Ahle Sunnat Student Federation

Ahle Sunnat Student Federation Join us to protect the ideology of islam and pakistan

03/12/2019
Ahsan ihsan Gujjar or m***i Salman liaquat jalali SB k sath jalsy main siasi amoor par guftagoo krty huy
24/07/2018

Ahsan ihsan Gujjar or m***i Salman liaquat jalali SB k sath jalsy main siasi amoor par guftagoo krty huy

15/07/2018

.آستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان سے رانا ثناء کے متنازعہ بیان پر مفتیان کرام کا ردعمل
رانا ثناء اللہ کی جانب سے حج جیسے مقدس مذہبی شعار کے حوالے سے گفتگو بہت ناجائز حرام اور جہالت پر مبنی لغو کلام ھے اس کی پر زور مذمت کرتے ھیں . میڈیا پر آکر بغیر سوچے سمجھے گفتگو کرنا اور مذہبی احکامات کو ملحوظ خاطر نہ لانا جہالت کا منہ بولتا ثبوت ھے. ایسی جہلانہ باتوں کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں.ایسی باتیں اسلام کا مذاق اڑانے کے مترادف ھیں.ہر شہری کو اپنی سیاسی قیادت سے اظہار ہمدردی کا مکمل اختیار ھے لیکن اسلام کے مذہبی شعارز کو سیاسی بیان بازی کے لیے استعمال کرنا انتہائی نامناسب ھے رانا ثناء اللہ نے اپنی سیاسی بیان بازی کے ذریعے تمام مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا ھے انہیں اعلانیہ معافی مانگنی چاہیےآئے روز مختلف سیاست دانوں اور دیگر افراد کی جانب سے جہالت کی بنا پر مذہبی شعار کا مذاق اڑانا لمحہ فکریہ ھے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فورا گرفت کرنی چاہیے.اور ایسے افراد کے خلاف کانونی کاروائی کی جاے.ایسے مواقع پر میڈیا کے ذمہ دران اور اینکر پرسن ٹاک شوز میں گفتگو کرتے اپنی ذمہ داری کا بھی خاص خیال رکھےپوائینٹ سکورنگ کی بجائےاپنی صحافتی ذمہ داری کو ملحوظ خاطر رکھیں ان خیالات کا اظہار علامہ مفتی لیاقت علی رضوی . ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی علامہ مفتی باغ علی رضوی . علامہ مفتی منور حسین قادری.علامہ سید حیدر رضا شاہ نے آستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان پر رانا ثناء اللہ کی جانب سے حج کے متعلق متنازع بیان پر ردعمل پر اظہار خیال کرتے ھوے کیااس موقع پر دیگر کئی علماء کرام بھی موجود تھے
منجانب:
اہلسنت سٹوڈنٹس فیڈریشن

اہلسنت سٹوڈنٹ فیڈریشن کے زیر اہتمام               عشق رسول سمینارکا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مرکزی صدر قاضی مدثر رسول رضوی...
07/03/2018

اہلسنت سٹوڈنٹ فیڈریشن کے زیر اہتمام
عشق رسول سمینار
کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مرکزی صدر قاضی مدثر رسول رضوی اور ناظم اعلی طیب رضا حسینی صاحب نے خطاب کیا۔ان کا کہنا تھا کہ عشق رسول کا جذبہ ہی اس قوم کی تقدیر بدل سکتا ہے۔اس وقت طلبہ میں اعلی حضرت اور اقبال کی فکر کو عام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ اس موقع پر مقرر ین نے شام میں جاری دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور پروگرام کے آخر میں شامی شہداء کو ایصال ثواب بھی کیا گیا۔
اس موقع پر لقمان اصغر، اظہر حسین رضوی، حسنین سیالوی، طالب حسین صاحب، حسان رضوی، حسیب رضوی، زبیر صاحب، تحسین نواز صاحب ،فہد سہماب صاحب سمیت مختلف سکولز،کالجز، یونیورسٹیز اور مدارس کے طلباء نے شرکت کی۔

20/11/2017

فیصل آباد( ) حکومت مذاکرات کے ذریعے معاملات کو حل کرے، دھرنا مظاہرین کو آنچ بھی آءی تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا،، صاحبزادہ محمد فیض رسول رضوی، سید محمد سعید الحسن اورسید ریاض الحسن شاہ کامشترکہ بیان تحریک اہل سنت کے سربراہ، سجادہ نشین آستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان صاحبزادہ محمد فیض رسول رضوی، چیرمین نورالہدی فاونڈیشن پاکستان مصلح ملت، مفکر اسلام سید محمد سعید الحسن اورمہتمم جامعہ اسلامیہ چکوال علامہ سید ریاض الحسن شاہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ایمان کی بنیاد ہے اور اس عقیدہ پر پختگی شرط ایمان ہے. انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں حلف نامے کی بحالی اور اسی حوالے سے دیگر اقدامات خوش آیند ہے لیکن حلف نامے میں تبدیلی کے ذمہ داران کا تعین اور سزا نہایت ضروری ہے. ،انہوں نے کہا کہ ملک کسی بھی صورت افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا اس لیے فیض آباد میں ختم نبوت کے نام پر بیٹھے مظاہرین سے طاقت نہیں بلکہ حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات کے ذریعے معاملات طے کیے جائیں، انہوں نےواضح کیا کہ اگر طاقت کا استعمال کیا گیا تو عوام اہلسنت کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا جائے گا

Address

Faisalabad

Telephone

+923026792511

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ahle Sunnat Student Federation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ahle Sunnat Student Federation:

Share