Dar Computers Jhelum

Dar Computers Jhelum Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dar Computers Jhelum, soldier Plaza shop no. 26, Civil Lines Jhelum, Jhelum.

17/01/2026
وزیراعلیٰ پنجاب کے خوشحال پنجاب وژن کے تحت گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ٹاہلیانوالہ میں کمپیوٹر ہارڈ ویئر، نیٹ ورکنگ...
13/01/2026

وزیراعلیٰ پنجاب کے خوشحال پنجاب وژن کے تحت گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ٹاہلیانوالہ میں کمپیوٹر ہارڈ ویئر، نیٹ ورکنگ اور سی سی ٹی وی کورسز، ماہانہ وظیفہ اور انٹرنیشنل ڈپلومہ بھی دیا جائے گا
جہلم (نیوز لائن):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ہنر مند نوجوان، خوشحال پنجاب وژن کے تحت ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایت پر ٹاہلیانوالہ جہلم میں واقع گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں نوجوانوں کے لیے کمپیوٹر ہارڈ ویئر اینڈ نیٹ ورک پروفیشنل اور سی سی ٹی وی پروفیشنل کورسز میں مفت داخلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق حکومت پنجاب کے اس انقلابی پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں جدید تکنیکی مہارتیں فراہم کر کے انہیں باعزت روزگار کے قابل بنانا ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے بتایا کہ ان کورسز کے دوران نوجوانوں کو کمپیوٹر و لیپ ٹاپ ریپیئرنگ، نیٹ ورکنگ اور سی سی ٹی وی کیمرہ انسٹالیشن جیسے اہم شعبوں میں پیشہ ورانہ تربیت دی جائے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے خصوصی پروگرام کی نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ کورس مکمل کرنے والے کامیاب امیدواروں کو مفت انٹرنیشنل ڈپلومہ فراہم کیا جائے گا، جبکہ دورانِ تربیت طلبہ کو ماہانہ وظیفہ، مفت کتب اور ٹریننگ میٹریل بھی مہیا کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق کورس کا دورانیہ 12 ماہ کی فنی تربیت اور 2 ماہ کی عملی آن جاب ٹریننگ پر مشتمل ہے تاکہ نوجوان عملی میدان میں مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق خود کو تیار کر سکیں۔ میٹرک یا اس سے زائد تعلیم رکھنے والے نوجوان اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے نزد مرکزی جنازہ گاہ ٹاہلیانوالہ جہلم میں واقع ادارے سے فوری رابطہ کریں یا مزید معلومات کے لیے 0314-5520800 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Address

Soldier Plaza Shop No. 26, Civil Lines Jhelum
Jhelum
49600

Opening Hours

Monday 09:00 - 21:00
Tuesday 09:00 - 21:00
Wednesday 09:00 - 21:00
Thursday 09:00 - 21:00
Friday 14:00 - 20:00
Saturday 09:00 - 21:00
Sunday 09:00 - 21:00

Telephone

+923145520800

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dar Computers Jhelum posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dar Computers Jhelum:

Share