16/08/2026
17 اگست — پنجابی ہولوکاسٹ ڈے
17 اگست صرف ایک تاریخ نہیں، پنجاب کے سینے پر لگایا گیا وہ زخم ہے جس کی تکلیف نسلیں محسوس کرتی رہیں گی۔
1947ء میں تقسیمِ پنجاب نے صدیوں سے آباد پنجابیوں کو اپنے ہی گھروں سے بے دخل کر دیا۔ لاکھوں پنجابی قتل ہوئے، دو کروڑ سے زائد پنجابی اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے، خاندان بچھڑ گئے، بستیاں اجڑ گئیں اور نسلوں کی محنت سے بنائی گئی زمینیں اور جائیدادیں چھن گئیں۔
ماؤں نے اپنے بیٹے کھوئے، بہنوں نے اپنے بھائی، بچوں نے اپنے والدین اور لاکھوں پنجابی خاندان اپنی آبائی سرزمین سے محروم ہو گئے۔
ہم 17 اگست کو نفرت پھیلانے کے لیے نہیں، بلکہ تاریخ کو یاد رکھنے، اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور آنے والی نسلوں کو اس انسانی المیے سے آگاہ کرنے کے لیے یاد کرتے ہیں۔
پنجاب کے شہداء کو سلام۔
1947ء کے متاثرین کو سلام۔
ہماری تاریخ، ہماری یاد، ہماری ذمہ داری۔
#پنجاب
Farhan Sarwar Arain