Farooka News

Farooka News اس پلیٹ فارم پر ہمارا مقصد اُن اہم سماجی مسائل کو اجاگر کرنا ہے جن پر عموماً بات نہیں کی جاتی۔

16/06/2026

وفاقی بجٹ 2026-27 کا کل حجم تقریباً 187 کھرب روپے (18,771 ارب) ہے، جو پچھلے سال کے 176 کھرب روپے سے زیادہ ہے۔ حکومت نے معیشت کی ترقی کا ہدف 4 فیصد اور مہنگائی کو 8.2 فیصد پر رکھنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ پچھلے سال ترقی 3.7 فیصد رہی، جو چار سال میں سب سے زیادہ تھی مگر 4.2 فیصد کے ہدف سے کم رہی۔ ایف بی آر کو ٹیکس وصولی کا ہدف تقریباً 152 کھرب روپے (15,267 ارب) دیا گیا ہے۔

اس بجٹ کا سب سے بڑا حصہ قرضوں اور سود کی ادائیگی پر جائے گا، تقریباً 80 کھرب روپے (8,054 ارب)۔ دفاع کے لیے 30 کھرب روپے (3,000 ارب) رکھے گئے ہیں، جبکہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے صرف 10 کھرب روپے (1,000 ارب) مختص کیے گئے ہیں۔

عوام اور تنخواہ داروں کے لیے کچھ ریلیف بھی ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ کیا گیا، اور کم از کم ماہانہ اجرت بڑھا کر 40,700 روپے کر دی گئی ہے۔ تنخواہ داروں کے انکم ٹیکس میں کئی سلیبز میں کمی کی گئی اور زیادہ آمدنی والوں پر 9 فیصد سرچارج ختم کر دیا گیا۔ کارپوریٹ ٹیکس 28 سے کم کر کے 27 فیصد، اور چھ شعبوں سے سپر ٹیکس بھی ختم کیا گیا۔ جائیداد کی خرید و فروخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس کم ہوا، البتہ پٹرولیم لیوی بڑھنے سے پٹرول پر بوجھ زیادہ ہوگا۔

صحت اور تعلیم کے لیے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں نسبتاً کم رقم رکھی گئی ہے۔ تعلیم کے لیے تقریباً 77 ارب روپے، جن میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے منصوبوں کے 46 ارب شامل ہیں، اور صحت کے لیے تقریباً 22 ارب روپے۔ یاد رہے کہ یہ دونوں شعبے زیادہ تر صوبائی ہیں، اس لیے ان پر اصل بڑا خرچ صوبائی بجٹ سے ہوتا ہے۔

RESOURCES
Business Recorder: https://www.brecorder.com/news/40425176

The COW News (کل حجم 18.77 ٹریلین): https://www.thecownews.com/pakistan/pakistan-budget-2026-27-rs18-77-trillion-outlay/

Mettis Global (4 فیصد ترقی، معیشت کا حجم): https://mettisglobal.news/Pakistans-FY27-plan-4-growth-Rs1trn-PSDP-Rs144trn-economy-60993

Dawn (ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی): https://www.dawn.com/news/2006793

Express Tribune: https://tribune.com.pk/story/2612935/development-outlay-cut-despite-gdp-growth

CSSPrep (مکمل تجزیہ): https://cssprep.com.pk/pakistan-federal-budget-2026-27/
ٹیکس، تنخواہ اور دیگر تبدیلیاں

Bloom Pakistan (سپر ٹیکس، ریلیف): https://bloompakistan.com/pakistan-unveils-rs-18-77-trillion-budget-2026-27-with-tax-relief-salary-hike/

24News (انکم ٹیکس سلیبز): https://www.24newshd.tv/12-Jun-2026/pakistan-unveils-rs18-77-trillion-budget-salary-relief-higher-defence-spending-tax-reforms

Tax Calculators (نئی شرحیں، اجرت): https://taxcalculators.pk/budget-2026-27-new-rates-explained-and-reviewed/

ARY News (اہم نکات): https://arynews.tv/pakistan-budget-2026-27-key-highlights-expected-measures
صحت اور تعلیم

Samaa TV (صحت 22 ارب، تعلیم 77 ارب): https://www.samaa.tv/2087351692-budget-2026-27-prioritises-defence-infrastructure

Pakistan Times (تعلیم 77 ارب): https://www.pakistantimes.com/education/news/education-sector-allocated-rs77-billion-in-development-budget-for-fy2026-27-12479/

Geo News (ایچ ای سی 46 ارب): https://www.geo.tv/latest/668685-govt-allocates-rs46bn-for-hec-under-psdp-plan

13/06/2026

عصر حاضر کے دو عظیم شعراء کا تنازعہ۔۔
مہر الطاف vs میثم کھوکھر

Video Sponsor: Noor Cafe (Main Road, Farooka)

.اپنی قیمتی رائے کا اظہار کریں..
31/05/2026

.اپنی قیمتی رائے کا اظہار کریں..

