Tajdar e Madina Travel and Tour's

Tajdar e Madina Travel and Tour's Tajdar e Madina Group of Company

 سعودی گورنمنٹ نےنسک میں فوڈ واؤچر آج سے ایکٹو کر دیا ہے بغیر فوڈ واؤچر کے تمام گروپس ریجکٹ کر دیے گئے ہیں
14/08/2026



سعودی گورنمنٹ نےنسک میں فوڈ واؤچر آج سے ایکٹو کر دیا ہے

بغیر فوڈ واؤچر کے تمام گروپس ریجکٹ کر دیے گئے ہیں

مدینہ منورہ میں آج یکم ربیع الاول ہےوہ دیکھو نور برساتا عرب کا تاجدار ایا۔ملی راحت غلاموں کو،یتیموں کو قرار ایا
14/08/2026

مدینہ منورہ میں آج یکم ربیع الاول ہے

وہ دیکھو نور برساتا عرب کا تاجدار ایا۔
ملی راحت غلاموں کو،یتیموں کو قرار ایا

11/08/2026
*🚨یکم ربیع الاول سے پاکستان سمیت 4 ممالک کے عمرہ زائرین کیلئے لازمی فوڈ واؤچر متعارف*سعودی عرب نے پاکستان سمیت 4 ممالک ...
05/08/2026

*🚨یکم ربیع الاول سے پاکستان سمیت 4 ممالک کے عمرہ زائرین کیلئے لازمی فوڈ واؤچر متعارف*

سعودی عرب نے پاکستان سمیت 4 ممالک کے عمرہ زائرین کیلئے یومیہ تقریباً 20 سعودی ریال مالیت کے لازمی نسک فوڈ واؤچر متعارف کرادیے۔

عمرہ زائرین کی ہوٹل بکنگ، ٹرانسپورٹ، کھانے اور دیگر سہولیات کو ایک ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر مربوط کیا جا رہا ہے ۔ اس سلسلے میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے تقریباً 10 ہزار ریسٹورنٹس کو نسک ایپ سے منسلک کردیے گئے ہیں۔

ہر عمرہ زائر کو ویزا سے منسلک ایک منفرد کوڈ ملے گا جس سے منظور شدہ مقامات سے کھانا کھایا جاسکے گا۔ پاکستان، بھارت، مصر اور بنگلا دیش کے عمرہ زائرین کیلئے نئی پالیسی کا اطلاق یکم ربیع الاول سے ہوگا۔

عمرہ بچت پروگرام: کچھ ضروری وضاحتیں...!گزشتہ کل میں نے ”عمرہ کے لیے بچت کا پروگرام“ کے عنوان سے ایک سادہ سا چارٹ شیئر کی...
03/08/2026

عمرہ بچت پروگرام: کچھ ضروری وضاحتیں...!

گزشتہ کل میں نے ”عمرہ کے لیے بچت کا پروگرام“ کے عنوان سے ایک سادہ سا چارٹ شیئر کیا تھا۔ میرا ہرگز اندازہ نہیں تھا کہ اللّٰه تعالیٰ اسے اس قدر قبولیت عطا فرمائیں گے۔ اللّٰه تعالیٰ کے فضل و کرم سے ابھی 48 گھنٹے بھی مکمل نہیں ہوئے ہیں کہ وہ پوسٹ تقریباً ساڑھے چار لاکھ افراد تک پہنچ گئی ہے۔ ہزاروں احباب نے اسے پسند کیا، شیئر کیا، اور کمنٹس، میسنجر اور واٹس ایپ پر فارم طلب کیا۔

اللہ گواہ ہے، ابتداء میں میری پوری کوشش تھی کہ جس جس بھائی یا بہن نے رابطہ کیا، انہیں فرداً فرداً فارم بھیج دوں۔ چنانچہ جن احباب نے میسنجر پر پیغام بھیجا، انہیں وہیں فارم ارسال کیا، جنہوں نے کمنٹس کیے، انہیں جواب میں فارم بھیجا، اور جنہوں نے اپنا واٹس ایپ نمبر بھیجا، ان میں سے ایک ایک کا نمبر سیو کر کے فارم بھیجتا رہا۔ لیکن پیغامات کی تعداد اس قدر بڑھ گئی کہ اب فرداً فرداً سب کو بھیجنا میرے لیے ممکن ہی نہیں رہا۔ اور نئے نمبروں پر مسلسل پیغامات بھیجنے کی وجہ سے واٹس ایپ نے 24 گھنٹوں کی عارضی پابندی بھی لگا دی۔ اندیشہ ہے کہ اگر یہی سلسلہ جاری رکھا گیا تو اکاؤنٹ بھی متاثر ہو سکتا ہے۔ البتہ ابھی تک مسلسل کمنٹس میں واٹس ایپ نمبر بھیج کر فارم کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، مگر معذرت کے ساتھ اب میرے لیے اس طریقے سے سب تک انفرادی طور پر فارم پہنچانا ممکن نہیں رہا۔

