04/04/2026
پرتگال کے شہر المادا کے علاقے کاسیلیاس میں 22 سالہ پاکستانی نوجوان محمد عدیل کو فٹبال کھیل کے دوران چاقو کے وار کر کے بے دردی سے قتل کر دیا گیا، یورپ میں پاکستانی کمیونٹی شدید صدمے میں مبتلا ہے۔ عدیل کے دوستوں اور خاندان کے مطابق یہ قتل پہلے سے منصوبہ بندی شدہ تھا، جس کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوئی۔ ان کے مطابق عدیل پہلے ہی ایک گروہ کی طرف سے ٹریک کیا جا رہا تھا، جسے لارنجیرو گینگ کہا جاتا ہے، جمعہ کی رات، جب گروہ کو پتا چلا کہ عدیل 'Quintal Desportivo de Cacilhas' میں فٹبال کھیل رہا ہے وہ وہاں پہنچ گئے اور پستول اور چاقو، بشمول کھکری لے کر حملہ کر دیا۔ عدیل کا تعلق پاکستان سے تھا اور تقریباً 10 سال سے پرتگال میں رہ رہا تھا، اور اپنے والد کے ساتھ وہاں کام کرتا تھا۔