Haya Graphics

Haya Graphics Creative graphic designer turning ideas into stunning visuals. Specializing in logos, social

ڈی جی خان کے اسکول میں چھت گرنے کا واقعہ دل دہلا دینے والا سانحہ ہے۔معصوم بچے ملبے تلے دب گئے، کئی گھر اُجڑ گئے اور والد...
08/05/2026

ڈی جی خان کے اسکول میں چھت گرنے کا واقعہ دل دہلا دینے والا سانحہ ہے۔
معصوم بچے ملبے تلے دب گئے، کئی گھر اُجڑ گئے اور والدین کی چیخیں ہر دل کو رُلا رہی ہیں۔

زیرِ تعمیر عمارت میں بچوں کو بٹھانا سنگین غفلت ہے۔
صفائیاں اپنی جگہ، مگر ان ننھی جانوں کے نقصان کا کوئی جواز نہیں۔

اللہ پاک شہید بچوں کی مغفرت فرمائے، زخمیوں کو شفا دے اور والدین کو صبر عطا فرمائے۔ آمین۔

ڈی جی خان انتظامیہ، ریسکیو 1122، پولیس اور ہسپتال عملہ ریسکیو آپریشن اور زخمی بچوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہے۔

🚀 LAND YOUR DREAM JOB WITH A PROFESSIONAL RESUME THAT GETS NOTICEDYour resume is not just a document — it’s your first i...
19/04/2026

🚀 LAND YOUR DREAM JOB WITH A PROFESSIONAL RESUME THAT GETS NOTICED

Your resume is not just a document — it’s your first impression, your personal brand, and your key to opportunities.

I can design a modern, professional, ATS-friendly resume that highlights your strengths and gets you shortlisted faster.

✨ What you will get:

✔ Clean & modern professional design
✔ ATS-optimized format (for online job systems)
✔ Strong content structuring & wording
✔ Industry-focused customization
✔ High-impact presentation of skills & experience

🎯 Why it matters:

Recruiters spend only a few seconds on a resume.
A powerful, well-designed CV can be the difference between rejection and interview call.

📩 Ready to upgrade your career?

Get your professional resume made at a reasonable price today.

📞 Contact: 0317-5636639


فری لانسنگ کو اکثر لوگ صرف ایک “آن لائن کام” سمجھ لیتے ہیں، مگر حقیقت اس سے کہیں زیادہ گہری ہے۔ یہ دورِ حاضر کا وہ سفر ہ...
19/04/2026

فری لانسنگ کو اکثر لوگ صرف ایک “آن لائن کام” سمجھ لیتے ہیں، مگر حقیقت اس سے کہیں زیادہ گہری ہے۔ یہ دورِ حاضر کا وہ سفر ہے جہاں انسان اپنی کمائی بھی خود بناتا ہے اور اپنی کہانی بھی خود لکھتا ہے۔

مزدور کا لفظ سنتے ہی ذہن میں عموماً وہ شخص آتا ہے جو صبح سویرے گھر سے نکلتا ہے، دھوپ میں اینٹیں اٹھاتا ہے، کھیتوں میں پسینہ بہاتا ہے، اور شام کو چند سو روپے لے کر تھکا ہارا واپس آتا ہے۔ یہ تصویر سچ ہے، اور قابلِ احترام بھی۔

لیکن آج کا فری لانسر بھی ایک اور شکل کا مزدور ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ اس کے ہاتھوں پر چھالے نظر نہیں آتے، مگر اس کی انگلیاں مسلسل کی بورڈ پر رگڑ کھا رہی ہوتی ہیں۔ وہ سارا دن ایک ہی جگہ بیٹھا رہتا ہے، مگر اس کی کمر اور گردن خاموشی سے بوجھ اٹھا رہی ہوتی ہیں۔ اس کی آنکھیں اسکرین کی روشنی میں تھک جاتی ہیں، مگر وہ پھر بھی رکنے کا نام نہیں لیتا۔

وہ ہفتے بھر محنت کرتا ہے، کبھی کبھی پورے سات دن گزر جاتے ہیں اور جیب میں ایک روپیہ بھی نہیں آتا۔ پھر بھی وہ ہار نہیں مانتا۔ کیوں؟ کیونکہ اس کے اندر صرف کمائی نہیں، ایک خواب بھی چل رہا ہوتا ہے۔

