23/03/2019
یوم پاکستان،دوقومی نظریہ،حضرت مجدد الف ثانی،علامہ فضل حق خیر آبادی،اور قائد اعظم محمد علی جناح۔
نظریاتی اساس
یوم پاکستان کی بنیاد دوقومی نظریہ ہے اور دوقومی نظریہ سب سے پہلے حضرت مجدد الف ثانی نے پیش کیا جب اکبر بادشاہ نے دین الہی کے نام سے ایک نیا فتنہ ایجاد کیا تو حضرت مجدد سیسہ پلائی دیوار بن گئے اور کہا کہ مسلمان ہر لحاظ سے ہر قوم سے جداگانہ حیثیت رکھتے ہیں۔ There is a complete otherness between Islam and other Religions as a whole. یہ پاکستان کی نظریاتی اساس اور بنیاد تھی۔
دفاعی اساس
پاکستان کی دفاعی بنیاد علامہ فضل حق خیر آبادی نے رکھی جب آپ نے یہ فتوی دیا کہ انگریز کے خلاف جہاد ضروری ہے اور تمام اقوام برصغیر نے ملکر انگریزوں کے جہاد کیا جو اسوقت کامیاب نہ ہوا مگر مستقبل کا پیش خیمہ پابت ہوا۔
آخر میں 23مارچ 1940 کو تمام مسلمانوں نے ملکر حصول پاکستان کیلئے باقاعدہ منظم جدوجہد کا آغاز کیا جو قیام پاکستان کی صورت میں پائہ تکمیل کو پہنچی۔