Buy and Sell Used Mobile, Cars, Bikes etc

Buy and Sell Used Mobile, Cars, Bikes etc گاڑی، موبائل فون، موٹر سائیکل، کیمرا وغیرہ برائے فروخت

السلام و علیکمسوشل میڈیا پوسٹ بنوانے کے لئے رابطہ کریں اور اپنے کاروبار کو انٹرنیٹ کے ذریعے پوری دنیا میں پھیلائیں۔Conta...
19/01/2023

السلام و علیکم

سوشل میڈیا پوسٹ بنوانے کے لئے رابطہ کریں اور اپنے کاروبار کو انٹرنیٹ کے ذریعے پوری دنیا میں پھیلائیں۔

Contact:
03332144198 (Whatsapp)
03212102487 Call
https://www.behance.net/gallery/135083483/Social-Media-Posts-
Prinitng-Samples

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں اب ہر طرف کمپیوٹر کا دور ہے، چھوٹی کلاس سے لے کر یونیورسٹی تک کے طلباء وطالبات کو کمپیوٹر کورسز ...
26/08/2022

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں اب ہر طرف کمپیوٹر کا دور ہے، چھوٹی کلاس سے لے کر یونیورسٹی تک کے طلباء وطالبات کو کمپیوٹر کورسز کی ضرورت ہے۔ ۔عام طور پر کمپیوٹر سے ہر کوئی آگاہ ہوتا ہے مگر اس کے پاس کوئی ایسا کورس نہیں ہوتا جس کی بنا ء پر اس کو پارٹ ٹائم کوئی جاب ملے۔

کورس کروانے کے لئے ہمارے پاس اپنا کمپیوٹر، ملٹی میڈیا اور لیپ ٹاپ کا سیٹ اپ ہے، کلاس انفرادی یعنی سب طلباء کو الگ الگ کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر کروائی جائے گی۔ کلاس میں تھیوری اوپریکٹیکل ہوگا۔ شروعات میں HTML کروائیں گے اور آہستہ اگلے لیول تک لے جائیں گے۔

Sir Asif Iqbal: 03062576556
Sir Abdul Ghani Turk: 03333948673
Sir Jawwad Gujjar 0340 2426570
Sir Saleem Samaa: 03332144198

Address: Dar-ul-Huda Islamic Schooling System
Opposite Baboo Hotel, Shah Abdul Latif bhithi Road near Ghousia Masjid, Lyari Karachi.

For Professional Photography - Official Photographer* Wedding Photography / Video Film* Profile Photography* Social Medi...
20/06/2020

For Professional Photography - Official Photographer
* Wedding Photography / Video Film
* Profile Photography
* Social Media Photography
* Product Photography
* School / College / University Events,
* Sports, Activities, Scouts Training
* Fashion / Modeling Profile Photography
* Family Groups / Gathering / Events
* School Functions, School Picnic,
School Annual Sports Photography
* Advertisement, page Photography,
* Corporate Meetings / Events
* Waterpark Photography, Private Picnic
* Amusement Photography
* Special Discount on Birthday Parties
Contact:
03332144198 (Whatsapp)
03212102487 Call..
https://www.facebook.com/samaaphoto/

11/03/2019

AoA
Need urgently marketing staff for our company.
Must have knowledge IT Related i.e website design (Wordpress).

Minimum Marketing Experience 1 Year (Fresh can apply)
Job is commission based.

For more details
Contact us:
Fb.com/bakali.hps
email: [email protected], [email protected]

https://www.fiverr.com/share/8Ad94
03/02/2019

https://www.fiverr.com/share/8Ad94

For only $5, salimbakali will make your normal logo to 3d design. | I will convert your normal logo into 3d logo, if you have only jpg of your logo I will re-draw it (Premium) and make it | On Fiverr.com

13/08/2018
Urgently required plots in different areas of Karachi i.e. Kharadar, Garden, Lasbela, Burns Road, Nazimabad, Karimabad a...
20/06/2018

Urgently required plots in different areas of Karachi i.e. Kharadar, Garden, Lasbela, Burns Road, Nazimabad, Karimabad and Liaquatabad.... Good Price, Quick Deal
Contact below numbers