اگر وہ لڑکی ہے تو وہ صرف اپنے قدموں پر کھڑا ہونا چاہتی ہے۔ اپنی عزت، اپنی خودمختاری، اور اپنے گھر والوں کے لیے سہارا بننا چاہتی ہے۔ اور اس میں کوئی کمی یا برائی نہیں، بلکہ یہی اس کی طاقت ہے۔

اگر وہ لڑکا ہے تو اس کی غیرت اسے چین نہیں لینے دیتی۔ وہ اپنے باپ کی تھکی ہوئی آنکھیں اور بھائی کی محنت بھری زندگی دیکھ کر فیصلہ کرتا ہے کہ کچھ بدلنا ہے۔ چاہے ابھی وہ بڑا کامیاب نہ ہو، مگر وہ بوجھ نہیں، سہارا بننا چاہتا ہے۔

یہ سب لوگ خاموشی سے اپنی اپنی کہانیاں لکھ رہے ہیں۔ اور سچ یہ ہے کہ ایک دن یہی کہانیاں ان کی کامیابی کی کتاب بنیں گی۔

ڈیجیٹل دنیا آسان نہیں رہی۔ یہ ایک سخت مقابلہ ہے جہاں ہر کوئی دوڑ رہا ہے۔ مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ تھکن کے باوجود بھی یہ لوگ اگلے دن پھر نئے آئیڈیاز، نئی امید اور نئے حوصلے کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔

یہی اصل طاقت ہے۔

اقبال نے کیا خوب کہا تھا:

نہیں ہے ناامید اقبال اپنی کشتِ ویراں سے
ذرا نم ہو تو یہ مٹی، بڑی زرخیز ہے ساقی

یہ جذبہ زندہ رہے، یہی کافی ہے۔

خوش رہیں، مضبوط رہیں 🌸


مسلمان بہن سے مسلمان بہن تک:آن لائن دولت بنانا، اپنے دین کو کھوئے بغیر، ممکن ہے۔سکون، نرمی اور برکتوں سے بھری زندگی جینا...
13/04/2026

مسلمان بہن سے مسلمان بہن تک:

آن لائن دولت بنانا، اپنے دین کو کھوئے بغیر، ممکن ہے۔

سکون، نرمی اور برکتوں سے بھری زندگی جینا ممکن ہے۔

لیکن یہ سب بغیر واضح سوچ، مضبوط نظم و ضبط، اور درست رہنمائی کے ممکن نہیں۔

اپنے مقصد کو پہچانو، نیت کو خالص رکھو، اور ہر قدم اللہ پر بھروسے کے ساتھ اٹھاؤ۔


05/04/2026

You know that moment when the design is finally done… everything polished, approved, wrapped up

and then the client says, “Just one small change.”

Every designer feels that in their soul.

Hi! online CV Resume maker here ,  I am making.✅ RESUME✅ CV✅ Professional Resume✅ International Resume✅ Canadian Resume✅...
31/03/2026

Hi! online CV Resume maker here ,
I am making.

✅ RESUME
✅ CV
✅ Professional Resume
✅ International Resume
✅ Canadian Resume
✅ UK USA Resume
✅ Job Winning Resume
✅ ATS Resume
✅ Resume Rewriting
✅ Resume Correction
✅ Cover Letter
✅ LinkedIn Services

WhatsApp:0317-5636639


اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنایران  سرکاری میڈیا نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی کی شہادت کی تصدیق ک...
01/03/2026

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
ایران سرکاری میڈیا نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی کی شہادت کی تصدیق کردی 😢😢💔💔
ایران میں 40 روز سوگ کا اعلان
اللہ پاک درجات بلند فرمائے آمین
شہید زندہ ہوتا ہے ہر کربلاء کے بعد

28/02/2026

حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ نِعْمَ الْمَوْلَى وَنِعْمَ النَّصِيرُ

ترجمہ• "ہمیں اللہ کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے"🖤🥀

اکثر بزنس اونرز سمجھتے ہیں کہ مسئلہ سیلز میں ہے، مارکیٹ میں ہے یا مقابلے میں ہے۔لیکن سچ یہ ہے کہ کئی بار مسئلہ صرف ایک چ...
15/02/2026

اکثر بزنس اونرز سمجھتے ہیں کہ مسئلہ سیلز میں ہے، مارکیٹ میں ہے یا مقابلے میں ہے۔
لیکن سچ یہ ہے کہ کئی بار مسئلہ صرف ایک چیز میں ہوتا ہے — ڈیزائن میں۔

