08/06/2026
فیس بک Content Monetization کا راز اب راز نہیں رہا!
کافی عرصے تک فیس بک کی Content Monetization ایک معمہ بنی رہی۔ لوگ اندازے لگاتے تھے کہ آخر یہ ٹول کن پیجز کو ملتا ہے اور کن کو نہیں۔ پہلے فیس بک خود منتخب پیجز کو دعوت (Invite) دیتا تھا، لیکن اب صورتحال بالکل واضح ہو چکی ہے۔
اب فیس بک نے مونیٹائزیشن حاصل کرنے کے تمام ضروری معیار (Requirements) آپ کے پیج کے اندر ہی ظاہر کر دیے ہیں۔ اگر آپ یہ تمام شرائط پوری کر لیتے ہیں تو فیس بک خودکار طریقے سے آپ کو Content Monetization Tool فراہم کر سکتا ہے۔
✅ ضروری شرائط:
عمر 18 سال یا اس سے زیادہ ہو
آپ ایسے ملک میں ہوں جہاں مونیٹائزیشن دستیاب ہو
( اب آپ کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ پاکستان اب Eligible ممالک میں شامل ہے 🇵🇰)
آپ کا پروفائل اور پیج کم از کم 30 دن پرانا ہو ۔
گزشتہ 90 دنوں میں کم از کم 3 Reels اپ لوڈ کی گئی ہوں ۔
کم از کم 10,000 Followers موجود ہوں
گزشتہ 28 دنوں میں کم از کم 150,000 Unique Views حاصل ہوئے ہوں
جب یہ تمام شرائط مکمل ہو جائیں گی تو آپ کا پیج Content Monetization کے لیے اہل ہو سکتا ہے اور فیس بک آپ کو مونیٹائزیشن ٹول فراہم کر سکتا ہے۔
اب وقت ہے اپنے پیج کا جائزہ لینے کا، کمیوں کو پورا کرنے کا اور مستقل مزاجی کے ساتھ کام جاری رکھنے کا۔
کمنٹس میں بتائیں آپ کی کتنی شرائط مکمل ہو چکی ہیں؟
اس پوسٹ کو ضرور شیئر کریں تاکہ دوسرے کریئیٹرز بھی اس معلومات سے فائدہ اٹھا سکیں۔