Call: 03212102487
Whatsapp: 03332144198

15/05/2018

اگلا باس کون بنے گا؟
ایک بہت کامیاب کمپنی کے سی ای او نے یہ بات سمجھ لی کہ اب وہ بہت بوڑھا ہو گیا ہے اور اس کے زیادہ سال باقی نہیں بچے۔ اس نے اپنے بیٹے یا اپنے بھائیوں کے بیٹوں کو سی ای او بنانے کے بجائے سوچا کہ کمپنی کے مستقبل کے لیے کیا بہتر ہو گا۔ وہ ایک دور اندیش آدمی تھا، اس نے اپنے تمام جوان اور نئے ایگزیکیٹو بلا لیے۔ اس نے سب کو ہال میں جمع کیا اور اعلان کیا کہ اگلے سال وہ اپنے عہدے سے فارغ ہو جائے گا اور وہ کوئی قابل، ہونہار اور سچا آدمی اپنی کرسی پر بٹھا کر جانا چاہتا تھا۔ اس نے بتایا کہ میں اپنے بیٹے یا رشتہ داروں کا انتخاب نہیں کر رہا کیونکہ وہ دیانتدار نہیں ہیں اور اس کمپنی کے تمام ملازمین کی روزی روٹی اس کمپنی سے ہے اور وہ ان کا مستقبل کسی کمزور کے ہاتھوں میں نہیں دے گا۔ اس نے سب کو ہال میں جمع کر کے بتایا کہ تم سب کے میری جگہ سی ای او بننے کے ایک سے چانسز ہیں۔ بس ایک کام کرنا ہو گا اور اسی میں میں تم لوگوں کی صداقت ، ایمانداری اور مستقل مزاجی جانچوں گا۔ سب بہت تجسس سے اپنے سی ای او کا منہ تک رہے تھے۔ وہ بولا کہ تم میں سے ہر ایک کو میں ایک ایک بیج دے رہا ہوں اور تم سب کو اپنے اپنے بیج کو روز پانی دینا ہے اور اس کی مکمل نگہداشت کرنی ہے۔ اس کا اتنا خیال رکھو کہ اس سے ایک تناور درخت نکل آئے۔

