11/12/2025
نیپا چورنگی کے قریب گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے والے تین سالہ ابراہیم کے والد نے گٹر کے ڈھکن لگانے کی مہم شروع کر دی ہے۔
ابراہیم کے والد نے شاہ فیصل کالونی نمبر ایک کے مختلف علاقوں میں اپنی مدد آپ کے تحت گٹر کے ڈھکن نصب کیے۔
نبیل کا کہنا ہے کہ “جہاں جہاں گٹر کے ڈھکن نہیں ہوں گے، میں خود جا کر لگاؤں گا۔ حکومت کو اپنے بچوں کا خیال ہے، ہمارے بچوں کی کوئی پرواہ نہیں۔ میں یہ ڈھکن اس لیے لگا رہا ہوں تاکہ کسی اور کا بچہ اس طرح کے حادثے کا شکار نہ ہو۔”