ڈیزائن صرف خوبصورت رنگوں اور فونٹس کا نام نہیں۔
یہ آپ کے برانڈ کا پہلا تاثر ہے۔
اور پہلا تاثر ہی فیصلہ کر دیتا ہے کہ سامنے والا آپ پر اعتماد کرے گا… یا اسکرول کر کے آگے بڑھ جائے گا۔

🎨 وہ 5 ڈیزائن غلطیاں جو آپ کے برانڈ کو خاموشی سے کمزور کر رہی ہیں

1️⃣ بہت زیادہ فونٹس کا استعمال

ہر پوسٹ میں الگ اسٹائل، الگ ٹون۔
نتیجہ؟ برانڈ کی کوئی واضح پہچان نہیں بنتی۔
پروفیشنل برانڈ ہمیشہ سادگی اور کنسسٹنسی سے پہچانے جاتے ہیں۔

2️⃣ لو کوالٹی یا غیر واضح تصاویر

دھندلی یا اسٹریچڈ تصاویر لاشعوری طور پر یہ پیغام دیتی ہیں کہ آپ ڈیٹیل پر توجہ نہیں دیتے۔
جب ویژول کمزور ہو، تو اعتماد بھی کمزور ہو جاتا ہے۔

3️⃣ برانڈ کلرز میں تسلسل نہ ہونا

اگر آج آپ کے کلرز کچھ اور ہیں اور کل کچھ اور،
تو مارکیٹ آپ کو یاد نہیں رکھ پائے گی۔
برانڈنگ یادداشت کا کھیل ہے — اور یادداشت کنسسٹنسی سے بنتی ہے۔

4️⃣ اوورلوڈڈ اور بھرا ہوا لے آؤٹ

ہر چیز ایک ہی پوسٹ میں ڈال دینا اثر کو کم کر دیتا ہے۔
اچھا ڈیزائن وہ ہے جو پیغام کو واضح اور سانس لینے کی جگہ کے ساتھ پیش کرے۔

5️⃣ واضح Call-To-Action کا نہ ہونا

آپ چاہتے کیا ہیں؟
خریداری؟ میسج؟ رجسٹریشن؟
اگر آپ رہنمائی نہیں کریں گے تو کلائنٹ قدم نہیں اٹھائے گا۔


یاد رکھیں،
لوگ پہلے آپ کا ڈیزائن دیکھتے ہیں…
پھر آپ کا پروڈکٹ۔

اعتماد سیکنڈز میں بنتا بھی ہے اور ٹوٹتا بھی۔
اور اکثر اس کی بنیاد صرف ایک ویژول ہوتا ہے۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا برانڈ پہلی نظر میں مضبوط، معتبر اور پریمیم نظر آئے —
تو ہر ڈیزائن سوچ سمجھ کر بنائیں۔

Haya Graphics میں ہم صرف پوسٹس ڈیزائن نہیں کرتے،
ہم آپ کے برانڈ کے لیے وہ ویژول زبان تخلیق کرتے ہیں جو اعتماد، معیار اور پیشہ ورانہ شناخت کو واضح کرے۔

اس پوسٹ کو محفوظ کر لیں —
اور اگلی بار ڈیزائن بناتے وقت ان نکات کو ضرور ذہن میں رکھیں۔

کیونکہ برانڈ وہی آگے بڑھتا ہے
جو نظر آنے میں بھی مضبوط ہو۔

Haya Graphics

فری لانسنگ میں سب سے مہنگی غلطی جو ہم کرتے ہیں وہ یہ جملہ ہے:“سر! میں سب کچھ کر لیتا ہوں…”لوگو بھی بنا دوں گا، ویڈیو بھی...
15/02/2026

فری لانسنگ میں سب سے مہنگی غلطی جو ہم کرتے ہیں وہ یہ جملہ ہے:

“سر! میں سب کچھ کر لیتا ہوں…”

لوگو بھی بنا دوں گا، ویڈیو بھی ایڈیٹ کر دوں گا، ویب سائٹ بھی بنا دوں گا، ڈیٹا انٹری بھی کر لوں گا۔

ہم سمجھتے ہیں جتنی زیادہ سروسز، اتنے زیادہ کلائنٹس۔
لیکن حقیقت اس کے بالکل اُلٹ ہے۔

ذرا ایک لمحہ سوچیں…

اگر (خدانخواستہ) آپ کو دل کی سرجری کروانی ہو، تو کیا آپ اُس ڈاکٹر کے پاس جائیں گے جو کہتا ہے:

“میں دانت بھی نکالتا ہوں، بخار بھی دیکھتا ہوں اور دل کا آپریشن بھی کر دیتا ہوں۔”

