City Marble

City Marble City Marble

26/05/2024

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جب کوئی آدمی اپنے گھر سے نکلتے ہوئے یہ کہتا ہے: ”بسم اللهِ، توَکَّلْتُ على اللهِ، لا حولَ ولا قوَّةَ إلا بالله“ تو ایک فرشتہ اسے پکار کر کہتا ہے: اے اللہ کے بندے!تجھے راہِ حق کی طرف ہدایت مل گئی، تیری پریشانی کا بار اٹھا لیا گیا اور تجھے دشمنوں سے محفوظ کر دیا گیا۔ ایسا کہنے پر اس پر متعین شیطان دور ہٹ جاتا ہے اور ایک دوسرا شیطان اس شیطان سے کہتا ہے: تم اس آدمی کو گمراہ کیسے کر سکتے ہو جسے ہدایت دے دی گئی، جس کی طرف سے اس کا بوجھ اٹھا لیا گیا اور اسے تمام شیطانوں سے بچا لیا گیا؟ چوں کہ اس نے یہ الفاظ کہہ دیے ہیں اس لیے اب تمہارا اس پر زور نہیں چلے گا۔
انس ابن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص اپنے گھر سے نکلتے ہوئے یہ کہے: ”بِسم الله تَوَكَّلتُ على اللهِ، وَلاَ حول ولا قُوَّة إِلَّا بالله"پڑھ لے “ تو (اس وقت) اس سے کہا جاتا ہے: تجھے ہدایت دے دی گئی، تیری طرف سے کفایت کر دی گئی اور تو بچا لیا گیا اور (یہ سن کر) شیطان اس سے پرے ہٹ جاتا ہے۔ ابو داود کی روایت میں یہ الفاظ زیادہ ہیں:”اس پر ایک شیطان دوسرے سے کہتا ہے :اس آدمی پر تمہارا بس کیسے چلےگا جسے ہدایت دےدی گئی، جس کی طرف سے کفایت کر دی گئی اور جسے بچا لیا گیا؟“۔ صحيح] - [رواه أبو داود والترمذي]

17/05/2024

‏ابراہام لنکن نے کہا تھا: "اگر میرے پاس ایک ڈالر ہو...اور تمہارے پاس بھی ایک ڈالر ہو اور یہ ڈالر ہم ایک دوسرے سے تبدیل کرلیں تو بھی ہم دونوں کے پاس ایک ایک ڈالر ہی ہوگا!
لیکن!!!
اگر ایک خیال میرے پاس ہو... اور ایک خیال آپکے پاس ہو۔ اور وہ ہم ایک دوسرے سے تبدیل کریں تو ہم دونوں کے پاس دو دو خیال ہوجائیں گے."
زندگی کے حوالے سے اپنے تجربات، مشاہدات اور خیالات شیئر کرتے رہا کریں... ہو سکتا ہے کہ آپ کا آئیڈیا کسی انسان کی روح میں جان ڈال دے ...!

13/05/2024

ہم کسی کے لیے ضروری تب تک ہیں جب تک ہماری جگہ انہیں کوئی اور نہیں مل جاتا

25/04/2024

بخدمت جناب چیف جسٹس صاحب،
سپریم کورٹ آف پاکستان، اسلام آباد۔

جناب عالی،

گذارش ھے کہ ملک بھر میں تمام الیکٹرک سپلأيز کمپنیز سے درج ذیل 13 نکاتی ٹیکسز کی وضاحت طلب کی جاۓ۔ شکریہ۔

(1). بجلی کی قیمت ادا کر دی، تو اس پر کون سا ٹیکس؟

(2). کون سے فیول پر کونسی ایڈجسٹمنٹ کا ٹیکس؟
(3). کس پرائس پہ الیکٹریسٹی پہ کون سی ڈیوٹی؟

(4) . کون سیے فیوئل کی کس پرائس پر ایڈجسٹمنٹ؟

(5). بجلی کے یونٹس کی قیمت "جو ھم ادا کر چکے" پر کونسی ڈیوٹی اور کیوں؟

(6). ٹی وی کی کونسی فیس، جبکہ ھم الگ سے پیسے دے کر کیبل استعمال کرتے ہیں؟

(7). جب بل ماہانہ ادا کیا جاتا ھے، تو یہ بل کی کواٹرلی ایڈجسٹمنٹ کیا ھے؟

(8). کون سی فنانس کی کاسٹ چارجنگ؟

(9). جب استعمال شدہ یونٹس کا بل ادا کر رھے ہیں، تو کس چیز کے ایکسٹرا چارجز؟

(10). کس چیز کے اور کون سے further "اگلے" چارجز؟

(11). ود ھولڈنگ چارجز کس شے کی؟

(12). میٹر تو ہم نے خود خریدا تھا، اسکا کرایہ کیوں؟

(13). بجلی کا کون سا انکم ٹیکس؟

منجانب؛
صارفینِ بجلی، آل پاکستان۔

(نوٹ):
سب احباب اس تحریر کو کاپی کرکے سوشل میڈیا اور تمام گروپ میں شیئر کریں، اس سے بھی آپ کے بچوں کا مستقبل جڑا ہے. شکریہ۔ آپ کا بھائی محمد اکرام

السلام علیکم تمام اہل وطن کو عید مبارک
10/04/2024

السلام علیکم تمام اہل وطن کو عید مبارک

Address

Karachi
74900

Telephone

+923129242856

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when City Marble posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category