اس نے بولا کہ پورا سال تم میں سے ہر ایک اپنے اپنے بیج کی خوب خدمت کرے گا اور اس کے بعد سب کے پودے دیکھیں گے اور جس کا پودہ سب سے تروتازہ ہو گا وہ جیت جائے گا اور اس کو اس کمپنی کا سی ای او لگا دیں گے۔ انہوں نے اپنا اپنا بیج لیا اور چلتے بنے۔ گھر جا کر سب نے اپنا اپنا بیج گملے میں لگا دیا اور اس کو خوب پانی دینے لگے۔ میں بھی اپنا بیج لے گیا اور جا کر اپنی بیوی کو ساری کہانی سنا دی۔ وہ بھی بہت خوش ہوئی اور ہم دونوں نے اپنے بیج کا حد درجہ خیال رکھا۔ دو ہفتے گزر گئے اس سے کسی قسم کا کوئی بیل ، بوٹا، پتہ، تنا نہیں نکلا۔ میں اور میری بیوی بہت پریشان تھے۔ آفس میں روز کوئی نہ کوئی اپنے پودے کی تعریفیں کرتا رہتا اور بتاتا کہ اس کا اتنا بڑا اور حسین پودا نکل آیا ہے۔ روز کی ایک ہی بات آفس کی دیواروں میں گردش کرتی رہتی تھی۔ ایسے میں میں بہت پریشان تھا کہ آخرمیرا بیج کیوں نہیں پھوٹ رہا۔ اسی اثناء میں چھے مہینے گزر گئے اور تب بھی میرے گملے میں کچھ نمودار نہ ہوا۔ میں اور میری بیوی امید ہار چکے تھے ہم نے سمجھ لیا کہ میں کبھی بھی سی ای او نہیں بن سکتا لیکن میری بیوی اور میں پھر بھی ہر روز دن میں دو بار اس کو باقاعدگی سے پانی بھی ڈالتے اور اس کو اچھی دھوپ میں رکھتے تھے۔
آ خر کار وہ منحوس دن آگیا جب سب کو اپنا اپنا پودا لے کر آفس جانا تھا۔ پورا سال بیت چکا تھا اور میرے گملے میں ابھی تک کچھ بھی نہیں نکلا تھا۔ میں بھی ویسا گملہ ہی لے کر آفس کے ہال میں پہنچ گیا۔ جا کر دیکھا تو ہر ایک کے گملے میں خوبصورت سے خوبصورت ترین، تروتازہ پودے نکلے ہوئے تھے، کچھ کے پودے تو درخت بننے کے قریب تھے۔ میں چپ کر کے ایک طرف بیٹھ گیا اور اپنا گملہ اپنے پیچھے چھپا لیا۔ میرے جس جس ساتھی نے بھی میرا خالی گملہ دیکھا وہ ہنسنے لگے۔ لوگ میرا مزاق اڑا رہے تھے اور میرا دل اتنی زور زور سے دھڑک رہا تھا۔ دل کر رہا تھا کہ کہیں بھاگ جاؤں۔ تھوڑی دیربعد ہمارے سی ای او صاحب تشریف لے آئے اور آکر لوگوں کے گملے دیکھتے ہوئے سٹیج پر چلے گئے۔ انہوں نے باری باری سب کے نام اناؤنس کیے اور ساتھ ساتھ ان کے پودے دیکھتے رہے۔ سب کا جائزہ لے لیا۔ اتفاق سے میری باری آخر میں آئی ، میں سر جھکا کر آگے گیا اور اپنا خالی گملہ سٹیج پر رکھ دیا۔ دل کر رہا تھا کہ زمین میں گڑھ جاؤں۔ خیر میرے باس نے دیکھا اور سر ہلا دیا۔
میں واپس اپنی سیٹ کی طرف ہال کے آخر میں چلا گیا۔ سی ای او صاحب نے میرا نام لے کر بولا کہ تم کھڑے رہو اور باقی سب بیٹھ جائیں۔ سب بڑی خوشی سے اپنی اپنی سیٹ پر بیٹھ گئے۔ میں کافی ڈر گیا تھا مجھے یقین تھا کہ آج مجھے فائر کر دیں گے۔ باس نے بولا کہ آج سے ہماری کمپنی کا سی ای او جیفری ہو گا۔ میں اپنا نام سن کر ہکا بکا رہ گیا۔ میرے باس کو جانے کیا ہو گیا تھا جو ایسی بات کر رہے تھے۔ سب حیرت سے میرے گملے کو دیکھ رہے کہ اس کاگملہ تو خالی ہے تو اس کو کیوں سی ای او بنانے کی بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے بولا کہ میں نے آپ سب کو ابلے ہوئے بیج دیے تھے تاکہ سب کی صداقت کا امتحان لے سکوں۔ ابلا ہوا بیج کبھی بھی نہیں اگ سکتا اور اس کا مطلب صاف تھا کہ باقی سب نے لالچ میں اپنے اپنے بیج بدل دیے تھے اور صرف جیفری میں اتنی ہمت تھی کہ ایک ایسے پودے کو پانی دیتا رہا جس کا کوئی وجود ہی نہیں تھا۔ صرف یہی نہیں اس میں اتنی ہمت تھی کہ ناکام ہونے کے باوجود وہ کسی قسم کا جھوٹ نہیں بول رہا تھا۔ باقی سب نے سوچا کہ دکھاوا کیا جائے لیکن اس میں یہ عیب بھی نہیں تھا۔
اس سے حاصل سبق یہ ہے کہ کسی بھی انسان کو اگر لیڈر بنانا ہو اور اسے باقی ساری رعایا کی ذمہ داری سونپنی ہو تو اس کے لیے ایک صادق، امین اور بلند حوصلہ آدمی چاہیے ہوتا ہے ۔کو ئی ایسا انسان جو ناکامی کو دیکھ کر اسے ماننے کی ہمت نہ رکھتا ہو کبھی اچھا لیڈر نہیں بن سکتا۔ جیفری نے اس کمپنی کی باگ ڈور اتنی بخوبی سنبھالی کہ کمپنی کو مزید کامیابی سے سرشار کر دیا۔ انسان جو ہو اور جیسا ہو، اپنے آپ کو وہی ظاہر کرے تو اس کی عزت ہے، اگر کوئی انسان اپنے آپ کو کچھ اور بنانے اور دکھانے کی کوشش کرے تو اس کی کھوٹی نیت اسے ہر مقام پر رسوا کرواتی ہے۔ انسان کا اصل جج اس کا ضمیر ہے جو کسی بھی برے کام پر مسلسل ملامت کرتا رہتا ہے اور جوانسان اس کی آواز کو بار بار دبا دیتا ہو، ایک دن جہالت کی ایسی گہرائیوں میں جا گرتا ہے کہ اسے کوئی نہیں نکال سکتا۔
اپنے ضمیر کی آواز کو بار بار سنو اور جب بھی وہ ملامت کرے تو اس بات کو نظر انداز مت کرو۔ دنیا ایک دوڑ میں لگی ہوئی ہے اور ہر ایک کو صرف اپنی فکر ہے ایسے میں لوگ دوسروں کو روند کر چلے جاتے ہیں پر یہ بات بھول جاتے ہیں کہ یہ مکافات عمل ہے اور جو ظلم ہم کسی اور پر کرتے ہیں وہ لوٹ کر ہمارے مقدر میں ہی واپس آجاتا ہے۔ کہتے ہیں نہ کہ جیسا کرو گے ویسا بھرو گے۔ انسان کو کبھی نا امید نہیں ہونا چاہیے۔ جیفری اور اس کی بیوی جانتے تھے کہ گملے میں ایک سال سے کوئی پودا نہیں نکلا تھا مگر انہوں نے اس کو پانی دینا نہیں چھوڑا اور ان کی نیکی کا صلہ انہیں ساری دنیا کے سامنے ملا۔
مالی دا کم پانی پانا، پھر پھر مشکاں پاوے
مالک دا کم پھلُ پھل لانا، لاوے یا نہ لاوے