کیا آپ جانتے ہیں کہ جو پانی آپ روز پیتے ہیں، شاید وہی آپ کو بیمار کر رہا ہے؟ فروکہ اور دیہی علاقوں میں بیشتر لوگ ایسا پا...
30/05/2026

کیا آپ جانتے ہیں کہ جو پانی آپ روز پیتے ہیں، شاید وہی آپ کو بیمار کر رہا ہے؟ فروکہ اور دیہی علاقوں میں بیشتر لوگ ایسا پانی پی رہے ہیں جو صاف نظر آتا ہے، مگر اندر سے بیماریوں سے بھرا ہوتا ہے۔ ہماری نئی ویڈیو میں جانیے کہ گندا پانی کون سی بیماریاں دیتا ہے، اپنے پانی کا ٹیسٹ کیسے کریں، اور صاف پانی کیسے حاصل کریں۔ اپنی اور اپنے پیاروں کی صحت کے لیے یہ ویڈیو ضرور دیکھیں۔

بہت سارے دوست رابطہ نمبر کے لیے پوچھ رہے تھے، تو ہم نے اس پلیٹ فارم کے لیے ایک الگ واٹس ایپ نمبر بنایا ہے۔اگر آپ کسی بھی...
26/05/2026

بہت سارے دوست رابطہ نمبر کے لیے پوچھ رہے تھے، تو ہم نے اس پلیٹ فارم کے لیے ایک الگ واٹس ایپ نمبر بنایا ہے۔

اگر آپ کسی بھی سماجی مسئلے پر آواز اٹھانا چاہتے ہیں یااپنا کوئی مسئلہ ہمارے ساتھ شیئر کرنا چاہتے ہیں، تو برائے مہربانی نیچے دیے گئے واٹس ایپ نمبر پر اپنی تفصیلات بھیجیں۔

اگر آپ کے پاس کوئی ثبوت موجود ہیں تو وہ بھی ہمارے ساتھ شیئر کریں۔ ہم آپ کی کہانی اور آپ کا مسئلہ
عوام تک اچھے انداز اور بہتر طریقے سے پہنچائیں گے۔

Only WhatsApp
0311-7265877

25/05/2026

پاکستانی قانون کے مطابق قادیانی مذہب کے لوگ نہ تو خود کو مسلمان کہہ سکتے ہیں اور نہ ہی اپنے مذہب کی تبلیغ کر سکتے ہیں۔ لہٰذا قادیانی نہ ہی شعائر اسلام کو استعمال کرسکتے ہیں اور نہ ہی عید الضحیٰ کے موقع پر قربانی کرسکتے ہیں، تقریباً ہر سال عید الضحیٰ کے موقع پر بعض مقامات پر قادیانیوں کی جانب سے عید کی نماز ادا کرنے کے ساتھ ساتھ قربانی بھی کی جاتی ہے جس سے نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہوتی ہے بلکہ مسلمانوں کے جذبات بھی مجروح ہوتے ہیں، بلاشبہ انتظامیہ قادیانیوں کو عید سے پہلے ہی قانون کی خلاف ورزی کرنے سے منع کرتی ہے، مگر پھر بھی کچھ علاقوں میں قادیانی بعض نہیں آتے، لہذا ضلعی انتظامیہ سے گزارش ہے کہ قادیانیوں کو عید الضحیٰ کے موقع پر نماز عید کی ادائیگی اور قربانی کرنے سے مکمل طور پر روکا جائے

کافی عرصے سے ہم یہ سنتے آ رہے ہیں کہ فروکہ کے ہسپتال کو آر ایچ سی سے اپگریڈ کر کے ٹی ایچ کیو کا درجہ دیا جائے۔فروکہ کے ب...
24/05/2026

کافی عرصے سے ہم یہ سنتے آ رہے ہیں کہ فروکہ کے ہسپتال کو آر ایچ سی سے اپگریڈ کر کے ٹی ایچ کیو کا درجہ دیا جائے۔
فروکہ کے بہت سے لوگ ہماری ویڈیوز اور پوسٹس پر بار بار یہ کمنٹس کرتے نظر آتے ہیں۔

اسی لیے ہم نے اس موضوع پر تفصیلی ریسرچ کی ہے، اور اگلی ویڈیو میں ہم حقائق کی روشنی میں بات کریں گے کہ:

کیا یہ ایک جائز مطالبہ ہے؟
کیا موجودہ فروکہ کا آر ایچ سی واقعی ٹی ایچ کیو بن سکتاہے؟
ٹی ایچ کیو بننے کے لیے حکومت کی کیا شرائط ہوتی ہیں؟
کیا ہمارے شہر میں وہ شرائط پوری ہو سکتی ہیں یا نہیں؟
اور سب سے اہم سوال…
کیا فروکہ کا ہسپتال پرائیویٹ ہونے جا رہا ہے؟