اسی لئے اب سہولت کے پیشِ نظر میں یہ فارم دوبارہ یہاں شیئر کر رہا ہوں تاکہ ہر ضرورت مند اسے بآسانی حاصل کر سکے۔ البتہ جس کسی کو صاف ستھری PDF کاپی درکار ہو، وہ فارم پر درج میرے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کر کے حاصل کر سکتا ہے۔

اس پوسٹ کی غیر معمولی مقبولیت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حرمین شریفین کی حاضری کی تڑپ لاکھوں مسلمانوں کے دلوں میں موجزن ہے۔ بہت سے لوگ جانا چاہتے ہیں، مگر انہیں صرف ایک منظم منصوبے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر انسان تھوڑی سی مستقل مزاجی کے ساتھ روزانہ، ہفتہ وار یا ماہانہ معمولی رقم بھی بچاتا رہے تو ان شاء اللّٰه العزیز ایک نہ سہی تو دو سال کے اندر ضرور عمرہ کے اسباب مہیا ہو جائیں گے۔

مجھے اس بات سے انتہائی خوشی ہوئی کہ بہت سے احباب نے پیغام بھیج کر اطلاع دی کہ انہوں نے اسی طرز پر عمرہ کے لیے باقاعدہ بچت کا آغاز کر دیا ہے۔ اگر اس معمولی سی کوشش کے نتیجے میں کسی ایک شخص کو بھی بیت اللّٰه شریف کی حاضری نصیب ہوئی تو یہ میرے لیے بہت بڑی سعادت ہوگی، اور اللّٰه تعالیٰ کے فضل سے اس نیکی میں میرا بھی حصہ ہوگا۔ اس موقع پر اپنے استاذِ محترم حضرت مولانا عبد القدوس محمدی صاحب مدظلہ کا ذکر بھی ضروری سمجھتا ہوں، جن کی فکر انگیز ترغیب نے ہمیں اس جانب متوجہ کیا۔ اللّٰه تعالیٰ انہیں جزائے خیر عطا فرمائے۔ یقیناً اس کارِ خیر کا اجر، جس کی طرف انہوں نے ہم جیسے سینکڑوں بلکہ شاید ہزاروں طلبہ کی رہنمائی فرمائی؛ ان شاء اللّٰه العزیز ان کے نامۂ اعمال میں بھی مسلسل لکھا جاتا رہے گا۔

اس فارم میں یہ ہدف (تین لاکھ روپے) میں نے اپنی ذاتی منصوبہ بندی کے مطابق رکھا تھا، کیونکہ میری خواہش تھی کہ آئندہ رمضان المبارک میں عمرہ ادا کروں۔ آپ اپنے حالات، سفر کے وقت اور اخراجات کے مطابق اس ہدف میں کمی بیشی کر سکتے ہیں، کیونکہ عمرہ کے اخراجات وقت کے ساتھ تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔

اسی مناسبت سے چند احباب یہ بھی دریافت کر رہے ہیں کہ اس چارٹ پر عمل کرنے کا طریقہ کیا ہے؟ اس کا طریقہ بالکل سادہ ہے۔ جب بھی آپ کو جتنی رقم میسر آئے، اسی کے مطابق متعلقہ خانے پر نشان لگا دیں۔ مثلاً اگر 100 روپے بچائے ہیں تو 100 روپے والا خانہ پُر کر دیں، اگر 500 روپے بچائے ہیں تو 500 روپے والا خانہ پُر کر دیں، اگر 5,000 روپے بچا لیے ہیں تو 5,000 روپے والا خانہ پُر کر دیں۔ اسی طرح بتدریج تمام خانے مکمل ہوتے جائیں گے، اور ان شاء اللّٰه العزیز دیکھتے ہی دیکھتے عمرہ کے لیے مطلوبہ رقم جمع ہو جائے گی۔

ایک اہم وضاحت:

یہ چارٹ مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ گزشتہ دو دن میں متعدد مرتبہ کوشش کی گئی کہ اس میں موجود چیک باکس (خانے) کی تعداد بالکل درست ہو جائے، مگر AI کی تکنیکی حدود کی وجہ سے یہ کام مکمل درست نہ ہو سکا۔

لہٰذا اگر کوئی صاحب؛ گرافک ڈیزائن (CorelDRAW، Illustrator، InDesign یا کسی اور پروگرام) میں مہارت رکھتے ہوں اور اسی ڈیزائن کو برقرار رکھتے ہوئے تمام خانوں کی صحیح تعداد کے ساتھ اسے دوبارہ تیار کر سکیں، تو یہ ایک بہت بڑا صدقۂ جاریہ ہوگا۔ اللّٰه تعالیٰ اس کے ذریعے بے شمار مسلمانوں کو عمرہ کی تیاری میں آسانی عطا فرمائے گا۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو بار بار اپنے گھر اور اپنے محبوب ﷺ کے روضۂ اقدس کی حاضری نصیب فرمائے، ہماری نیتوں کو قبول فرمائے، اور اس معمولی سی کوشش کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

