Kyon Aur Kaisy?

Kyon Aur Kaisy? Welcome to Kyon Aur Kaisy (Your Gateway to Tech & AI Insights) its your ultimate source for the latest in tech news and AI tools!

The aim of Kyon Aur Kaisy page is A strong name for major tech discussions

نویں جماعت کا پیچیدہ نصاب۔۔۔ سمارٹ سلیبس نے بنا دیا آسان۔۔۔ دلچسپ سمارٹ سلیبس طلبہ دوست بن گیا ۔ ۔ نویں جماعت کے طویل نص...
02/11/2025

نویں جماعت کا پیچیدہ نصاب۔۔۔ سمارٹ سلیبس نے بنا دیا آسان۔۔۔ دلچسپ سمارٹ سلیبس طلبہ دوست بن گیا ۔ ۔ نویں جماعت کے طویل نصاب سے اردو کے چار اسباق اور انگلش کے تین یونٹس ختم۔۔ اسلامیات سے پانچ احادیث اور سات موضوعات، ریاضی سے پچاس فیصد سوالات کم کر دیے گئے۔۔ فزکس اور کیمسٹری کے سلیبس میں کمی۔۔
سیکھنے کا عمل آسان ۔۔نصاب ہلکا اور قابل فہم بنا دیا گیا
ریاضی کے سلیبس سے بھی 50 فیصد تک سوالات کم کر دیئے گئے، جس میں مختصر اور معروضی کے سوالات بھی شامل ہیں۔۔ سمارٹ سلیبس میں سے فزکس کے 27 ٹاپکس نکال دیئے گئے۔
کیمسٹری کے 2 مکمل یونٹ اور 15 ٹاپک بھی کم کئے گئے ہیں۔۔
بیالوجی کا ایک مکمل یونٹ، 22 ٹاپکس اور متعدد سوالات کورس سے نکال دیئے گئے
کمپیوٹر سائنس کا سلیبس طویل ہونے پر 46 ٹاپکس کو حذف کیا گیا

28/10/2025

Matric board exam
3rd march 2026 (tentative)
Last date for admissions:
27 Nov 2025

28/10/2025

طلباء کی محنت کا جنازہ نکال دیا گیا… انصاف کب ملے گا؟
تحریر: محمد وقاص نواز

سال بھر بچوں نے محنت کی، دن رات جاگ کر پڑھائی کی، اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے دل و جان لگا دی۔
امید تھی کہ جب نتیجہ آئے گا تو ان کی محنت کا پھل ضرور ملے گا لیکن جب رزلٹ آیا تو وہ لمحہ خوشی نہیں، بلکہ زندگی کا سب سے بڑا صدمہ بن گیا۔

رزلٹ ایسا کہ محنت کرنے والے طلباء کے دل ٹوٹ گئے، کئی بچے افسردہ، پریشان، اور ڈپریشن میں چلے گئے۔
پھر بھی انہوں نے ہمت نہیں ہاری سوچا کہ شاید مارکنگ میں غلطی ہوئی ہو، اس لیے ری چیکنگ کروائی۔
مگر جب انہوں نے اپنے پیپر خود دیکھے، تو دل دہل گیا۔

کئی صحیح جوابات کو غلط کر دیا گیا،
جہاں پورے نمبر بنتے تھے وہاں آدھے بھی نہیں دیے گئے،
اور افسوس تو یہ کہ بہت سے پیپروں میں سبجیکٹیو سوالوں کے نمبر تو لگائے ہی نہیں گئے!

یہ کوئی معمولی بات نہیں یہ بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ ہے۔
یہ اُن کے خوابوں، اُن کی سال بھر کی قربانیوں، اُن کی دعاؤں کا مذاق ہے۔
طلباء اب بس انصاف چاہتے ہیں۔
ان کے پیپرز کو دوبارہ صاف، شفاف اور ایمانداری سے چیک کیا جائے تاکہ ان کی محنت کو اس کا صحیح حق مل سکے۔

📣 تمام دوستوں سے اپیل کہ براہِ کرم کمنٹس میں اپنی رائے دیںجیے گا اگر کسی کو معلوم ہے کہ ایسے کیس میں کیا قانونی راستہ یا اپروچ ہو سکتی ہے، تو ضرور بتائیں۔
یہ پوسٹ ان بچوں کی آواز ہے شاید یہ آواز کسی ایسے شخص تک پہنچ جائے جو انصاف دے سکے۔
انصاف ہونا چاہیے، کیونکہ
“محنت کرنے والوں کے ساتھ ظلم کبھی برداشت نہیں ہونا چاہیے!”

