22/03/2020
Lock Down – Only Solution
کرونا کی ویکسین تو ابھی تک ہے نہیں، لہذا یہ ختم تو ہو نہیں سکتا، کم از کم ہم لوگ اس کو پھیلانے کا ذریعہ تو نا بنیں
گھروں میں بیٹھیں اور یہ کام یا ان میں سے کوئی بھی کام کر لیں
1- نماز پڑھیں، قرآن کی تلاوت کریں، یا پھرتوبہ استغفار کر لیں
2- بیوی کی گھر کے کام میں مدد کر دیں، بیوی کے کام میں نقص نکالیں، یا پھر بیوی سے لڑ لیں
3- بچوں کو ڈانٹیں، ماریں یا ان کے ساتھ لڈو کھیل لیں، مونوپلی کھیل لیں، انتاکشری کھیل لیں اور کچھ نہیں تو پب جی کھیل لیں
4- کتابیں پڑھ لیں، اگر کورس کی نہیں پڑھ سکتے تو ناول اور کہانیاں ہی پڑھ لیں
5- ٹی وی دیکھ لیں، فلمیں دیکھ لیں، پاکستانی نہیں تو انڈین یا انگریزی دیکھ لیں، ڈرامے دیکھ لیں یا کوئی سیزن دیکھ لیں
کچھ بھی کرلیں، مگر گھروں میں ٹک کر بیٹھیں، انتہائی ضرورت کے علاوہ باہر نکلنے سے مکمل پرہیز کریں، اور اگر کسی ضروری کام سے نکلنا بھی پڑے تو اپنی پوری حفاظت کے ساتھ باقاعدہ ماسک وغیرہ لگا کر نکلیں اورگھر واپس آ کر سب سے پہلے ہاتھ دھوئیں، اور سینیٹئزر کا استعمال بھی کریں
ایک بات یاد رکھیں، یہ وائرس اگر کسی بھی ذریعہ سے کسی کو لگ جاتا ہے تو اس وائرس کی وجہ سے سب سے پہلے اس کے بوڑھے والدین اور معصوم چھوٹے بچے متاثر ہوں گے، یاد رکھئے گا کہ بوڑھوں اور بچوں میں اموات کا تناسب زیادہ ہے اور بچنے کے چانسز کم ہیں
خدا کے واسطے اپنی جہالت، اندھی تقلید اوربے وقوفی کی وجہ سےقا تل بن کر اپنے والدین یا بچوں کی موت کا ذریعہ نا بنیں
غیر ارادی قتل بھی قتل ہی ہوتا ہے چاہے وہ حادثاتی طور پر ہی کیوں نا ہو، اور بڑے سے بڑا منصفِ اعلیٰ چاہے اس کے لئے آپ کو معاف ہی کیوں نا کر دے، کیا آپ خود کو ساری عمر معاف کر سکیں گے
غور کیجیئے گا، آ پ کا ہی فائدہ ہے