✍️ علامہ شکیل احمد مصطفائی۔

عمرہ ویزہ نظام میں بڑی تبدیلی، لازمی “میل واؤچرز” شامل کرنے کی تیاریسعودی عرب نے عمرہ ویزہ نظام میں ایک نئی تبدیلی متعار...
16/07/2026

عمرہ ویزہ نظام میں بڑی تبدیلی، لازمی “میل واؤچرز” شامل کرنے کی تیاری

سعودی عرب نے عمرہ ویزہ نظام میں ایک نئی تبدیلی متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے، جس کے تحت لازمی ٹرانسپورٹ کی شرط کی طرز پر اب کھانے (Meal Vouchers) کو بھی عمرہ ویزہ کا حصہ بنایا جائے گا۔ اس اقدام کے نتیجے میں عمرہ ویزہ کی مجموعی لاگت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے نظام کے تحت ہر عمرہ زائر سے اس کے قیام کی مدت کے مطابق تقریباً 20 سعودی ریال یومیہ کے حساب سے اضافی رقم وصول کی جائے گی، جو براہِ راست عمرہ ویزہ کی قیمت میں شامل ہوگی۔

اطلاعات کے مطابق اس نئے نظام کا نفاذ یکم ربیع الاول سے کیا جائے گا، جبکہ ابتدائی مرحلے میں اس کا اطلاق صرف پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور مصر سے آنے والے عمرہ زائرین پر ہوگا۔

اس منصوبے کے تحت 10 ہزار سے زائد مقامی سعودی ریستورانوں کو نسک (Nusuk) ایپ کے ساتھ منسلک کیا جا رہا ہے۔ ہر زائر کے لیے کھانے کا ایک مخصوص BRN کوڈ جاری کیا جائے گا، جسے عمرہ ویزہ سسٹم سے منسلک کرنے کے بعد ہی ویزہ جاری کیا جائے گا۔

تاہم اس حوالے سے متعلقہ سعودی حکام کی جانب سے ابھی تک باقاعدہ تفصیلی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔ مزید وضاحت اور عملی طریقۂ کار سامنے آنے کے بعد اس نظام کی مکمل تفصیلات واضح ہوں گی۔




آئندہ سال حکومتی حج پیکیجز مہنگے ہونے کا امکان وزارتِ مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق، آئندہ سال پاکستان کی حکومتی اسکیم کے...
09/07/2026

آئندہ سال حکومتی حج پیکیجز مہنگے ہونے کا امکان وزارتِ مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق، آئندہ سال پاکستان کی حکومتی اسکیم کے تحت حج کی ادائیگی پر آنے والی لاگت میں اضافے کا امکان ہے اور عازمینِ حج کو رواں سال کے پیکیجز کے مقابلے میں ایک لاکھ روپے تک اضافی رقم ادا کرنی پڑ سکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ’شارٹ حج پیکیج‘ (مختصر مدت کے حج پیکیج) کی قیمت تقریباً 13 لاکھ روپے متوقع ہے، جو گزشتہ سال کے پیکیج کے مقابلے میں تقریباً ایک لاکھ روپے زیادہ ہے۔ اس پیکیج میں سعودی عرب میں 20 سے 22 دن کا قیام شامل ہونے کی توقع ہے۔ ’لانگ حج پیکیج‘ (طویل مدت کے حج پیکیج)، جس میں تقریباً 40 دن کا قیام شامل ہوتا ہے، کے بھی مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اس کی قیمت تقریباً 12 لاکھ روپے مقرر کی جا سکتی ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 50 ہزار روپے کا اضافہ ہے۔ عازمینِ حج پر مالی بوجھ کم کرنے کے لیے، حکومت کی جانب سے ادائیگیوں کی سہولت دو اقساط میں فراہم کیے جانے کا امکان ہے، جن میں سے ہر قسط تقریباً 6 لاکھ روپے کی ہوگی۔ گزشتہ سال شارٹ حج پیکیج کی لاگت تقریباً 12 لاکھ روپے تھی، جبکہ لانگ پیکیج کی قیمت تقریباً 11 لاکھ 50 ہزار روپے تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ مجوزہ قیمتوں پر غور کیا جا رہا ہے اور حکومت کی منظوری کے بعد انہیں حتمی شکل دی جا سکتی ہے۔

نہ قطار نہ انتظار۔۔پہلے 24 گھنٹے میں 20124 عازمین حج کی آن لائن رجسٹریشن مکمل
23/06/2026

نہ قطار نہ انتظار۔۔
پہلے 24 گھنٹے میں
20124 عازمین حج کی آن لائن رجسٹریشن مکمل

Address

Madina Plaza Near Post Office Harnoli
Harnoli

Telephone

+923055391247

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tajdar e Madina Travel and Tour's posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share