29/08/2025
انویسٹمنٹ کب کرنی چاہیے؟
فرض کریں اگر آپ کے پاس ایک لاکھ، دو لاکھ یا پانچ لاکھ بھی ہیں تو بھی آپ کو فوری طور پر کسی کے ساتھ انویسٹمنٹ نہیں کرنی چاہیے۔ سب سے پہلے آپ ایک اچھا لیپ ٹاپ خریدیں، کسی سے مینٹورشپ لیں۔ اگر وہ ڈبل چارج بھی کرے تو بھی سیکھ لیں۔
اب تین ماہ بعد آپ کے پاس نہ صرف اسکل آجائے گی بلکہ وہ مینٹر آپ کو ہمیشہ گائیڈ بھی کرے گا۔ آپ کے پیسے بھی محفوظ رہیں گے، جو آپ کے پاس بیک اپ کے طور پر موجود ہوں گے۔ اس کے بعد آپ اپنی اسکل کو مزید بہتر کریں گے اور تب آپ کو اس بات کا احساس ہوگا کہ آپ نے کتنا اچھا فیصلہ کیا تھا کہ پیسے کہیں ڈبونے کے بجائے پہلے اسکل سیکھی۔
ہاں، اگر آپ پہلے سے کوئی جاب کر رہے ہیں یا بزنس کر رہے ہیں اور آپ کے پاس اسکل سیکھنے کا وقت نہیں ہے تو میری ذاتی رائے یہ ہے کہ آپ کبھی بھی کسی غلط ویب سائٹ پر انویسٹ نہ کریں۔ اس صورت میں آپ کے پیسے 100 فیصد ڈوب جائیں گے۔ اس سے بہتر ہے کہ آپ کسی ٹرسٹڈ بندے کے ساتھ پارٹنرشپ کریں لیکن اس کے لیے بھی کانٹریکٹ لازمی سائن کریں۔
آج کل جیسے مختلف لوگ دو نمبر ویب سائٹس کو پروموٹ کر رہے ہیں، ان سے بچنا چاہیے کیونکہ میں نے دیکھا ہے لوگ لاکھوں روپے ایسی جگہوں پر ڈبو چکے ہیں۔ خدا کے لیے ایسے لوگوں اور ایسی ویب سائٹس سے بچیں کیونکہ یہ سب جھوٹ، دھوکا اور فراڈ ہے۔ افسوس ہوتا ہے جب کوئی مجھے بتاتا ہے کہ میں نے فلاں کے کہنے پر اتنے لاکھ روپے فلاں سائٹ پر انویسٹ کر دیے۔
وہ پیسے آپ کی محنت کی کمائی اور سیونگز تھے۔
میرا مقصد صرف سمجھانا ہے تاکہ اگر کوئی ایسی جگہ پر انویسٹ کرنے کا سوچ رہا ہو تو بچ جائے، اور جو کر چکا ہے وہ
مزید انویسٹ کرنے سے باز رہے۔
Contact for mentorship +92 314 843 8118