10/03/2025
🚨 روڈ کی ناقص تعمیر بالکل نامنظور!
شورکوٹ کے مین روڈ کی ناقص مرمت پر بھرپور احتجاج 🚧
📢 عوامی حق تلفی اور ناقص تعمیرات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا!
ہمارے گاؤں شورکوٹ میں مین سڑک کی مرمت کا کام جاری ہے، لیکن ٹھیکیدار کی طرف سے روڈ کی تعمیر غیر معیاری طریقے سے کی جا رہی ہے۔ پہلے جو حصہ مرمت ہوا، اس میں معیاری پتھر اور مناسب مٹی استعمال کی گئی، مگر اب جو باقی ماندہ سڑک کی مرمت ہو رہی ہے، اس میں انتہائی ناقص مواد استعمال کیا جا رہا ہے۔
✅ پہلے والی مرمت میں صحیح مقدار میں پتھر استعمال کیا گیا تھا۔
❌ لیکن اب چار گنا کم پتھر ڈال کر، صرف مٹی ڈال کر روڈ کو مرمت کیا جا رہا ہے، جو کہ کھلی کرپشن ہے!
❌ ایسی ناقص مرمت کے نتیجے میں یہ سڑک جلد ہی بیٹھ جائے گی اور بارشوں میں تباہ ہو جائے گی!
📢 ہم اپنے علاقے کی عوام کی طرف سے اس ناقص تعمیر کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ:
✅ سڑک کی مرمت میں معیاری پتھر اور مٹی کا مناسب استعمال یقینی بنایا جائے۔
✅ ٹھیکیدار کے کام کی مکمل نگرانی کی جائے تاکہ عوام کے پیسے ضائع نہ ہوں۔
✅ اگر ناقص تعمیر جاری رہی تو ہم بھرپور احتجاج کریں گے!
📢 عوامی آواز بلند کریں! اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں، کمنٹ کریں اور اپنی رائے دیں!
جاگو شورکوٹ
#جاگوشورکوٹ