ان تمام سوالوں کے جواب ہم اگلی ویڈیو میں تفصیل سے دیں گے، انشاء اللہ۔

لیکن اس سے پہلے آپ اپنی قیمتی رائے ضرور دیں۔
کیا آپ سمجھتے ہیں کہ فروکہ کو ٹی ایچ کیو ہسپتال ملنا چاہیے؟
اپنی رائے کمنٹس میں ضرور لکھیں۔

23/05/2026

آج کل ہمارے علاقے میں معصوم بچوں اور بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور بدفعلی کے واقعات مسلسل رپورٹ ہو رہے ہیں۔

یہ ویڈیو خاص طور پر والدین کے لیے ہے، خصوصاً اُن والدین کے لیے جو اپنے بچوں سے دور رہتے ہیں۔ اپنے بچوں پر ہمیشہ نظر رکھیں، اُن کے اٹھنے بیٹھنے، دوستوں اور اردگرد کے لوگوں کے بارے میں باخبر رہیں، تاکہ خدانخواستہ کل کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔

اسی اہم موضوع پر ہم نے ایک مکمل ویڈیو بھی بنائی ہے،

Watch Full Video:
https://www.facebook.com/share/v/18Wy7XXFtD/

فروکہ کو میونسپل کمیٹی بنے چار مہینے گزر چکے ہیں، لیکن بدقسمتی سے یہ فیصلہ ابھی تک صرف کاغذی کارروائی ثابت ہوا ہے۔میونسپ...
21/05/2026

فروکہ کو میونسپل کمیٹی بنے چار مہینے گزر چکے ہیں، لیکن بدقسمتی سے یہ فیصلہ ابھی تک صرف کاغذی کارروائی ثابت ہوا ہے۔
میونسپل کمیٹی کے پاس اپنے علاقے میں ترقیاتی کام کروانے، صفائی، نکاسی آب، سڑکوں، اسٹریٹ لائٹس اور دیگر عوامی مسائل حل کرنے کے وسیع اختیارات ہوتے ہیں۔ مگر فروکہ کی عوام کو آج تک اس کا کوئی عملی فائدہ نظر نہیں آیا۔
سیاستدان سوشل میڈیا پر صرف مبارک باد ہی دیتے ہیں۔
کچھ دن پہلے سوشل میڈیا پر ریسکیو دفتر کی منظوری کی مبارک بادیں دی جا رہی تھیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ دو دیگر علاقوں کے لیے ریسکیو دفتر منظور ہو چکا ہے، جبکہ فروکہ کا پروپوزل ریجیکٹ کر دیا گیا۔
اسی طرح گیس کا مسئلہ بھی پچھلے دس سالوں سے جوں کا توں پڑا ہے۔
فروکہ کی عوام اب صرف اعلانات، مبارک بادوں اور تصویری سیاست سے مطمئن نہیں ہو گی۔ ہمیں کاغذی میونسپل کمیٹی نہیں، عملی اختیارات، عملی ترقیاتی کام اور عوامی مسائل کا فوری حل چاہیے۔

Full Video: https://web.facebook.com/share/v/1ETz1fFKXq/

19/05/2026

فروکہ کو میونسپل کمیٹی بنے چار مہینے گزر چکے ہیں، لیکن بدقسمتی سے یہ فیصلہ ابھی تک صرف کاغذی کارروائی ثابت ہوا ہے۔

میونسپل کمیٹی کے پاس اپنے علاقے میں ترقیاتی کام کروانے، صفائی، نکاسی آب، سڑکوں، اسٹریٹ لائٹس اور دیگر عوامی مسائل حل کرنے کے وسیع اختیارات ہوتے ہیں۔ مگر فروکہ کی عوام کو آج تک اس کا کوئی عملی فائدہ نظر نہیں آیا۔

سیاستدان سوشل میڈیا پر صرف مبارک باد ہی دیتے ہیں۔

کچھ دن پہلے سوشل میڈیا پر ریسکیو دفتر کی منظوری کی مبارک بادیں دی جا رہی تھیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ دو دیگر علاقوں کے لیے ریسکیو دفتر منظور ہو چکا ہے، جبکہ فروکہ کا پروپوزل ریجیکٹ کر دیا گیا۔

اسی طرح گیس کا مسئلہ بھی پچھلے دس سالوں سے جوں کا توں پڑا ہے۔

فروکہ کی عوام اب صرف اعلانات، مبارک بادوں اور تصویری سیاست سے مطمئن نہیں ہو گی۔ ہمیں کاغذی میونسپل کمیٹی نہیں، عملی اختیارات، عملی ترقیاتی کام اور عوامی مسائل کا فوری حل چاہیے۔

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Farooka News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share