نکاح کے بعد رخصتی سے پہلے تعلقات قائم کرنا کیسا ہے؟
07/05/2018

نکاح کے بعد رخصتی سے پہلے تعلقات قائم کرنا کیسا ہے؟

نکاح کے بعد رخصتی سے پہلے تعلقات قائم کرنا کیسا ہے؟
کیا نکاح کے بعد رخصتی سے پہلے میاں بیوی آپس میں باتیں کر سکتے ہیں اور مل بھی سکتے ہیں؟نکاح کے بعد تو شرعی طور پر وہ میاں بیوی ہو جاتے ہیں۔ جبکہ باتیں کرنے کا حق تو شاید نکاح سے پہلے بھی ہوتا ہے۔ مطلب شادی تو ہے ہی نکاح کا نام۔ رخصتی تو بھائی لوگوں نے رسم کے طور پر اختیار کر رکھی ہے۔۔۔معذرت، یہاں جواب تو کوئی عالم ہی دیں گے۔ میں تو بس اپنے خیالات کے اظہار سے باز نہ آ سکا۔نکاح کے بعد بیوی اپنے شوہر کے لیے حلال ہو جاتی ہے۔ بعد از نکاح دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ہر طرح کے تعلقات بحال کرسکتے ہیں، چاہے رخصتی نہ بھی ہوئی ہو۔ البتہ اس حوالے سے عرف اور معاشرتی اخلاقیات کو ملحوظ رکھنا چاہئے۔۔ جہاں تک راجا صاحب کی بات کا تعلق ہے کہ تعلق ہے کہ ’باتیں کرنے کا حق تو شادی سے پہلے بھی ہوتا ہے‘ تو اس حوالے سے عرض ہے کہ شادی سے پہلے، اگرچہ منگنی بھی ہو گئی ہو، مرد و عورت کسی قسم کے تعلقات روا نہیں رکھ سکتے اور نہ ہی ایک دوسرے سے باتیں کر سکتے ہیں۔ نکاح سے پہلے لڑکا اپنی منگیتر کے لیے غیر محرم ہی رہے گا اور غیر محرم سے خلوت و تنہائی اختیار کرنا یا میل جول بڑھانا حرام ہے۔ رسول اللہﷺ کا فرمان ہے:’’ومن کان یؤمن باللہ والیوم الآخر فلا یخلون بامرأۃ لیس معہا ذو محرم منہا فإن ثالثہما الشیطان‘‘ (ارواء الغلیل : 1813)’’جو شخص اللہ تعالی اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے وہ ہرگز کسی ایسی عورت کے ساتھ تنہائی اختیار نہ کرے جس کے ساتھ کوئی محرم رشتہ دار نہ ہو، کیونکہ (ایسی صورت میں) ان دونوں کا تیسرا (ساتھی) شیطان ہوتا ہے۔

Address

Kharadar
Karachi
75660

Telephone

+923332144198

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Buy and Sell Used Mobile, Cars, Bikes etc posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share