"بیشتر طلبہ ایک بڑی غلطی کرتے ہیں  وہ انٹر کو میٹرک کے برابر سمجھ لیتے ہیں۔ حالانکہ میٹرک اور انٹر کے معیار، اندازِ مطال...
19/10/2025

"بیشتر طلبہ ایک بڑی غلطی کرتے ہیں وہ انٹر کو میٹرک کے برابر سمجھ لیتے ہیں۔ حالانکہ میٹرک اور انٹر کے معیار، اندازِ مطالعہ، اور پیپر پریزنٹیشن میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سے ذہین اور محنتی طلبہ، خاص طور پر پوزیشن ہولڈرز، انٹر میں اردو کے مضمون میں مارکس کھو بیٹھتے ہیں۔

یاد رکھیں، اردو میں اعلیٰ نمبرز حاصل کرنے کے لیے صرف یاد کرنا کافی نہیں، بلکہ گہرائی سے سمجھنا اور خوبصورت پریزنٹیشن کے ساتھ پیپر حل کرنا ضروری ہے۔ اگر آپ دل سے محنت کریں تو 90 یا اس سے زائد نمبر لینا ممکن ہے۔ زیادہ تر طلبہ 60 سے 79 کے درمیان رک جاتے ہیں، کیونکہ وہ چند بنیادی غلطیوں سے بچ نہیں پاتے۔ ان غلطیوں میں سب سے اہم کمی پیپر پریزنٹیشن کی ہوتی ہے۔

نصاب پرانا ہے مقصد آپکو پریزنٹیشن سکھانا ہے بس

کیا آپ کی Snapchat یادیں اب محفوظ نہیں رہیں گی؟Snapchat نے بڑا فیصلہ کر لیا  اب Memories اسٹوریج ہوگی Limited! 😱جانیے کی...
19/10/2025

کیا آپ کی Snapchat یادیں اب محفوظ نہیں رہیں گی؟
Snapchat نے بڑا فیصلہ کر لیا اب Memories اسٹوریج ہوگی Limited! 😱
جانیے کیوں اب ہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم "Paid Storage" کی طرف جا رہا ہے۔

Snapchat just changed everything!The app has officially announced that free Memories storage is now limited to 5GB, and users will need to pay for extra s**c...

https://youtube.com/shorts/ZDbwGv_OoIY?si=Oto0bcHeqB2UMtvYپاکستان کی سب سے بڑی Telecom خبر!یوفون اور ٹیلی نار اب ایک ہو ...
17/10/2025

https://youtube.com/shorts/ZDbwGv_OoIY?si=Oto0bcHeqB2UMtvY
پاکستان کی سب سے بڑی Telecom خبر!
یوفون اور ٹیلی نار اب ایک ہو رہے ہیں 📱
کیا نیٹ ورک بہتر ہوگا یا پیکجز مہنگے؟ 🤔
پوری خبر کے لیے ویڈیو دیکھیں

Big Telecom Update in Pakistan!Ufone 4G and Telenor Pakistan are officially merging to become one powerful telecom network!After 18 months of review, the Com...

16/10/2025

پاکستان کی سب سے بڑی Telecom خبر!
یوفون اور ٹیلی نار اب ایک ہو رہے ہیں
کیا نیٹ ورک بہتر ہوگا یا پیکجز مہنگے؟
پوری خبر کے لیے ویڈیو دیکھیں

15/10/2025

📢 اہم اطلاع برائے فرسٹ ایئر کے طلباء

پنجاب بورڈ کے فرسٹ ایئر کے رزلٹ میں جن بچوں کے کسی مضمون میں سپلی (Supply) آئی ہے، ان کے لیے الگ سے کوئی سپلی امتحان نہیں ہوگا۔

ان کے سپلی والے پیپر اگلے سال سیکنڈ ایئر کے امتحانات کے ساتھ لیے جائیں گے۔ یعنی جب آپ سیکنڈ ایئر کا امتحان دیں گے تو اپنے سپلی والے مضمون کا پیپر بھی اُسی وقت دیں گے۔

12/10/2025

`اب سے پیپر صرف ری کاونٹ نہیں بلکہ مکمل ری چیک ہوں گے۔ جو ٹیچر لاپرواہی سے مارکنگ کرے گا، اس ٹیچر کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی

12/10/2025

پنجاب بورڈ کے اسمارٹ سلیبس میں کسی بھی مضمون کا مکمل چیپٹر ختم نہیں کیا جائے گا، بلکہ ہر مضمون کے ہر چیپٹر میں سے کچھ ٹاپکس کو نکالا جائے گا۔

Address

Punjab
Gujranwala

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kyon Aur Kaisy? posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share