ہرگز نہیں۔

آپ اُس اسپیشلسٹ کو ڈھونڈیں گے جو صرف اور صرف دل کا علاج کرتا ہے۔
جس کی پوری پہچان، پوری ریپیوٹیشن، اور پوری مہارت ایک ہی چیز پر کھڑی ہو۔

کلائنٹ کی سائیکالوجی بھی یہی ہے۔

جب آپ کہتے ہیں “میں سب کچھ کرتا ہوں” تو آپ کی پوزیشننگ بن جاتی ہے:
سستا مزدور، ہر کام کا جگاڑو۔

لیکن جب آپ کہتے ہیں:
“میں صرف B2B اسٹارٹ اپس کے لیے ہائی کنورٹنگ ای میل کیمپینز لکھتی ہوں”
تو آپ کی پوزیشننگ بن جاتی ہے:
اسٹریٹجک کنسلٹنٹ۔

فرق سمجھیں:

Generalist:
“میں رائٹر ہوں۔” — ریٹ: $10

Specialist:
“میں صرف SaaS کمپنیز کے لیے سیلز ای میل سیکوئنس لکھتی ہوں جو ریپلائی ریٹ بڑھائیں۔” — ریٹ: $100+

کام؟
لکھنا ہی ہے۔

لیکن ویلیو؟
آسمان زمین کا فرق۔

کیونکہ Specificity Trust بناتی ہے۔
Trust Authority بناتی ہے۔
Authority High Ticket بناتی ہے۔

یاد رکھیں…

جو شخص ہر دروازہ کھٹکھٹاتا ہے، وہ اکثر باہر ہی رہ جاتا ہے۔
جو ایک دروازے پر مہارت سے دستک دیتا ہے، وہ اندر بلایا جاتا ہے۔

اپنی کشتی ہر سمت میں نہ چلائیں — ڈوب جائے گی۔
ایک سمت چُنیں۔
ایک Skill پکڑیں۔
ایک مارکیٹ منتخب کریں۔
اور اُس میں اتنی ماہر ہو جائیں کہ کلائنٹ کہے:

“یہ کام تو صرف حیا خان ہی کر سکتی ہے۔”

دائرہ چھوٹا کریں۔
پوزیشننگ مضبوط کریں۔
اور دیکھیں…
منافع خود بخود بڑا ہو جائے گا۔ 🚀

میں نے چیٹ جی پی ٹی سے کہا:"میرے بارے میں جتنا تم جانتے ہو — میری پرسنالٹی، میرا کام، میرا کانفیڈنس لیول، میرا مین کریکٹ...
08/02/2026

میں نے چیٹ جی پی ٹی سے کہا:
"میرے بارے میں جتنا تم جانتے ہو — میری پرسنالٹی، میرا کام، میرا کانفیڈنس لیول، میرا مین کریکٹر موڈ — سب کو ملا کر میری ایک الٹرا امیزنگ، تھوڑی سی موٹیویشنل اور ہلکی سی ڈرامیٹک 3D السٹریشن بنا دو!" 😌✨

اور جو بنا… وہ یہ ہے! 😍🔥

اب آپ بھی ٹرائی کریں
لیکن پہلے خود سے ایک سوال کریں 👀
آپ سارا دن چیٹ جی پی ٹی سے کیا کیا باتیں کرتے ہیں؟ 😂

کاپی کریں، پیسٹ کریں… اور اپنی ہِڈن 3D پرسنالٹی دیکھیں 👇


Prompt:

Create a next-level professional 3D digital caricature of a confident, friendly, ambitious young woman in modern Pixar-style illustration. She is wearing a soft beige shimmer hijab wrapped elegantly around her head and shoulders, paired with a pastel pink blouse featuring a black ribbon bow at the collar. She has large expressive brown eyes, soft rosy cheeks, glowing smooth skin, and a calm yet powerful smile. Her arms are crossed in a self-assured boss-lady pose.

The background is a warm, softly blurred modern creative workspace with a laptop on a desk, indoor plants, subtle golden sunlight streaming through a window, giving luxury and success vibes. Ultra-detailed rendering, cinematic soft lighting, glossy 3D textures, vibrant premium colors, shallow depth of field, high resolution, Instagram square format (1:1 ratio), polished 3D cartoon style, Disney-Pixar inspired character design, premium branding aesthetic, viral-worthy visual.


اب بتائیں…
آپ کی السٹریشن کتنی "مین کریکٹر انرجی" والی آئے گی؟ 😁🔥

Address

Islamabad
Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Haya Graphics posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share