My unspoken feelings - Hassan Raza

My unspoken feelings - Hassan Raza Just poetry

12/07/2018

وقت رخصت ، الوداع کا لفظ کہنے کے لئے
وہ تیرے سوکھے لبوں کا تھر تھرانا یاد ہے...!!

حسن رضا خالد

12/07/2018

غزل

مسندِ عرشَ عقیدت سے اُتارے ہوئے لوگ
کم نہیں شہر میں حالات کے مارے ہوئے لوگ

اپنے انجام کو پہنچے سرِ منزل نہ سہی
ہم لگا تار سرابوں سے گزارے ہوئے لوگ

جن پہ ٹوٹا تھا ترا قہر وہ جانے تھے کون
ہم تو ہیں تیری عنایات کے مارے ہوئے لوگ

کھیلتے کھیلتے پڑ جاتی ہیں چا لیں اُلٹی
دیکھتے دیکھتےاُٹھ جاتے ہیں ہارے ہوئے لوگ

پُوچھتے پھرتے ہیں گونگوں سے سنا ہے اندھے
کیسے اک رات میں ذرات سےتارے ہوئے لوگ

جن پہ ٹوٹا تھا ترا قہر وہ جانے تھے کون
ہم تو ہیں تیری عنایات کے مارے ہوئے لوگ

روشنی ہوتے ہی قدموں میں نظر آئیں گے
پربتوں جیسے یہ ظلمت کے اُبھارے ہوئے لوگ

ہم زمیں بوس ہوئے جب تو یہ دیکھا راحت
ڈھے پڑے وہ بھی ہمیں جو تھے سہارے ہوئے لوگ

راحؔت سرحدی

حسن رضا خالد

11/07/2018

فرحت عباس شاہ کی ایک خوبصورت غزل ، اردو شاعری سے پیار کرنے والوں کی نذر

لاکھ دوری ہو مگر عہد نبھاتے رہنا
جب بھی بارش ہو میرا سوگ مناتے رہنا

تم گئے ہو تو سر شام یہ عادت ٹھہری
بس کنارے پہ کھڑے ہاتھ ہلاتے رہنا

جانے اس دل کو یہ آداب کہاں سے آئے
اس کی راہوں میں نگاہوں کو بچھاتے رہنا

ایک مدت سے یہ معمول ہوا ہے اب تو
آپ ہی روٹھنا اور آپ مناتے رہنا

تم کو معلوم ہے فرحت کہ یہ پاگل پن ہے
دور جاتے ہوئے لوگوں کو بلاتے رہنا

حسن رضا خالد

11/07/2018

ﺍﭘﻨﮯ ﻣﺤﺮﻭﻡ ﺭﻭﯾﻮﮞ ﮐﯽ ﺍﻟﻤﻨﺎﮐﯽ ﭘﺮ…
ﺍﭘﻨﯽ ﺗﻨﮩﺎﺋﯽ ﮐﮯ ﻭﯾﺮﺍﻧﻮﮞ ﻣﯿﮟ چُھپ ﮐﺮ ﺭﻭﻧﺎ

ﺍﺟﻨﺒﯿﺖ ﮐﮯ ﮔﮭﭩﺎ ﭨﻮﭖ ﺑﯿﺎﺑﺎﻧﻮﮞ ﻣﯿﮟ
ﺷﮩﺮ ﺳﮯ ﺩﻭﺭ ﺳﯿﺎﮦ ﻏﺎﺭﻭﮞ ﻣﯿﮟ چُھپ ﮐﺮ ﺭﻭﻧﺎ

ﺍﮎ ﻧﺌﮯ دُﮐﮫ ﻣﯿﮟ ﺍﺿﺎﻓﮯ ﮐﮯ ﺳﻮﺍ ﮐﭽﮫ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ
ﺍﭘﻨﯽ ﮨﯽ ﺫﺍﺕ ﮐﮯ کُنجل ﻣﯿﮟ اُﻟﺠﮫ ﮐﺮ ﺭﻭﻧﺎ

حسن رضا خالد

11/07/2018

عشق میں ضبط کا یہ بھی کوئی پہلو ہو گا
جو میری آنکھ سے ٹپکا، تیرا آنسو ہو گا​

ایک پَل کو تیری یاد آئے تو مَیں سوچتا ہوُں
خواب کے دشت میں بھٹکا ہوُا آہُو ہو گا​

تجھ کو محسوس کروں، مس نہ مگر کر پاؤں
کیا خبر تھی کہ تو اِک پیکرِ خوشبو ہو گا​

اب سمیٹا ہے تو پھر مُجھ کو ادھُورا نہ سمیٹ
زیرِ سر سنگ نہ ہو گا، میرا بازُو ہو گا​

مجھ کو معلوُم نہ تھی ہجر کی یہ رمز، کہ توُ
جب میرے پاس نہ ہو گا تو ہر سُو ہو گا​

اِس توقّع پہ مَیں اب حشر کے دن گِنتا ہوُں
حشر میں، اور کوئی ہو کہ نہ ہو، تُو ہو گا

حسن رضا خالد

11/07/2018

حيران ھاں شاکر قسمت تے

اساں ھر دے ھاں ساڈا کوٸی وی نھيں

حسن رضا خالد

10/07/2018

تیرےمشورے کے خلوص پر مجھےترک عشق قبول ہے
مگر ایک بات ہے ہم نشیں میری زندگی کا سوال ہے

حسن رضا خالد

10/07/2018

عجب تھا اس کی دلداری کا انداز
وہ برسوں بعد جب مجھ سے مِلا ہے
بَھلا میں پوچھتا اس سے تو کیسے
متاعِ جاں! تمہارا نام کیا ہے؟
حسن رضا خالد

10/07/2018

بھاویں غربت ساکوں کھا گئی ایں ۔۔۔
تیڈے وانگ ضمیر تاں نئیں ویچیا...۔۔
حسن رضا خالد

09/07/2018

‏جب کانچ اٹھانے پڑ جائیں
تم ہاتھ ھمارے لے جانا،
جب سمجھوکہ کوئی ساتھ نہیں
تم ساتھ ھمارا لے جانا،

جب دیکھو کے تم تنہا ھو،
اور راستے ھیں دشوار بہت،
تب ھم کو اپنا کہہ دینا،
بے باک سہارا لے جانا،

حسن رضا خالد

09/07/2018

بارِ الم اُٹھایا، رنگِ نِشاط دیکھا
آئے نہیں ہیں یونہی انداز بے حسی کے

حسن رضا خالد

09/07/2018

میری پلکوں پہ سُلگتی ھُوئی ، صدیوں کے نجُوم
تیری زلفوں سے مہکتی ھُوئی ، اِک شام کے نام.

حسن رضا خالد

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when My unspoken feelings - Hassan Raza posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to My unspoken feelings - Hassan Raza:

Share