکن واپس نہ لوٹے۔ورثاء کے مطابق مرحوم بغیر کسی اطلاع کے لاپتہ ہو گئے تھے جس کے بعد ان کی تلاش جاری تھی۔گزشتہ روز مقامی افراد نے پہاڑوں کے دامن میں ایک لاش پڑی دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ بیڑ پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی، علاقے کو گھیرے میں لیا اور لاش کو ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ٹراما سنٹر منتقل کیا۔پوسٹ مارٹم کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق راجہ لیاقت کو بے دردی سے قتل کیا گیا ہے۔ تاہم، پولیس کی جانب سے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور قاتل یا قاتلوں کی تلاش کے لیے مختلف زاویوں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔مقامی افراد نے اس دلخراش واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے تاکہ عوام کا قانون پر اعتماد بحال ہو۔۔۔۔۔۔۔